احادیث قدسیہ 99
سب سے بری جگہ
محمد بن جبیر مطعم اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں
کہ
ایک آدمی نبیﷺ کے پاس آیا اور کہا
اے اللہ کے رسولﷺ
زمین کا کون سا حصہ بد ترین ہے؟
تو آپﷺ نے فرمایا
مجھے معلوم نہیں
پھر جب جبریل ؑ آئے تو
آپﷺ نے سے کہا
اے جبریل
زمین کا کون سا علاقہ شر (بد ترین ) ہے ؟
انہوں نے کہا
مجھے علم نہیں
یہاں تک کہ
میں اپنے رب و عز و جل سے پوچھ لوں
جبریل ؑ چلے گئے
پھر جتنی دیر اللہ کو منظور تھی انہوں نے لگائی
پھر (دوبارہ ) آئے اور کہا
اے محمد ﷺ
آپ نے مجھ سے پوچھا تھا
کہ
جگہوں میں کونسی جگہ شر والی ہے
تو میں نے کہا
کہ
مجھے علم نہیں
اور
بے شک میں نے اپنے رب عز و جل سے پوچھا
کہ
جگہوں میں کون سی جگہ شر والی ہے
تو
رب تعالیٰ نے فرمایا بازار
مسند احمد 4 81