احادیث قدسیہ 101
اللہ کا نام ہر چیز پر بھاری ہے
عبد اللہ بن عمرو بن عاص ؓ سے روایت ہے
کہ
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا
قیامت کے دن اللہ تعالیٰ ساری مخلوق کے سامنے میری امت کے ایک آدمی کو نجات دے گا
چناچہ
اس کے نناوے رجسٹر پھیلا دیے جائیں گے
ہر رجسٹر اتنا دراز ہوگا
کہ
جہاں تک نگاہ جاتی ہے
پھر
اللہ تعالیٰ اس آدمی سے فرمائے گا
کیا تو نے ان میں سے کسی چیز کا انکار کرتا ہے ؟
کیا میرے ان فرشتوں نے جو حفاظت و کتابت کے لیے مقرر ہیں
تجھ پر کوئی ظلم کیا ہے؟
وہ جواب دے گا جی نہیں اے میرے رب
تو رب تعالیٰ فرمائے گا
ہاں ہاں کیوں نہیں
تیری ایک نیکی ہمارے پاس موجود ہے
اور
آج (قیامت) کے دن تجھ پر کوئی ظلم نہیں کیا جائے گا
چناچہ ایک پرچہ نکالا جائے گا
جس پر لکھا ہوگا
اشھد ان لا الہ الا اللہ و اشھد ان محمدا عبدہ و رسولہ
پھر
اللہ فرمائے گا
اس کا وزن کرانے کے لئے آ جاؤ
اس پر وہ آدمی عرض کرے گا
اے میرے رب
کہاں یہ چھوٹا سا پرچہ اور کہاں یہ اتنے بڑے رجسٹر
اس پرچے کی ان رجسٹروں کے سامنے کیا حیثیت ہے؟
اللہ عز و جل فرمائے گا
آج کے دن تجھ پر کوئی ظلم نہیں کیا جائے گا
آپﷺ نے فرمایا
پھر تمام رجسٹر ایک پلڑے میں رکھ دیے جائیں گے
اور
وہ کلمے والا پرچہ دوسرے پلڑے میں رکھ دیا جائے گا
تو وہ تمام رجسٹر ہوا میں اڑنے لگیں گے
اور
یہ پرچہ بھاری ہو جائے گا
اور
اللہ کے نام کے سامنے کوئی چیز وزنی نہیں ہو سکتی
جامع الترمذی الایمان
حدیث 2639