آڈیو 3

119باب وضو ثلاثہ

وضو میں اعضاء تین تین بار دھونا

حدیث 159

حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الأُوَيْسِيُّ

قَالَ حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ

عَنِ ابْنِ شِهَابٍ

أَنَّ عَطَاءَ بْنَ يَزِيدَ

أَخْبَرَهُ أَنَّ حُمْرَانَ مَوْلَى عُثْمَانَ أَخْبَرَهُ أَنَّهُ

رَأَى عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ دَعَا بِإِنَاءٍ

فَأَفْرَغَ عَلَى كَفَّيْهِ ثَلاَثَ مِرَارٍ فَغَسَلَهُمَا

ثُمَّ أَدْخَلَ يَمِينَهُ فِي الإِنَاءِ فَمَضْمَضَ

وَاسْتَنْشَقَ، ثُمَّ غَسَلَ وَجْهَهُ ثَلاَثًا

وَيَدَيْهِ إِلَى الْمِرْفَقَيْنِ ثَلاَثَ مِرَارٍ

ثُمَّ مَسَحَ بِرَأْسِهِ، ثُمَّ غَسَلَ رِجْلَيْهِ ثَلاَثَ مِرَارٍ إِلَى الْكَعْبَيْنِ

ثُمَّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم ‏

مَنْ تَوَضَّأَ نَحْوَ وُضُوئِي هَذَا

ثُمَّ صَلَّى رَكْعَتَيْنِ

لاَ يُحَدِّثُ فِيهِمَا نَفْسَهُ، غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ ‏

وَعَنْ إِبْرَاهِيمَ

قَالَ قَالَ صَالِحُ بْنُ كَيْسَانَ قَالَ ابْنُ شِهَابٍ وَلَكِنْ عُرْوَةُ يُحَدِّثُ عَنْ حُمْرَانَ

فَلَمَّا تَوَضَّأَ عُثْمَانُ قَالَ أَلاَ أُحَدِّثُكُمْ حَدِيثًا لَوْلاَ آيَةٌ مَا حَدَّثْتُكُمُوهُ

سَمِعْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ ‏

لاَ يَتَوَضَّأُ رَجُلٌ فَيُحْسِنُ وُضُوءَهُ

وَيُصَلِّي الصَّلاَةَ إِلاَّ غُفِرَ لَهُ مَا بَيْنَهُ وَبَيْنَ الصَّلاَةِ حَتَّى يُصَلِّيَهَا ‏

قَالَ عُرْوَةُ الآيَةُ ‏

إِنَّ الَّذِينَ يَكْتُمُونَ مَا أَنْزَلْنَا مِنَ الْبَيِّنَاتِ‏

جب حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے وضو کیا تو فرمایا

میں تم کو ایک حدیث سناتا ہوں

اگر قرآن پاک کی ایک آیت ( نازل ) نہ ہوتی تو میں یہ حدیث تم کو نہ سناتا

میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے

کہ

آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے

کہ

جب بھی کوئی شخص اچھی طرح وضو کرتا ہے

اور

( خلوص کے ساتھ ) نماز پڑھتا ہے

تو اس کے ایک نماز سے دوسری نماز کے پڑھنے تک کے گناہ معاف کر دئیے جاتے ہیں

عروہ کہتے ہیں وہ آیت یہ ہے

إن الذين يكتمون ما أنزلنا من البينات‏

( جس کا ترجمہ یہ ہے کہ )

جو لوگ اللہ کی اس نازل کی ہوئی ہدایت کو چھپاتے ہیں

جو اس نے لوگوں کے لیے اپنی کتاب میں بیان کی ہے

ان پر اللہ کی لعنت ہے اور ( دوسرے ) لعنت کرنے والوں کی لعنت ہے

120باب الاِسْتِنْثَارِ فِي الْوُضُوءِ

وضو میں ناک سنکنا

ذَكَرَهُ عُثْمَانُ وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ زَيْدٍ وَابْنُ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

حدیث 160

حَدَّثَنَا عَبْدَانُ

قَالَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ

قَالَ أَخْبَرَنَا يُونُسُ، عَنِ الزُّهْرِيِّ

قَالَ أَخْبَرَنِي أَبُو إِدْرِيسَ

أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ

عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم أَنَّهُ قَالَ ‏

مَنْ تَوَضَّأَ فَلْيَسْتَنْثِرْ، وَمَنِ اسْتَجْمَرَ فَلْيُوتِرْ ‏

ہم سے عبدان نے بیان کیا

کہا انہیں یونس نے زہری کے واسطے سے خبر دی

کہا انہیں ابوادریس نے بتایا

انھوں نے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے سنا

وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل کرتے ہیں کہ

آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص وضو کرے

اسے چاہیے کہ ناک صاف کرے

اور

جو پتھر سے استنجاء کرے

اسے چاہیے کہ طاق عدد ( یعنی ایک یا تین یا پانچ ہی ) سے کرے

121 باب الاِسْتِجْمَارِ وِتْرًا

استنجاء میں طاق ڈھیلے لینا

حدیث 161

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ

قَالَ أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ

عَنِ الأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ

أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ ‏

إِذَا تَوَضَّأَ أَحَدُكُمْ فَلْيَجْعَلْ فِي أَنْفِهِ ثُمَّ لِيَنْثُرْ

وَمَنِ اسْتَجْمَرَ فَلْيُوتِرْ

وَإِذَا اسْتَيْقَظَ أَحَدُكُمْ مِنْ نَوْمِهِ فَلْيَغْسِلْ يَدَهُ قَبْلَ

أَنْ يُدْخِلَهَا فِي وَضُوئِهِ

فَإِنَّ أَحَدَكُمْ لاَ يَدْرِي أَيْنَ بَاتَتْ يَدُهُ ‏

ہم سے عبداللہ بن یوسف نے بیان کیا

کہا ہم کو مالک نے ابوالزناد کے واسطے سے خبر دی

وہ اعرج سے ، وہ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے نقل کرتے ہیں کہ

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ

جب تم میں سے کوئی وضو کرے تو اسے چاہیے کہ اپنی ناک میں پانی دے

پھر

( اسے ) صاف کرے اور جو شخص پتھروں سے استنجاء کرے اسے چاہیے

کہ

بے جوڑ عدد ( یعنی ایک یا تین ) سے استنجاء کرے اور جب تم میں سے کوئی سو کر اٹھے

تو وضو کے پانی میں ہاتھ ڈالنے سے پہلے اسے دھو لے

کیونکہ

تم میں سے کوئی نہیں جانتا کہ رات کو اس کا ہاتھ کہاں رہا ہے

122باب غسل الرجلین ولا یمسح علی القدمین

حدیث 162

حَدَّثَنَا مُوسَى

قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ

عَنْ أَبِي بِشْرٍ

عَنْ يُوسُفَ بْنِ مَاهَكَ

عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو

قَالَ تَخَلَّفَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم عَنَّا فِي سَفْرَةٍ سَافَرْنَاهَا

فَأَدْرَكَنَا وَقَدْ أَرْهَقْنَا الْعَصْرَ

فَجَعَلْنَا نَتَوَضَّأُ وَنَمْسَحُ عَلَى أَرْجُلِنَا

فَنَادَى بِأَعْلَى صَوْتِهِ ‏

وَيْلٌ لِلأَعْقَابِ مِنَ النَّارِ

مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلاَثًا‏

ہم سے موسیٰ نے بیان کیا

ان سے ابوعوانہ نے

وہ ابوبشر سے

وہ یوسف بن ماہک سے

وہ عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہیں

وہ کہتے ہیں کہ ( ایک مرتبہ ) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک سفر میں ہم سے پیچھے رہ گئے

پھر ( تھوڑی دیر بعد ) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم کو پا لیا اور عصر کا وقت آ پہنچا تھا

ہم وضو کرنے لگے اور ( اچھی طرح پاؤں دھونے کی بجائے جلدی میں ) ہم پاؤں پر مسح کرنے لگے

آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا

ويل للأعقاب من النار

’’ ایڑیوں کے لیے آگ کا عذاب ہے ‘‘

دو مرتبہ یا تین مرتبہ فرمایا

123 باب الْمَضْمَضَةِ فِي الْوُضُوءِ

وضو میں کلی کرنے کا بیان

حدیث 163

قَالَهُ ابْنُ عَبَّاسٍ وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ زَيْدٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ

قَالَ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ

عَنِ الزُّهْرِيِّ

قَالَ أَخْبَرَنِي عَطَاءُ بْنُ يَزِيدَ

عَنْ حُمْرَانَ

مَوْلَى عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ أَنَّهُ رَأَى عُثْمَانَ دَعَا بِوَضُوءٍ

فَأَفْرَغَ عَلَى يَدَيْهِ مِنْ إِنَائِهِ

فَغَسَلَهُمَا ثَلاَثَ مَرَّاتٍ

ثُمَّ أَدْخَلَ يَمِينَهُ فِي الْوَضُوءِ

ثُمَّ تَمَضْمَضَ وَاسْتَنْشَقَ

وَاسْتَنْثَرَ

ثُمَّ غَسَلَ وَجْهَهُ ثَلاَثًا وَيَدَيْهِ إِلَى الْمِرْفَقَيْنِ ثَلاَثًا

ثُمَّ مَسَحَ بِرَأْسِهِ

ثُمَّ غَسَلَ كُلَّ رِجْلٍ ثَلاَثًا

ثُمَّ قَالَ رَأَيْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم يَتَوَضَّأُ نَحْوَ وُضُوئِي هَذَا وَقَالَ

مَنْ تَوَضَّأَ نَحْوَ وُضُوئِي هَذَا ثُمَّ صَلَّى رَكْعَتَيْنِ

لاَ يُحَدِّثُ فِيهِمَا نَفْسَهُ، غَفَرَ اللَّهُ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ

124باب غَسْلِ الأَعْقَابِ

وضو میں ایڑہیوں کا دھونا

حدیث 164

حَدَّثَنَا آدَمُ بْنُ أَبِي إِيَاسٍ

قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ

قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ زِيَادٍ

قَالَ سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ

وَكَانَ يَمُرُّ بِنَا وَالنَّاسُ يَتَوَضَّئُونَ مِنَ الْمِطْهَرَةِ

قَالَ أَسْبِغُوا الْوُضُوءَ فَإِنَّ أَبَا الْقَاسِمِ صلى الله عليه وسلم قَالَ ‏

وَيْلٌ لِلأَعْقَابِ مِنَ النَّارِ ‏

وَكَانَ ابْنُ سِيرِينَ يَغْسِلُ مَوْضِعَ الْخَاتَمِ إِذَا تَوَضَّأَ

ہم سے آدم بن ابی ایاس نے بیان کیا

انھوں نے کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا

انھوں نے کہا ہم سے محمد بن زیاد نے بیان کیا

وہ کہتے ہیں کہ میں نے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے سنا

وہ ہمارے پاس سے گزرے اور لوگ لوٹے سے وضو کر رہے تھے

آپ نے کہا اچھی طرح وضو کرو

کیونکہ

ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ( خشک ) ایڑیوں کے لیے آگ کا عذاب ہے