احادیث قدسیہ 105
عشرہ ذوالحجہ کی فضیلت
جابر ؓ سے روایت ہے
کہ
رسول اللہﷺ نے فرمایا
کوئی دن ایسے نہیں جو ذوالحجہ کے دس (ابتدائی) دنوں سے افضل ہوں
ایک آدمی نے کہا
اے اللہ کے رسول ﷺ
یہ دن افضل ہیں یا ان کی تعداد کے برابر دنوں میں اللہ کے راستے میں جھاد کرنا ؟
آپﷺ نے فرمایا
یہ دن ان کی تعداد برابر دنوں میں اللہ کے رسولﷺ
آپﷺ نے فرمایا
یہ دن ان کی تعداد کے برابر دنوں میں اللہ کے راستے میں جھاد کرنے سے افضل ہیں
اور
اللہ تعالیٰ آسمان دنیا کی طرف نزول فرماتا ہے
اور
اہل زمین کی وجہ سے آسمان والوں پر فخر کرتا ہے
کہتا ہے
تم میرے بندوں کو دیکھو
اس حال میں آئے ہیں
کہ
بال پراگندہ اور غبار آلود ہیں
حج کے لیے آئے ہیں
ہر دور دراز راستے سے آئے ہیں
میری رحمت کی امید رکھتے ہیں
حالانکہ
انہوں نے میرے عذاب کو دیکھا نہیں
تو کوئی دن ایسا نہیں دیکھا گیا
جس دن آگ سے آزاد ہونےو الے عرفہ کے دن سے زیادہ ہوں
صحیح ابن حیان 3853