آڈیو 7

70 باب الْغَضَبِ فِي الْمَوْعِظَةِ وَالتَّعْلِيمِ إِذَا رَأَى مَا يَكْرَهُ

وعظ کہنے یا پڑہانے میں کوئی بری بات دیکھے تو غصہ کرنا

حدیث 90

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ

قَالَ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ

عَنِ ابْنِ أَبِي خَالِدٍ

عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ

عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ الأَنْصَارِيِّ

قَالَ قَالَ رَجُلٌ يَا رَسُولَ اللَّهِ، لاَ أَكَادُ أُدْرِكُ الصَّلاَةَ مِمَّا يُطَوِّلُ بِنَا فُلاَنٌ

فَمَا رَأَيْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم فِي مَوْعِظَةٍ أَشَدَّ غَضَبًا مِنْ يَوْمِئِذٍ فَقَالَ ‏

أَيُّهَا النَّاسُ

إِنَّكُمْ مُنَفِّرُونَ

فَمَنْ صَلَّى بِالنَّاسِ فَلْيُخَفِّفْ

فَإِنَّ فِيهِمُ الْمَرِيضَ وَالضَّعِيفَ وَذَا الْحَاجَةِ ‏

ہم سے محمد بن کثیر نے بیان کیا

انہیں سفیان نے ابوخالد سے خبر دی

وہ قیس بن ابی حازم سے بیان کرتے ہیں

وہ ابومسعود انصاری سے روایت کرتے ہیں کہ

ایک شخص ( حزم بن ابی کعب ) نے ( رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آ کر ) عرض کیا

یا رسول اللہ ! فلاں شخص ( معاذ بن جبل ) لمبی نماز پڑھاتے ہیں

اس لیے میں ( جماعت کی ) نماز میں شریک نہیں ہو سکتا

( کیونکہ میں دن بھر اونٹ چرانے کی وجہ سے رات کو تھک کر چکنا چور ہو جاتا ہوں

اور

طویل قرآت سننے کی طاقت نہیں رکھتا )

( ابومسعود راوی کہتے ہیں )

کہ اس دن سے زیادہ میں نے کبھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو وعظ کے دوران اتنا غضب ناک نہیں دیکھا

آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا

اے لوگو ! تم ( ایسی شدت اختیار کر کے لوگوں کو دین سے ) نفرت دلانے لگے ہو

( سن لو )

جو شخص لوگوں کو نماز پڑھائے تو وہ ہلکی پڑھائے

کیونکہ

ان میں بیمار

کمزور اور حاجت والے ( سب ہی قسم کے لوگ ) ہوتے ہیں

حدیث 91

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ

قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ

قَالَ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ بِلاَلٍ الْمَدِينِيُّ

عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ

عَنْ يَزِيدَ

مَوْلَى الْمُنْبَعِثِ عَنْ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ الْجُهَنِيِّ

أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم سَأَلَهُ رَجُلٌ عَنِ اللُّقَطَةِ فَقَالَ ‏

اعْرِفْ وِكَاءَهَا

أَوْ قَالَ وِعَاءَهَا

وَعِفَاصَهَا، ثُمَّ عَرِّفْهَا سَنَةً، ثُمَّ اسْتَمْتِعْ بِهَا

فَإِنْ جَاءَ رَبُّهَا فَأَدِّهَا إِلَيْهِ ‏

قَالَ فَضَالَّةُ الإِبِلِ فَغَضِبَ حَتَّى احْمَرَّتْ وَجْنَتَاهُ

أَوْ قَالَ احْمَرَّ وَجْهُهُ

فَقَالَ ‏

وَمَا لَكَ وَلَهَا مَعَهَا سِقَاؤُهَا وَحِذَاؤُهَا

تَرِدُ الْمَاءَ

وَتَرْعَى الشَّجَرَ

فَذَرْهَا حَتَّى يَلْقَاهَا رَبُّهَا ‏

قَالَ فَضَالَّةُ الْغَنَمِ

قَالَ ‏

لَكَ أَوْ لأَخِيكَ أَوْ لِلذِّئْبِ ‏

ہم سے عبداللہ بن محمد نے بیان کیا

ان سے ابوعامر العقدی نے

وہ سلیمان بن بلال المدینی سے

وہ ربیعہ بن ابی عبدالرحمٰن سے

وہ یزید سے جو منبعث کے آزاد کردہ تھے

وہ زید بن خالد الجہنی سے روایت کرتے ہیں کہ

ایک شخص ( عمیر یا بلال ) نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پڑی ہوئی چیز کے بارے میں دریافت کیا

آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا

اس کی بندھن پہچان لے یا فرمایا کہ اس کا برتن اور تھیلی ( پہچان لے )

پھر ایک سال تک اس کی شناخت ( کا اعلان ) کراؤ پھر

( اس کا مالک نہ ملے تو ) اس سے فائدہ اٹھاؤ

اور اگر اس کا مالک آ جائے تو اسے سونپ دو

اس نے پوچھا کہ اچھا گم شدہ اونٹ ( کے بارے میں ) کیا حکم ہے ؟

آپ کو اس قدر غصہ آ گیا کہ رخسار مبارک سرخ ہو گئے

یا راوی نے یہ کہا کہ آپ کا چہرہ سرخ ہو گیا

( یہ سن کر ) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ۔ تجھے اونٹ سے کیا واسطہ ؟

اس کے ساتھ خود اس کی مشک ہے اور اس کے ( پاؤں کے ) سم ہیں

وہ خود پانی پر پہنچے گا اور خود پی لے گا اور خود درخت پر چرے گا

لہٰذا اسے چھوڑ دو یہاں تک کہ اس کا مالک مل جائے

اس نے کہا کہ اچھا گم شدہ بکری کے ( بارے میں ) کیا ارشاد ہے ؟

آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا

وہ تیری ہے یا تیرے بھائی کی

ورنہ بھیڑئیے کی ( غذا ) ہے

حدیث 92

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلاَءِ

قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ

عَنْ بُرَيْدٍ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ

عَنْ أَبِي مُوسَى

قَالَ سُئِلَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم عَنْ أَشْيَاءَ كَرِهَهَا

فَلَمَّا أُكْثِرَ عَلَيْهِ غَضِبَ، ثُمَّ قَالَ لِلنَّاسِ ‏

سَلُونِي عَمَّا شِئْتُمْ ‏

قَالَ رَجُلٌ مَنْ أَبِي قَالَ ‏

أَبُوكَ حُذَافَةُ ‏

فَقَامَ آخَرُ فَقَالَ مَنْ أَبِي يَا رَسُولَ اللَّهِ فَقَالَ

أَبُوكَ سَالِمٌ مَوْلَى شَيْبَةَ ‏

فَلَمَّا رَأَى عُمَرُ مَا فِي وَجْهِهِ قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ

إِنَّا نَتُوبُ إِلَى اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ‏.

ہم سے محمد بن علاء نے بیان کیا

ان سے ابواسامہ نے برید کے واسطے سے بیان کیا

وہ ابوبردہ سے اور وہ ابوموسیٰ سے روایت کرتے ہیں کہ

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کچھ ایسی باتیں دریافت کی گئیں کہ

آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو برا معلوم ہوا اور جب ( اس قسم کے سوالات کی )

آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر بہت زیادتی کی گئی تو آپ کو غصہ آ گیا

پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں سے فرمایا ( اچھا اب ) مجھ سے جو چاہو پوچھو

تو ایک شخص نے دریافت کیا کہ میرا باپ کون ہے ؟

آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ، تیرا باپ حذافہ ہے ۔

پھر دوسرا آدمی کھڑا ہوا اور اس نے پوچھا کہ یا رسول اللہ ! میرا باپ کون ہے ؟

آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تیرا باپ سالم شبیہ کا آزاد کردہ غلام ہے

آخر حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے آپ کے چہرہ مبارک کا حال دیکھا تو عرض کیا

یا رسول اللہ !

ہم ( ان باتوں کے دریافت کرنے سے جو آپ کو ناگوار ہوں ) اللہ سے توبہ کرتے ہیں

71 باب مَنْ بَرَكَ عَلَى رُكْبَتَيْهِ عِنْدَ الإِمَامِ أَوِ الْمُحَدِّثِ

امام یا محدث کے سامنے دو زانو (ادب سے بیٹھنا )

حدیث 93

حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ

قَالَ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ

عَنِ الزُّهْرِيِّ

قَالَ أَخْبَرَنِي أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ

أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم خَرَجَ

فَقَامَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ حُذَافَةَ فَقَالَ مَنْ أَبِي فَقَالَ ‏

أَبُوكَ حُذَافَةُ ‏

.‏ ثُمَّ أَكْثَرَ أَنْ يَقُولَ ‏

سَلُونِي

فَبَرَكَ عُمَرُ عَلَى رُكْبَتَيْهِ فَقَالَ رَضِينَا بِاللَّهِ رَبًّا

وَبِالإِسْلاَمِ دِينًا

وَبِمُحَمَّدٍ صلى الله عليه وسلم نَبِيًّا

فَسَكَتَ‏

ہم سے ابوالیمان نے بیان کیا

انہیں شعیب نے زہری سے خبر دی

انہیں انس بن مالک نے بتلایا کہ

( ایک دن ) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم گھر سے نکلے تو عبداللہ بن حذافہ کھڑے ہو کر پوچھنے لگے کہ

حضور میرا باپ کون ہے ؟

آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا

حذافہ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے باربار فرمایا کہ مجھ سے پوچھو

تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے دو زانو ہو کر عرض کیا کہ

ہم اللہ کے رب ہونے پر

اسلام کے دین ہونے

اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے نبی ہونے پر راضی ہیں

( اور یہ جملہ ) تین مرتبہ ( دہرایا ) پھر ( یہ سن کر )

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خاموش ہو گئے

74باب ُ من اعاد الحدیث ثلاثا لِیفھم عنہ

فَقَالَ النیﷺ ( أَلاَ وَقَوْلُ الزُّورِ) فَمَا زَالَ يُكَرِّرُهَا

وَقَالَ ابْنُ عُمَرَ

قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هَلْ بَلَّغْتُ

ثَلاَثًا

ایک بات کو خوب سمجھانے کیلئے تین بار کہنا

حدیث 94

حَدَّثَنَا عَبْدَةُ

قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ

قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُثَنَّى

قَالَ حَدَّثَنَا ثُمَامَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ

عَنْ أَنَسٍ

عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم أَنَّهُ كَانَ إِذَا سَلَّمَ سَلَّمَ ثَلاَثًا

وَإِذَا تَكَلَّمَ بِكَلِمَةٍ أَعَادَهَا ثَلاَثًا‏

ہم سے عبدہ نے بیان کیا

ان سے عبدالصمد نے

ان سے عبداللہ بن مثنی نے

ان سے ثمامہ بن عبداللہ بن انس نے

ان سے حضرت انس رضی اللہ عنہ نے بیان کیا

وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ

جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم سلام کرتے تو تین بار سلام کرتے

اور

جب کوئی کلمہ ارشاد فرماتے تو اسے تین بار دہراتے یہاں تک کہ خوب سمجھ لیا جاتا

حدیث 94

حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ

حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ

قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُثَنَّى

قَالَ حَدَّثَنَا ثُمَامَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ

عَنْ أَنَسٍ، عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم

أَنَّهُ كَانَ إِذَا تَكَلَّمَ بِكَلِمَةٍ أَعَادَهَا ثَلاَثًا حَتَّى تُفْهَمَ عَنْهُ

وَإِذَا أَتَى عَلَى قَوْمٍ فَسَلَّمَ عَلَيْهِمْ سَلَّمَ عَلَيْهِمْ ثَلاَثًا‏

ہم سے عبدہ نے بیان کیا

ان سے عبدالصمد نے

ان سے عبداللہ بن مثنی نے

ان سے ثمامہ بن عبداللہ بن انس نے

انھوں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے بیان کیا

وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ

جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کوئی کلمہ ارشاد فرماتے تو اسے تین بار لوٹاتے

یہاں تک کہ خوب سمجھ لیا جاتا

اور جب کچھ لوگوں کے پاس آپ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لاتے اور

انہیں سلام کرتے تو تین بار سلام کرتے

حدیث 95

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ

قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ

عَنْ أَبِي بِشْرٍ

عَنْ يُوسُفَ بْنِ مَاهَكَ

عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو

قَالَ تَخَلَّفَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فِي سَفَرٍ

سَافَرْنَاهُ فَأَدْرَكَنَا وَقَدْ أَرْهَقْنَا الصَّلاَةَ صَلاَةَ الْعَصْرِ وَنَحْنُ نَتَوَضَّأُ

فَجَعَلْنَا نَمْسَحُ عَلَى أَرْجُلِنَا

فَنَادَى بِأَعْلَى صَوْتِهِ ‏"" وَيْلٌ لِلأَعْقَابِ مِنَ النَّارِ ""

مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلاَثًا‏

ہم سے مسدد نے بیان کیا

ان سے ابوعوانہ نے ابی بشر کے واسطے سے بیان کیا

وہ یوسف بن ماھک سے بیان کرتے ہیں

وہ عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے

وہ کہتے ہیں کہ ایک سفر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہم سے پیچھے رہ گئے

پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے قریب پہنچے

تو عصر کی نماز کا وقت ہو چکا تھا یا تنگ ہو گیا تھا اور ہم وضو کر رہے تھے

ہم اپنے پیروں پر پانی کا ہاتھ پھیرنے لگے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بلند آواز سے فرمایا کہ

آگ کے عذاب سے ان ایڑیوں کی ( جو خشک رہ جائیں ) خرابی ہے

یہ دو مرتبہ فرمایا یا تین مرتبہ

73 باب تَعْلِيمِ الرَّجُلِ أَمَتَهُ وَأَهْلَهُ

اپنی لونڈی اور (گھر والوں کو) دین کا علم سکھانا

حدیث 96

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدٌ ـ هُوَ ابْنُ سَلاَمٍ ـ حَدَّثَنَا الْمُحَارِبِيُّ

قَالَ حَدَّثَنَا صَالِحُ بْنُ حَيَّانَ

قَالَ قَالَ عَامِرٌ الشَّعْبِيُّ حَدَّثَنِي أَبُو بُرْدَةَ

عَنْ أَبِيهِ، قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم ‏

ثَلاَثَةٌ لَهُمْ أَجْرَانِ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ آمَنَ بِنَبِيِّهِ

وَآمَنَ بِمُحَمَّدٍ صلى الله عليه وسلم وَالْعَبْدُ الْمَمْلُوكُ إِذَا أَدَّى حَقَّ اللَّهِ وَحَقَّ مَوَالِيهِ

وَرَجُلٌ كَانَتْ عِنْدَهُ أَمَةٌ"" ‏يَطَؤُهَا‏"" فَأَدَّبَهَا

فَأَحْسَنَ تَأْدِيبَهَا

وَعَلَّمَهَا فَأَحْسَنَ تَعْلِيمَهَا

ثُمَّ أَعْتَقَهَا فَتَزَوَّجَهَا

فَلَهُ أَجْرَانِ ‏

ثُمَّ قَالَ عَامِرٌ أَعْطَيْنَاكَهَا بِغَيْرِ شَىْءٍ، قَدْ كَانَ يُرْكَبُ فِيمَا دُونَهَا إِلَى الْمَدِينَةِ‏

ہم سے محمد بن سلام نے بیان کیا

انھوں نے کہا ہمیں محاربی نے خبر دی

وہ صالح بن حیان سے بیان کرتے ہیں

انھوں نے کہا کہ عامر شعبی نے بیان کیا

کہا ان سے ابوبردہ نے اپنے باپ کے واسطے سے نقل کیا کہ

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا

کہ تین شخص ہیں جن کے لیے دو گنا اجر ہے

ایک وہ جو اہل کتاب سے ہو اور اپنے نبی پر اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لائے

اور ( دوسرے ) وہ غلام جو اپنے آقا اور اللہ ( دونوں ) کا حق ادا کرے

اور

( تیسرے ) وہ آدمی جس کے پاس کوئی لونڈی ہو

جس سے شب باشی کرتا ہے اور اسے تربیت دے تو اچھی تربیت دے

تعلیم دے تو عمدہ تعلیم دے ، پھر اسے آزاد کر کے اس سے نکاح کر لے

تو اس کے لیے دو گنا اجر ہے

پھر عامر نے ( صالح بن حیان سے ) کہا کہ

ہم نے یہ حدیث تمہیں بغیر اجرت کے سنا دی ہے

( ورنہ ) اس سے کم حدیث کے لیے مدینہ تک کا سفر کیا جاتا تھا

74 باب عظة اِلامام النساء و تعلیمیھن

امام کا عورتوں کو نصیحت کرنا ان کو (دین ) کی باتیں سکھانا

حدیث 97

اب عِظَةِ الإِمَامِ النِّسَاءَ وَتَعْلِيمِهِنَّ

حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ

قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ أَيُّوبَ

قَالَ سَمِعْتُ عَطَاءً

قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ

قَالَ أَشْهَدُ عَلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم

أَوْ قَالَ عَطَاءٌ أَشْهَدُ عَلَى ابْنِ عَبَّاسٍ

أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم خَرَجَ وَمَعَهُ بِلاَلٌ

فَظَنَّ أَنَّهُ لَمْ يُسْمِعِ النِّسَاءَ فَوَعَظَهُنَّ

وَأَمَرَهُنَّ بِالصَّدَقَةِ

فَجَعَلَتِ الْمَرْأَةُ تُلْقِي الْقُرْطَ وَالْخَاتَمَ

وَبِلاَلٌ يَأْخُذُ فِي طَرَفِ ثَوْبِهِ‏.‏

وَقَالَ إِسْمَاعِيلُ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ عَطَاءٍ

وَقَالَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَشْهَدُ عَلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم‏

ہم سے سلیمان بن حرب نے بیان کیا

ان سے شعبہ نے ایوب کے واسطے سے بیان کیا

انھوں نے عطاء بن ابی رباح سے سنا

انھوں نے ابن عباس رضی اللہ عنہما سے سنا کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر گواہی دیتا ہوں

یا عطاء نے کہا کہ میں ابن عباس پر گواہی دیتا ہوں

کہ

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ( ایک مرتبہ عید کے موقع پر مردوں کی صفوں میں سے ) نکلے

اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بلال رضی اللہ عنہ تھے

آپ کو خیال ہوا کہ عورتوں کو ( خطبہ اچھی طرح ) نہیں سنائی دیا

تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں علیحدہ نصیحت فرمائی

اور صدقے کا حکم دیا ( یہ وعظ سن کر ) کوئی عورت بالی ( اور کوئی عورت ) انگوٹھی ڈالنے لگی

اور بلال رضی اللہ عنہ اپنے کپڑے کے دامن میں ( یہ چیزیں ) لینے لگے

اس حدیث کو اسماعیل بن علیہ نے ایوب سے روایت کیا

انھوں نے عطاء سے کہ ابن عباس رضی اللہ عنہما نے یوں کہا کہ

میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر گواہی دیتا ہوں ( اس میں شک نہیں ہے )

امام بخاری کی غرض یہ ہے کہ

اگلا باب عام لوگوں سے متعلق تھا اور یہ حاکم اور امام سے متعلق ہے کہ وہ بھی عورتوں کو وعظ سنائے

75 باب الْحِرْصِ عَلَى الْحَدِيثِ

حدیث کیلیۓ حرص کرنا

حدیث 98

حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ

قَالَ حَدَّثَنِي سُلَيْمَانُ،

عَنْ عَمْرِو بْنِ أَبِي عَمْرٍو، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ

عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ

أَنَّهُ قَالَ قِيلَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَنْ أَسْعَدُ النَّاسِ بِشَفَاعَتِكَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم ‏

لَقَدْ ظَنَنْتُ يَا أَبَا هُرَيْرَةَ أَنْ لاَ يَسْأَلَنِي عَنْ هَذَا الْحَدِيثِ أَحَدٌ أَوَّلُ مِنْكَ

لِمَا رَأَيْتُ مِنْ حِرْصِكَ عَلَى الْحَدِيثِ

أَسْعَدُ النَّاسِ بِشَفَاعَتِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ مَنْ قَالَ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ

خَالِصًا مِنْ قَلْبِهِ أَوْ نَفْسِهِ ‏

ہم سے عبدالعزیز بن عبداللہ نے بیان کیا

انھوں نے کہا مجھ سے سلیمان نے عمرو بن ابی عمرو کے واسطے سے بیان کیا

وہ سعید بن ابی سعید المقبری کے واسطے سے بیان کرتے ہیں

وہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ

انھوں نے عرض کیا ، یا رسول اللہ !

قیامت کے دن آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت سے سب سے زیادہ سعادت کسے ملے گی ؟

تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا

اے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ مجھے یقین تھا کہ تم سے پہلے کوئی اس کے بارے میں مجھ سے دریافت نہیں کرے گا

کیونکہ میں نے حدیث کے متعلق تمہاری حرص دیکھ لی تھی

سنو !

قیامت میں سب سے زیادہ فیض یاب میری شفاعت سے وہ شخص ہو گا

جو سچے دل سے یا سچے جی سے لا إله إلا الله کہے گا