احادیث 2
ذرہ بھر ایمان کی قدر و قیمت
ابو سعید خدریؓ سے روایت ہے کہ آپﷺ نے فرمایا
کہ تم میں سے کوئی بھی اپنے دنیوی حق کے بارے میں اتنا اصرار و تکرار نہیں کرتا
جتنا اصرار و تکرار جتنا اصرار و تکرار اہل ایمان اپنے رب سے اپنے ان مومن بھائیوں کیلیۓ کریں گے
جو (بعض گناہوں کی وجہ سے ) جہنم میں داخل کئے گئے
آپﷺ نے فرمایا
اہل ایمان عرض کریں گے
اے ہمارے رب یہ ہمارے بھائی ہمارے ساتھ نمازیں پڑھتے
ہمارے ساتھ روزے رکھتے اور ہمارے ساتھ حج کرتے تھے
تو نے انہیں جہنم میں داخل کر دیا
اللہ تعالیٰ فرمائے گا
جاؤ ان میں سے جنہیں تم پہچانتے ہو انہیں (جہنم) سے نکال لو
تو آپﷺ نے فرمایا
تو وہ( جنتی لوگ ) ان جہنم میں جانے والوں کے پاس آئیں گے
اور انہیں ان کی شکلوں سے پہچان لیں گے
آگ نے ان میں سے بعض کو نصف پنڈلیوں تک جلا دیا ہوگا
اور بعض کوٹخنوں تک
وہ انہیں جہنم سے نکال لائیں گے
اور
کہیں گے
اے ہمارے رب
جن کے بارے میں تو نے ہمیں حکم دیا تھا انہیں ہم نکال لائے
نبی پاکﷺ نے فرمایا
رب تعالیٰ ان سے فرمائے گا
جس کے دل میں وزن دینار کے برابر ایمان ہے اسے بھی نکال لو
پھر فرمائے گا
جس کے دل میں نصف دینار وزن کے برابر ایمان ہے
اسے بھی نکال لو
یہاں تک فرما دے گا
جس کے دل میں (زرہ برابر ) ایمان ہے(اسے بھی نکال لو)
سنن النسائی
باب زیادہ الایمان
حدیث 5013سنن ابن ماجہ السنة
باب فی الایمان
حدیث 60