احادیث قدسیہ 102
سورۂ بقرہ کی آخری آیات اور اللہ تعالیٰ کا مکالمہ
ابن عباس فرماتے ہیں کہ
جب یہ آیت نازل ہوئی
اور اگر تم اسے ظاہر کرو جو تمہارے دلوں میں ہے یا اسے چھپاؤ
اللہ تم سے اس کا حساب لے لے گا
تو اس سے ان کے دلوں میں ایک ایسی چیز داخل ہوئی جو کسی دوسری چیز سے داخل نہیں ہوئی تھی
( ہم اس کے متحمل نہیں نہ یہ ہمارے بس کی بات ہے )
اس پر نبیﷺ نے فرمایا
تم کہو ہم نے سنا اور ہم نے اطاعت کی تسلیم کر لیا
( ایسا کرنے پر) اللہ تعالیٰ نے ان کے دلوں میں ایمان ڈال دیا
اور
یہ آیت نازل فرمائی
(لا یکلف اللہ ) اللہ تعالیٰ کسی نفس کو مکلف نہیں بناتا
مگر
اس کی طاقت کے مطابق
اس کے لیے ہے جو اس نے نیکی کمائی
اور
اسی پر ہے جو اس نے گناہ کمایا
اے ہمارے رب ٌہمارا مواخذہ نہ کر
اگر ہم بھول جائیں
یا ہم خطا کر جائیں
اللہ نے فرمایا
میں نے تمہاری دعا قبول کر لی
اے ہمارے رب
ہم پر وہ بوجھ نہ ڈال جو ہم سے پہلے لوگوں پر ڈالا تھا
اللہ تعالیٰ نے فرمایا
میں نے تمہارا مطالبہ پورا کر دیا
اور
ہماری مغفرت فرما اور ہم پر رحم فرما
تو ہی ہمارا کارساز ہے
اللہ تعالیٰ نے فرمایا
میں نے تمہاری یہ دعا بھی قبول فرما لی
صحیح مسلم الایمان
حدیث 126