آڈیو 3

185باب إِذَا جَامَعَ ثُمَّ عَادَ وَمَنْ دَارَ عَلَى نِسَائِهِ فِي غُسْلٍ وَاحِدٍ

حدیث 263

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ

قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ

وَيَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ

عَنْ شُعْبَةَ

عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْتَشِرِ

عَنْ أَبِيهِ

قَالَ ذَكَرْتُهُ لِعَائِشَةَ فَقَالَتْ يَرْحَمُ اللَّهُ أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ

كُنْتُ أُطَيِّبُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم

فَيَطُوفُ عَلَى نِسَائِهِ

ثُمَّ يُصْبِحُ مُحْرِمًا يَنْضَخُ طِيبًا‏

ہم سے محمد بن بشار نے حدیث بیان کی

کہا ہم سے ابن ابی عدی اور یحییٰ بن سعید نے شعبہ سے

وہ ابراہیم بن محمد بن منتشر سے

وہ اپنے والد سے

انھوں نے کہا کہ میں نے عائشہ رضی اللہ عنہا کے سامنے اس مسئلہ کا ذکر کیا

تو آپ نے فرمایا ، اللہ ابوعبدالرحمن پر رحم فرمائے

میں نے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو خوشبو لگائی

پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم

اپنی تمام ازواج ( مطہرات ) کے پاس تشریف لے گئے

اور

صبح کو احرام اس حالت میں باندھا کہ خوشبو سے بدن مہک رہا تھا

حدیث 264

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ

قَالَ حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ

قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي

عَنْ قَتَادَةَ

قَالَ حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ

قَالَ كَانَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم

يَدُورُ عَلَى نِسَائِهِ فِي السَّاعَةِ الْوَاحِدَةِ مِنَ اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ

وَهُنَّ إِحْدَى عَشْرَةَ‏

قَالَ قُلْتُ لأَنَسٍ أَوَكَانَ يُطِيقُهُ

قَالَ كُنَّا نَتَحَدَّثُ أَنَّهُ أُعْطِيَ قُوَّةَ ثَلاَثِينَ‏

وَقَالَ سَعِيدٌ عَنْ قَتَادَةَ إِنَّ أَنَسًا حَدَّثَهُمْ تِسْعُ نِسْوَةٍ‏

ہم سے محمد بن بشار نے بیان کیا

انھوں نے کہا ہم سے معاذ بن ہشام نے بیان کیا

انھوں نے کہا مجھ سے میرے والد نے قتادہ کے واسطہ سے

کہا ہم سے انس بن مالک نے کہ

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم دن اور رات کے ایک ہی وقت میں اپنی تمام ازواج مطہرات کے پاس گئے

اور یہ گیارہ تھیں

( نو منکوحہ اور دو لونڈیاں ) راوی نے کہا

میں نے انس سے پوچھا کہ

حضور صلی اللہ علیہ وسلم اس کی طاقت رکھتے تھے

تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ

ہم آپس میں کہا کرتے تھے کہ

آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو تیس مردوں کے برابر طاقت دی گئی ہے

اور

نے کہا قتادہ کے واسطہ سے کہ

ہم کہتے تھے کہ

انس نے ان سے نو ازواج کا ذکر کیا

186باب غَسْلِ الْمَذْىِ وَالْوُضُوءِ مِنْهُ

265حدیث

حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ

قَالَ حَدَّثَنَا زَائِدَةُ

عَنْ أَبِي حَصِينٍ

عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ

عَنْ عَلِيٍّ

قَالَ كُنْتُ رَجُلاً مَذَّاءً فَأَمَرْتُ رَجُلاً أَنْ يَسْأَلَ

النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم لِمَكَانِ ابْنَتِهِ فَسَأَلَ فَقَالَ ‏

تَوَضَّأْ وَاغْسِلْ ذَكَرَكَ

ہم سے ابوالولید نے بیان کیا

کہا ہم سے زائدہ نے ابوحصین کے واسطہ سے

انھوں نے ابوعبدالرحمن سے

انھوں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے

آپ نے فرمایا کہ

مجھے مذی بکثرت آتی تھی

چونکہ میرے گھر میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحبزادی ( حضرت فاطمۃالزہراء رضی اللہ عنہا ) تھیں

اس لیے میں نے ایک شخص ( مقداد بن اسود اپنے شاگرد ) سے کہا کہ

وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کے متعلق مسئلہ معلوم کریں

انھوں نے پوچھا تو

آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ وضو کر اور شرمگاہ کو دھو ( یہی کافی ہے )

187باب مَنْ تَطَيَّبَ ثُمَّ اغْتَسَلَ وَبَقِيَ أَثَرُ الطِّيبِ

حدیث 266

حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ

قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ

عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْتَشِرِ

عَنْ أَبِيهِ

قَالَ سَأَلْتُ عَائِشَةَ فَذَكَرْتُ لَهَا قَوْلَ ابْنِ عُمَرَ مَا أُحِبُّ أَنْ أُصْبِحَ

مُحْرِمًا أَنْضَخُ طِيبًا‏

فَقَالَتْ عَائِشَةُ أَنَا طَيَّبْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم

ثُمَّ طَافَ فِي نِسَائِهِ ثُمَّ أَصْبَحَ مُحْرِمًا‏

ہم سے ابوالنعمان نے بیان کیا

کہا ہم سے ابوعوانہ نے ابراہیم بن محمد بن منتشر سے

وہ اپنے والد سے

کہا میں نے عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا

اور

ان سے ابن عمر رضی اللہ عنہما کے اس قول کا ذکر کیا کہ

میں اسے گوارا نہیں کر سکتا کہ

میں احرام باندھوں اور خوشبو میرے جسم سے مہک رہی ہو

تو عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا

میں نے خود نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو خوشبو لگائی

پھر آپ اپنی تمام ازواج کے پاس گئے اور اس کے بعد احرام باندھا

حدیث 267

حَدَّثَنَا آدَمُ

قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ

قَالَ حَدَّثَنَا الْحَكَمُ

عَنْ إِبْرَاهِيمَ

عَنِ الأَسْوَدِ

عَنْ عَائِشَةَ

قَالَتْ كَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَى وَبِيصِ الطِّيبِ فِي مَفْرِقِ

النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم وَهْوَ مُحْرِمٌ‏

ہم سے آدم بن ابی ایاس نے بیان کیا

کہا ہم سے شعبہ نے حدیث بیان کی

کہا ہم سے حکم نے ابراہیم کے واسطہ سے

وہ اسود سے

وہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے

آپ نے فرمایا گویا کہ

میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی مانگ میں خوشبو کی چمک دیکھ رہی ہوں

اس حال میں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم احرام باندھے ہوئے ہیں