احادیث قدسیہ 103

بندہ اپنی طاقت کے مطابق ہی مکلف ہے

ابو ہریرہ ؓ فرماتے ہیں

جب رسول اللہ ﷺ پر یہ آیت اتری

للہ ما فی السموٰت وما فی الارض

اللہ ہی کے لئے ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے

اور

اگر تم اسے ظاہر کر دو جو تمہارے دلوں میں ہے یا اسے چھپاؤ

اللہ تم سے اس کا حساب لے گا

پھر جسے چاہے گا بخش دے گا

اور

جسے چاہے گا عذاب دے گا

اور

اللہ ہر چیز پر خوب قادر ہے

تو یہ چند صحابہ کرام پر گراں گزری

چناچہ

وہ رسول ﷺ کے پاس آئے

اور

گھٹنوں کے بل بیٹھ کر عرض کی

اے اللہ کے رسولﷺ ہم بعض ایسے اعمال میں مکلّف بنائے گیے ہیں

جن کی ہم (واقعة ) طاقت رکھتے ہیں

جیسے

نماز روزہ جہاد اور صدقہ

اور

اب آپ پر یہ آیت نازل ہوئی ہے

جبکہ

ہم استطاعت نہیں رکھتے

اس پر رسول اللہ ﷺ نے فرمایا

کیا تم چاہتے ہو کہ ایسی بات کہو

جیسی تم سے پہلے دو کتابوں والوں نے کہی تھی

کہ

ہم نے سنا اور ہم نے نا فرمانی کی

بلکہ

تم (یہ )کہو

ہم نے سنا اور ہم نے اطاعت کی

ہماری مغفرت فرما

اے ہمارے رب

اور

تیری ہی طرف واپسی ہے

صحابہ نے کہا

ہم نے سنا اور ہم نے اطاعت کی

ہماری مغفرت فرما اے ہمارے رب

اور

تیری ہی طرف واپس ہے

جب لوگوں نے یہ الفاظ پڑھے تو ان کی زبانوں سے روانی سے ادا ہونے لگے

اس کے بعد اللہ تعالیٰ نے یہ آیت اتاری

اٰمن الرسول بمآ انزل الیہ

رسولﷺ ایمان لائے اس پر جو ان کی طرف نازل کیا گیا

ان کے رب کی طرف سے

اور

اہل ایمان بھی

سب ایمان لائے اللہ پر

اور

اس کے فرشتوں پر

اور

اس کی کتابوں اور اس کے رسولوں پر

ہم اس کے رسولوں میں سے کسی کے درمیان تفریق نہیں کرتے

اور

انہوں نے کہا

ہم نے سنا اور ہم نے اطاعت کی

ہماری مغفرت فرما اے ہمارے رب

اور

خاص تیری طرف واپسی ہے

جب لوگوں نے یہ کام کیا تو اللہ تعالیٰ نے اس آیت

و ان تبدوا کا حکم منسوخ کر دیا

اور

یہ آیت نازل فرمائی

لا یکلف اللہ نفسا الا وسعھا

اللہ کسی نفس کو مکلف نہیں بناتا

مگر

اس کی طاقت کے مطابق

اسی کے لیے ہے جو اس نے نیکی کمائی

اور

اسی پر ہے جو اس نے گناہ کمایا

اے ہمارے رب تو ہمارا مواخذہ نہ کر

اگر

ہم بھول جائیں یا ہم خطا کر جائیں

اللہ تعالیٰ نے فرمایا

ہاں (میں ایسا ہی کروں گا )

ہمارے رب

ہم پر وہ بوجھ نہ ڈال جس کی طاقت ہم میں نہیں ہے

اللہ تعالیٰ نے فرمایا (ہاں ایسا ہی ہوگا )

اور

ہم سے درگزر کر اور ہماری مغفرت فرما اور ہم پر رحم فرما

اور

تو ہی ہمارا کارساز ہے

تو کافر قوم کے خلاف ہماری مدد کر

فرمایا

ہاں (ایسا ہی ہوگا )

صحیح مسلم الایمان

حدیث 125