احادیث قدسیہ 106

روزے کی فضیلت

ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ

رسول اللہﷺ نے فرمایا

اللہ تعالیٰ فرماتا ہے

ابن آدم کا ہر عمل اسی کے لیے ہے سوائے روزے کے

وہ میرے لیے ہے

اور

میں ہی اس کا بدلہ دوں گا

اور

روزہ ڈھال ہے

پس جب تم میں سے کسی کے روزے کا دن ہو تو وہ نہ بیہودہ بات کہے اور نہ چلائے

اگر

کوئی اس سے جھگڑے یا برا بھلا کہے تو کہ دے

میں تو روزہ دار ہوں

اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں محمد ﷺ کی جان ہے

روزہ دار کے منہ کی بو

اللہ کے ہاں مشک کی خوشبو سے زیادہ عمدہ ہے

اور

روزہ دار کے لیے دو خوشیاں ہیں

جن کی بنا پر وہ خوشی اٹھاتا ہے

ایک تو جب وہ روزہ افطار کرتا ہے

تو اس کے افطار پر خوش ہوتا ہے

اور

دوسری خوشی اس وقت ہوگی

جب اپنے رب سے ملے گا

تو اپنے روزے کی وجہ سے خوش ہوگا

صحیح البخاری الصوم

حدیث 1151