آڈیو 2

105 باب وَضْعِ الْمَاءِ عِنْدَ الْخَلاَءِ

حدیث 143

ہم سے عبداللہ بن محمد نے بیان کیا

کہا کہ ہم سے ہاشم ابن القاسم نے

کہا کہ ان سے ورقاء بن یشکری نے عبیداللہ بن ابی یزید سے نقل کیا

وہ ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بیت الخلاء میں تشریف لے گئے

میں نے ( بیت الخلاء کے قریب ) آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے وضو کا پانی رکھ دیا

( باہر نکل کر ) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا یہ کس نے رکھا ؟

جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بتلایا گیا تو

آپ نے ( میرے لیے دعا کی اور ) فرمایا

اللهم فقهه في الدين اے اللہ ! اس کو دین کی سمجھ عطا فرمائیو

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ

قَالَ حَدَّثَنَا هَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ

قَالَ حَدَّثَنَا وَرْقَاءُ

عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي يَزِيدَ

عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ

أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم دَخَلَ الْخَلاَءَ

فَوَضَعْتُ لَهُ وَضُوءًا قَالَ ‏

مَنْ وَضَعَ هَذَا ‏

.‏ فَأُخْبِرَ فَقَالَ

اللَّهُمَّ فَقِّهْهُ فِي الدِّينِ ‏

106 باب لاَ تُسْتَقْبَلُ الْقِبْلَةُ بِغَائِطٍ أَوْ بَوْلٍ إِلاَّ عِنْدَ الْبِنَاءِ جِدَارٍ أَوْ نَحْوِهِ

حاجت کے وقت قبلہ کی طرف منہ نہ کرے

مگر جب کوئی عمارت آڑ ہو۔ جیسے دیوار وغیرہ

حدیث 144

حَدَّثَنَا آدَمُ

قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ

قَالَ حَدَّثَنَا الزُّهْرِيُّ

عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَزِيدَ اللَّيْثِيِّ

عَنْ أَبِي أَيُّوبَ الأَنْصَارِيِّ

قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم ‏

إِذَا أَتَى أَحَدُكُمُ الْغَائِطَ فَلاَ يَسْتَقْبِلِ الْقِبْلَةَ وَلاَ يُوَلِّهَا ظَهْرَهُ

شَرِّقُوا أَوْ غَرِّبُوا ‏

ہم سے آدم نے بیان کیا

کہا کہ

ہم سے ابن ابی ذئب نے

کہا کہ ہم سے زہری نے عطاء بن یزید اللیثی کے واسطے سے نقل کیا

وہ حضرت ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں

کہ

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ

جب تم میں سے کوئی بیت الخلاء میں جائے تو

قبلہ کی طرف منہ کرے نہ اس کی طرف پشت کرے

( بلکہ )

مشرق کی طرف منہ کر لو یا مغرب کی طرف

107 باب مَنْ تَبَرَّزَ عَلَى لَبِنَتَيْنِ

کچی دو اینٹوں پر بیٹھ کر پاخانہ کرنا

حدیث 145

ہم سے عبداللہ بن یوسف نے بیان کیا

انھوں نے کہا کہ ہم کو امام مالک نے یحییٰ بن سعید سے خبر دی

وہ محمد بن یحییٰ بن حبان سے

وہ اپنے چچا واسع بن حبان سے روایت کرتے ہیں

وہ عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہیں

وہ فرماتے تھے کہ لوگ کہتے تھے کہ

جب قضاء حاجت کے لیے بیٹھو تو نہ قبلہ کی طرف منہ کرو نہ بیت المقدس کی طرف

( یہ سن کر ) عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ

ایک دن میں اپنے گھر کی چھت پر چڑھا تو میں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ

آپ بیت المقدس کی طرف منہ کر کے دو اینٹوں پر قضاء حاجت کے لیے بیٹھے ہیں

پھر عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے ( واسع سے ) کہا کہ

شاید تم ان لوگوں میں سے ہو جو اپنے چوتڑوں کے بل نماز پڑھتے ہیں

تب میں نے کہا خدا کی قسم ! میں نہیں جانتا

""کہ آپ کا مطلب کیا ہے ""

امام مالک رحمہ اللہ نے کہا کہ عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے اس سے وہ شخص مراد لیا

جو نماز میں زمین سے اونچا نہ رہے

سجدہ میں زمین سے چمٹ جائے

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ

قَالَ أَخْبَرَنَا مَالِكٌ

عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ

عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ حَبَّانَ

عَنْ عَمِّهِ، وَاسِعِ بْنِ حَبَّانَ

عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ

أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ إِنَّ نَاسًا يَقُولُونَ إِذَا قَعَدْتَ عَلَى حَاجَتِكَ

فَلاَ تَسْتَقْبِلِ الْقِبْلَةَ وَلاَ بَيْتَ الْمَقْدِسِ‏

فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ لَقَدِ ارْتَقَيْتُ يَوْمًا عَلَى ظَهْرِ بَيْتٍ لَنَا

فَرَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم

عَلَى لَبِنَتَيْنِ مُسْتَقْبِلاً بَيْتَ الْمَقْدِسِ لِحَاجَتِهِ‏

وَقَالَ لَعَلَّكَ مِنَ الَّذِينَ يُصَلُّونَ عَلَى أَوْرَاكِهِمْ

فَقُلْتُ لاَ أَدْرِي وَاللَّهِ‏

قَالَ مَالِكٌ

يَعْنِي الَّذِي يُصَلِّي وَلاَ يَرْتَفِعُ عَنِ الأَرْضِ

يَسْجُدُ وَهُوَ لاَصِقٌ بِالأَرْضِ‏

108 باب خُرُوجِ النِّسَاءِ إِلَى الْبَرَازِ

عورتوں کا قضائے حاجت کیلیۓ میدان میں نکلنا

حدیث 146

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ

قَالَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ

قَالَ حَدَّثَنِي عُقَيْلٌ

عَنِ ابْنِ شِهَابٍ

عَنْ عُرْوَةَ

عَنْ عَائِشَةَ

أَنَّ أَزْوَاجَ النَّبِيِّ، صلى الله عليه وسلم

كُنَّ يَخْرُجْنَ بِاللَّيْلِ إِذَا تَبَرَّزْنَ إِلَى الْمَنَاصِعِ

وَهُوَ صَعِيدٌ أَفْيَحُ

فَكَانَ عُمَرُ يَقُولُ لِلنَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم احْجُبْ نِسَاءَكَ‏

فَلَمْ يَكُنْ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَفْعَلُ

فَخَرَجَتْ سَوْدَةُ بِنْتُ زَمْعَةَ زَوْجُ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم لَيْلَةً مِنَ اللَّيَالِي عِشَاءً

وَكَانَتِ امْرَأَةً طَوِيلَةً

فَنَادَاهَا عُمَرُ أَلاَ قَدْ عَرَفْنَاكِ يَا سَوْدَةُ‏

حِرْصًا عَلَى أَنْ يَنْزِلَ الْحِجَابُ

فَأَنْزَلَ اللَّهُ آيَةَ الْحِجَابِ‏

ہم سے یحییٰ بن بکیر نے بیان کیا

انھوں نے کہا ہم سے لیث نے بیان کیا

ان سے عقیل نے ابن شہاب کے واسطے سے نقل کیا

وہ عروہ بن زبیر سے

وہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیویاں

رات میں مناصع کی طرف قضاء حاجت کے لیے جاتیں اور مناصع ایک کھلا میدان ہے

تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا کرتے تھے

کہ

اپنی بیویوں کو پردہ کرائیے

مگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پر عمل نہیں کیا

ایک روز رات کو عشاء کے وقت حضرت سودہ بنت زمعہ رضی اللہ عنہا

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اہلیہ جو دراز قد عورت تھیں

( باہر ) گئیں

حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے انہیں آواز دی ( اور کہا ) ہم نے تمہیں پہچان لیا

اور ان کی خواہش یہ تھی کہ پردہ ( کا حکم ) نازل ہو جائے

چنانچہ ( اس کے بعد ) اللہ نے پردہ ( کا حکم ) نازل فرما دیا

حدیث 147

حَدَّثَنَا زَكَرِيَّاءُ

قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ

عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ

عَنْ أَبِيهِ

عَنْ عَائِشَةَ

عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ ‏

قَدْ أُذِنَ أَنْ تَخْرُجْنَ فِي حَاجَتِكُنَّ ‏

قَالَ هِشَامٌ يَعْنِي الْبَرَازَ‏

ہم سے زکریا نے بیان کیا

کہا کہ ہم سے ابواسامہ نے ہشام بن عروہ کے واسطے سے بیان کیا

وہ اپنے باپ سے

وہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے

وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل کرتی ہیں کہ

آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ( اپنی بیویوں سے ) فرمایا کہ

تمہیں قضاء حاجت کے لیے باہر نکلنے کی اجازت ہے

ہشام کہتے ہیں کہ حاجت سے مراد پاخانے کے لیے ( باہر ) جانا ہے

109 باب التَّبَرُّزِ فِي الْبُيُوتِ

گھروں میں قضائے حاجت کرنا

حدیث 148

حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ

قَالَ حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ عِيَاضٍ

عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ

عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ حَبَّانَ

عَنْ وَاسِعِ بْنِ حَبَّانَ

عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ

قَالَ ارْتَقَيْتُ فَوْقَ ظَهْرِ بَيْتِ حَفْصَةَ لِبَعْضِ حَاجَتِي

فَرَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم

يَقْضِي حَاجَتَهُ مُسْتَدْبِرَ الْقِبْلَةِ مُسْتَقْبِلَ الشَّأْمِ‏

ہم سے ابراہیم بن المنذر نے بیان کیا

انھوں نے کہا کہ ہم سے انس بن عیاض نے عبیداللہ بن عمر کے واسطے سے بیان کیا

وہ محمد بن یحییٰ بن حبان سے نقل کرتے ہیں

وہ واسع بن حبان سے

وہ عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ

( ایک دن میں اپنی بہن اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اہلیہ محترمہ )

حفصہ رضی اللہ عنہا کے مکان کی چھت پر اپنی کسی ضرورت سے چڑھا

تو مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم

قضاء حاجت کرتے وقت قبلہ کی طرف پشت اور شام کی طرف منہ کئے ہوئے نظر آئے

حدیث 149

حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ

قَالَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ

قَالَ أَخْبَرَنَا يَحْيَى، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ حَبَّانَ

أَنَّ عَمَّهُ، وَاسِعَ بْنَ حَبَّانَ

أَخْبَرَهُ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ أَخْبَرَهُ قَالَ لَقَدْ ظَهَرْتُ ذَاتَ يَوْمٍ عَلَى ظَهْرِ بَيْتِنَا

فَرَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَاعِدًا عَلَى لَبِنَتَيْنِ مُسْتَقْبِلَ بَيْتِ الْمَقْدِسِ‏

ہم سے یعقوب بن ابراہیم نے بیان کیا

انھوں نے کہا کہ ہم سے یزید بن ہارون نے بیان کیا

انھوں نے کہا

ہمیں یحییٰ نے محمد بن یحییٰ بن حبان سے خبر دی

انہیں ان کے چچا واسع بن حبان نے بتلایا

انہیں عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے خبر دی

وہ کہتے ہیں کہ ایک دن میں اپنے گھر کی چھت پر چڑھا

تو مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دو اینٹوں پر ( قضاء حاجت کے وقت )

بیت المقدس کی طرف منہ کئے ہوئے نظر آئے

110 باب الاِسْتِنْجَاءِ بِالْمَاءِ

پانی سے استنجا کرنا

حدیث 150

حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ

هِشَامُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ

عَنْ أَبِي مُعَاذٍ

وَاسْمُهُ عَطَاءُ بْنُ أَبِي مَيْمُونَةَ

قَالَ سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ، يَقُولُ

كَانَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم إِذَا خَرَجَ لِحَاجَتِهِ

أَجِيءُ أَنَا وَغُلاَمٌ مَعَنَا إِدَاوَةٌ مِنْ مَاءٍ‏

يَعْنِي يَسْتَنْجِي بِهِ‏

ہم سے ابوالولید ہشام بن عبدالملک نے بیان کیا

ان سے شعبہ نے ابومعاذ سے جن کا نام عطاء بن ابی میمونہ تھا نقل کیا

انھوں نے انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے سنا

وہ کہتے تھے کہ

جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رفع حاجت کے لیے نکلتے تو

میں اور ایک لڑکا اپنے ساتھ پانی کا برتن لے آتے تھے

مطلب یہ ہے کہ

اس پانی سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم طہارت کیا کرتے تھے

111 باب مَنْ حُمِلَ مَعَهُ الْمَاءُ لِطُهُورِهِ

استنجاء کرنے نکلتے تو پانی کے ساتھ برچھی بھی لے جاتے

حدیث 151

حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ

قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ

عَنْ أَبِي مُعَاذٍ

هُوَ عَطَاءُ بْنُ أَبِي مَيْمُونَةَ

قَالَ سَمِعْتُ أَنَسًا

يَقُولُ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم

إِذَا خَرَجَ لِحَاجَتِهِ تَبِعْتُهُ أَنَا وَغُلاَمٌ مِنَّا مَعَنَا إِدَاوَةٌ مِنْ مَاءٍ‏

وَقَالَ أَبُو الدَّرْدَاءِ

أَلَيْسَ فِيكُمْ صَاحِبُ النَّعْلَيْنِ وَالطَّهُورِ وَالْوِسَادِ

ہم سے سلیمان بن حرب نے بیان کیا

انھوں نے کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا

وہ عطاء بن ابی میمونہ سے نقل کرتے ہیں

انھوں نے انس رضی اللہ عنہ سے سنا

وہ کہتے ہیں کہ

جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم قضاء حاجت کے لیے نکلتے

میں اور ایک لڑکا دونوں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے جاتے تھے

اور ہمارے ساتھ پانی کا ایک برتن ہوتا تھا

112باب حَمْلِ الْعَنَزَةِ مَعَ الْمَاءِ فِي الاِسْتِنْجَاءِ

استنجاء کیلیۓ نکلے تو پانی کے ساتھ برچھی بھی لے جائے

حدیث 152

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ

قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ

قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي مَيْمُونَةَ

سَمِعَ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ

يَقُولُ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم

يَدْخُلُ الْخَلاَءَ

فَأَحْمِلُ أَنَا وَغُلاَمٌ إِدَاوَةً مِنْ مَاءٍ

وَعَنَزَةً

يَسْتَنْجِي بِالْمَاءِ‏

تَابَعَهُ النَّضْرُ وَشَاذَانُ عَنْ شُعْبَةَ‏

الْعَنَزَةُ عَصًا عَلَيْهِ زُجٌّ‏

ہم سے محمد بن بشار نے بیان کیا

ان سے محمد بن جعفر نے

ان سے شعبہ نے عطاء بن ابی میمونہ کے واسطے سے بیان کیا

انھوں نے انس بن مالک سے سنا

وہ کہتے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم

بیت الخلاء میں جاتے تو میں اور ایک لڑکا پانی کا برتن اور نیزہ لے کر چلتے تھے

پانی سے آپ طہارت کرتے تھے

( دوسری سند سے ) نضر اور شاذان نے اس حدیث کی شعبہ سے متابعت کی ہے

عنزہ لاٹھی کو کہتے ہیں جس پر پھلکا لگا ہوا ہو

113 باب النَّهْىِ عَنْ الاِسْتِنْجَاءِ، بِالْيَمِينِ

اپنے ہاتھ سے استنجاء کرنے کی ممانعت

حدیث 153

حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ فَضَالَةَ

قَالَ حَدَّثَنَا هِشَامٌ

هُوَ الدَّسْتَوَائِيُّ

عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ

عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ

عَنْ أَبِيهِ

قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم ‏

إِذَا شَرِبَ أَحَدُكُمْ فَلاَ يَتَنَفَّسْ فِي الإِنَاءِ

وَإِذَا أَتَى الْخَلاَءَ فَلاَ يَمَسَّ ذَكَرَهُ بِيَمِينِهِ

وَلاَ يَتَمَسَّحْ بِيَمِينِهِ ‏

ہم سے معاذ بن فضالہ نے بیان کیا

انھوں نے کہا کہ ہم سے ہشام دستوائی نے یحییٰ بن ابی کثیر کے واسطے سے بیان کیا

وہ عبداللہ بن ابی قتادہ سے ، وہ اپنے باپ ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں

وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا

جب تم میں سے کوئی پانی پئے تو برتن میں سانس نہ لے

اور

جب بیت الخلاء میں جائے تو اپنی شرمگاہ کو داہنے ہاتھ سے نہ چھوئے

اور نہ داہنے ہاتھ سے استنجاء کرے

114 باب لاَ يُمْسِكُ ذَكَرَهُ بِيَمِينِهِ إِذَا بَالَ

پیشاب کرتے وقت ذکر کو داہنے ہاتھ سے نہ تھامے

حدیث 114

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ

قَالَ حَدَّثَنَا الأَوْزَاعِيُّ

عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ

عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ

عَنْ أَبِيهِ، عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ

إِذَا بَالَ أَحَدُكُمْ فَلاَ يَأْخُذَنَّ ذَكَرَهُ بِيَمِينِهِ

وَلاَ يَسْتَنْجِي بِيَمِينِهِ، وَلاَ يَتَنَفَّسْ فِي الإِنَاءِ ‏

ہم سے محمد بن یوسف نے بیان کیا

کہا ہم سے اوزاعی نے یحییٰ بن کثیر کے واسطے سے بیان کیا

وہ عبداللہ بن ابی قتادہ کے واسطے سے بیان کرتے ہیں

وہ اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں ، وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کہ

آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب تم میں سے کوئی پیشاب کرے تو اپنا عضو اپنے داہنے ہاتھ سے نہ پکڑے

نہ داہنے ہاتھ سے طہارت کرے

نہ ( پانی پیتے وقت ) برتن میں سانس لے

114باب الاِسْتِنْجَاءِ بِالْحِجَارَةِ

ڈھیلوں سے استنجاء کرنے کا بیان

حدیث 155

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَكِّيُّ

قَالَ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ يَحْيَى بْنِ سَعِيدِ بْنِ عَمْرٍو الْمَكِّيُّ

عَنْ جَدِّهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ اتَّبَعْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم وَخَرَجَ لِحَاجَتِهِ

فَكَانَ لاَ يَلْتَفِتُ فَدَنَوْتُ مِنْهُ فَقَالَ ‏

ابْغِنِي أَحْجَارًا أَسْتَنْفِضْ بِهَا

أَوْ نَحْوَهُ

وَلاَ تَأْتِنِي بِعَظْمٍ وَلاَ رَوْثٍ ‏

فَأَتَيْتُهُ بِأَحْجَارٍ بِطَرَفِ ثِيَابِي فَوَضَعْتُهَا إِلَى جَنْبِهِ وَأَعْرَضْتُ عَنْهُ

فَلَمَّا قَضَى أَتْبَعَهُ بِهِنَّ‏

ہم سے احمد بن محمد المکی نے بیان کیا

کہا کہ ہم سے عمرو بن یحییٰ بن سعید بن عمرو المکی نے اپنے دادا کے واسطے سے بیان کیا

وہ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے نقل کرتے ہیں

وہ کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ( ایک مرتبہ ) رفع حاجت کے لیے تشریف لے گئے

آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی عادت مبارکہ تھی کہ

آپ صلی اللہ علیہ وسلم ( چلتے وقت ) ادھر ادھر نہیں دیکھا کرتے تھے

تو میں بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے پیچھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب پہنچ گیا

( مجھے دیکھ کر ) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مجھے پتھر ڈھونڈ دو

تاکہ میں ان سے پاکی حاصل کروں

یا اسی جیسا ( کوئی لفظ ) فرمایا

اور فرمایا کہ ہڈی اور گوبر نہ لانا

چنانچہ میں اپنے دامن میں پتھر ( بھر کر ) آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے گیا

اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پہلو میں رکھ دئیے

اور

آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے ہٹ گیا

جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم ( قضاء حاجت سے ) فارغ ہوئے

تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پتھروں سے استنجاء کیا

116باب لاَ يُسْتَنْجَى بِرَوْثٍ

گوبر سے استنجاء نہ کرے

حدیث 156

حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ

قَالَ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ

عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ

قَالَ لَيْسَ أَبُو عُبَيْدَةَ ذَكَرَهُ وَلَكِنْ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الأَسْوَدِ عَنْ أَبِيهِ

أَنَّهُ سَمِعَ عَبْدَ اللَّهِ

يَقُولُ أَتَى النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم الْغَائِطَ

فَأَمَرَنِي أَنْ آتِيَهُ بِثَلاَثَةِ أَحْجَارٍ

فَوَجَدْتُ حَجَرَيْنِ

وَالْتَمَسْتُ الثَّالِثَ فَلَمْ أَجِدْهُ

فَأَخَذْتُ رَوْثَةً

فَأَتَيْتُهُ بِهَا

فَأَخَذَ الْحَجَرَيْنِ وَأَلْقَى الرَّوْثَةَ وَقَا

ہم سے ابونعیم نے بیان کیا

کہا ہم سے زہیر نے ابواسحاق کے واسطے سے نقل کیا

ابواسحاق کہتے ہیں کہ اس حدیث کو ابوعبیدہ نے ذکر نہیں کیا

لیکن عبدالرحمٰن بن الاسود نے اپنے باپ سے ذکر کیا

انھوں نے عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما سے سنا

وہ کہتے تھے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم رفع حاجت کے لیے گئے

تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے فرمایا کہ میں تین پتھر تلاش کر کے آپ کے پاس لاؤں

لیکن مجھے دو پتھر ملے ۔ تیسرا ڈھونڈا مگر مل نہ سکا

تو میں نے خشک گوبر اٹھا لیا

اس کو لے کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ گیا

آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پتھر ( تو ) لے لیے ( مگر ) گوبر پھینک دیا اور فرمایا یہ خود ناپاک ہے

( اور یہ حدیث ) ابراہم بن یوسف نے اپنے باپ سے بیان کی

انھوں نے ابواسحاق سے سنا

ان سے عبدالرحمٰن نے بیان کیا

117باب الْوُضُوءِ مَرَّةً مَرَّةً

وضو میں اعضاء کا ایک ایک بار دھونا

حدیث 157

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ

قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ

عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ

عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ

عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ

قَالَ تَوَضَّا

النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم مَرَّةً مَرَّةً‏

ہم سے محمد بن یوسف نے بیان کیا

ان سے سفیان نے زید بن اسلم کے واسطے سے بیان کیا

وہ عطاء بن یسار سے

وہ ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو میں ہر عضو کو ایک ایک مرتبہ دھویا

118باب الْوُضُوءِ مَرَّتَيْنِ مَرَّتَيْنِ

حدیث 158

حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ عِيسَى

قَالَ حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ

قَالَ حَدَّثَنَا فُلَيْحُ بْنُ سُلَيْمَانَ

عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ

عَنْ عَبَّادِ بْنِ تَمِيمٍ

عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَيْدٍ

أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم تَوَضَّأَ مَرَّتَيْنِ مَرَّتَيْنِ‏

ہم سے حسین بن عیسیٰ نے بیان کیا

انھوں نے کہا ہم سے یونس بن محمد نے بیان کیا

انھوں نے کہا ہم سے فلیح بن سلیمان نے عبداللہ بن ابی بکر بن محمد بن عمرو بن حزم کے واسطے سے بیان کیا

وہ عباد بن تمیم سے نقل کرتے ہیں

وہ عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ کے واسطے سے بیان کرتے ہیں ک

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو میں اعضاء کو دو دو بار دھویا