احادیث قدسیہ 107

آدم ؑ کی پیدائش اور سلام کے آغاز کا قصہ  

ابو ہریرہ ؓ سے روایت

کہ

رسول اللہﷺ نے فرمایا

جب اللہ تعالیٰ نے آدم ؑ کو پیدا کیا اور ان میں روح پھونکی تو انہیں چھینک آئی

تو انہوں نے کہا

الحمد للہ

انھوں نے اللہ کی یہ تعریف

اللہ کے حکم ہی سے بیان کی تھی

تو

اللہ نے ان سے کہا

اے آدم تمہارا رب تم پر رحم کرے

وہاں فرشتوں کی ایک جماعت بیٹھی ہوئی تھی

ان کی طرف اشارہ کر کے فرمایا

ان فرشتوں کے پاس جاؤ اور انہیں سلام کرو

انہوں نے جا کر اسلام علیکم کہا

فرشتوں نے ان کے جواب میں وعلیکم السلام و رحمة اللہ کہا

آدم ؑ اللہ تعالیٰ کے پاس حاضر ہوئے

تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا

یہ آپ کا اور آپ کی اولاد کا آپس میں سلام کرنے کا طریقہ ہے

اور

اللہ کے دونوں ہاتھ بند تھے

اللہ تعالیٰ نے آدمؑ سے فرمایا

ان دونوں میں سے جو پسند ہو اسے اختیار کرو

تو

آدم نے فرمایا

میں نے اپنے رب کے دائیں ہاتھ کو پسند کیا

اور

میرے رب کے دونوں ہاتھ دائیں اور مبارک ہیں

پھر

اللہ نے اسے کھولا تو اس میں آدم اور ان کی ذریت تھی

انہوں نے عرض کی

اے رب

یہ کون ہیں؟

فرمایا

یہ آپ کی اولاد ہیں

اولاد آدم میں سے ہر ایک کی پیشانی کے درمیان اس کی عمر لکھی ہوئی تھی

آدمؑ نے ان میں ایک نہایت روشن چہرے والا یا روشن چہرے والوں میں سے ایک دیکھا

اور پوچھا

اے میرے رب یہ کون ہیں ؟

اللہ نے ارشاد فرمایا

یہ آپ کے بیٹے داؤد ؑ ہیں

میں نے ان کی عمر 40 سال لکھ دی ہے

آدمؑ نے عرض کی

اے میرے رب ان کی عمر بڑہا دیں

تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا

میں تو ان کی یہی عمر لکھ چکا ہوں

آدمؑ نے عرض کی

اے میرے پروردگار

میں اپنی عمر سے ساٹھ سال ان کو دیتا ہوں

تو اللہ نے ارشاد فرمایا

تم جانو اور وہ جانیں

(جیسے تمہاری مرضی )

اب جنت میں رہو

پھر جب تک اللہ نے چاہا

انہیں جنت میں رکھا

پھر

انہیں وہاں سے اتار دیا گیا

آدم ؑ اپنی عمر کا حساب لگاتے رہے

پھر

جب ان کے پا س ملک الموت آئے

تو آدمؑ نے ان سے کہا

آپ نے آنے میں جلدی کی ہے

(وقت سے پہلے آ گئے)

میری عمر تو ایک ہزار سال لکھی ہوئی ہے

فرشتے نے کہا

بالکل ٹھیک ہے

لیکن

آپ نے اپنی عمر کے ساٹھ سال داؤد ؑ کو دے دیے تھے

تو انہوں نے اس بات سے انکار کیا

اور

ان کی ذریت نے بھی انکار کیا

اور

وہ بھول گئے تو ان کی ذریت بھی بھول گئی

فرمایا

اسی روز سے لکھنے اور گواہ بنانے کا حکم دے دیا گیا

جامع الترمذی

حدیث 3368