آڈیو 2

181باب مَسْحِ الْيَدِ بِالتُّرَابِ لِيَكُونَ أَنْقَى

حدیث 256

حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ

قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ

قَالَ حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ

عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ

عَنْ كُرَيْبٍ

عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ

عَنْ مَيْمُونَةَ

أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم اغْتَسَلَ مِنَ الْجَنَابَةِ

فَغَسَلَ فَرْجَهُ بِيَدِهِ

ثُمَّ دَلَكَ بِهَا الْحَائِطَ ثُمَّ غَسَلَهَا

ثُمَّ تَوَضَّأَ وُضُوءَهُ لِلصَّلاَةِ

فَلَمَّا فَرَغَ مِنْ غُسْلِهِ غَسَلَ رِجْلَيْهِ‏

ہم سے عبداللہ بن زبیر حمیدی نے بیان کیا

انھوں نے کہا ہم سے سفیان نے بیان کیا

انھوں نے کہا کہ ہم سے اعمش نے بیان کیا سالم بن ابی الجعد کے واسطہ سے

انھوں نے کریب سے

انھوں نے حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے

انھوں نے حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا سے کہ

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے غسل جنابت کیا

تو پہلے اپنی شرمگاہ کو اپنے ہاتھ سے دھویا

پھر ہاتھ کو دیوار پر رگڑ کر دھویا

پھر نماز کی طرح وضو کیا

اور

جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے غسل سے فارغ ہو گئے تو دونوں پاؤں دھوئے

182باب هَلْ يُدْخِلُ الْجُنُبُ يَدَهُ فِي الإِنَاءِ قَبْلَ أَنْ يَغْسِلَهَا إِذَا لَمْ يَكُنْ عَلَى يَدِهِ قَذَرٌ غَيْرُ الْجَنَابَةِ

وَأَدْخَلَ ابْنُ عُمَرَ وَالْبَرَاءُ بْنُ عَازِبٍ يَدَهُ فِي الطَّهُورِ

وَلَمْ يَغْسِلْهَا ثُمَّ تَوَضَّأَ

وَلَمْ يَرَ ابْنُ عُمَرَ وَابْنُ عَبَّاسٍ بَأْسًا بِمَا يَنْتَضِحُ مِنْ غُسْلِ الْجَنَابَةِ

حدیث 257

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ، أَخْبَرَنَا أَفْلَحُ

عَنِ الْقَاسِمِ

عَنْ عَائِشَةَ

قَالَتْ كُنْتُ أَغْتَسِلُ أَنَا وَالنَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم

مِنْ إِنَاءٍ وَاحِدٍ تَخْتَلِفُ أَيْدِينَا فِيهِ‏

ہم سے عبداللہ بن مسلمہ نے بیان کیا

کہا ہم سے افلح بن حمید نے بیان کیا قاسم سے

وہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے

آپ نے فرمایا کہ

میں اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک برتن میں اس طرح غسل کرتے تھے

کہ

ہمارے ہاتھ باری باری اس میں پڑتے تھے

حدیث 258

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ

قَالَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ

عَنْ هِشَامٍ

عَنْ أَبِيهِ

عَنْ عَائِشَةَ

قَالَتْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم

إِذَا اغْتَسَلَ مِنَ الْجَنَابَةِ غَسَلَ يَدَهُ‏

ہم سے مسدد نے بیان کیا

انھوں نے کہا ہم سے حماد نے ہشام کے واسطے سے بیان کیا

وہ اپنے والد سے

وہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے

آپ نے فرمایا کہ

جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم غسل جنابت فرماتے تو ( پہلے ) اپنا ہاتھ دھوتے

حدیث 259

حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ

قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ

عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ حَفْصٍ

عَنْ عُرْوَةَ

عَنْ عَائِشَةَ

قَالَتْ كُنْتُ أَغْتَسِلُ أَنَا وَالنَّبِيُّ

صلى الله عليه وسلم مِنْ إِنَاءٍ وَاحِدٍ مِنْ جَنَابَةٍ‏

وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ مِثْلَهُ‏

ہم سے ابوالولید نے بیان کیا

کہا ہم سے شعبہ نے ابوبکر بن حفص کے واسطے سے بیان کیا

وہ عروہ سے

وہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے

انھوں نے کہا کہ

میں اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ( دونوں مل کر )

ایک ہی برتن میں غسل جنابت کرتے تھے

اور شعبہ نے عبدالرحمٰن بن قاسم سے

انھوں نے اپنے والد ( قاسم بن محمد بن ابی بکر رضی اللہ عنہ )

سے وہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے

اسی طرح روایت کرتے ہیں

حدیث 260

حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ

قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ

عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَبْرٍ

قَالَ سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ

يَقُولُ كَانَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم وَالْمَرْأَةُ مِنْ نِسَائِهِ

مِنْ إِنَاءٍ وَاحِدٍ‏

زَادَ مُسْلِمٌ وَوَهْبٌ عَنْ شُعْبَةَ مِنَ الْجَنَابَةِ‏

ہم سے ابوالولید نے بیان کیا

انھوں نے کہا ہم سے شعبہ نے عبداللہ بن عبداللہ بن جبیر سے انھوں نے کہا کہ

میں نے انس بن مالک سے سنا کہ

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کی کوئی زوجہ مطہرہ ایک برتن میں غسل کرتے تھے

اس حدیث میں مسلم بن ابراہیم اور وہب بن جریر کی روایت میں شعبہ سے

من الجنابة‏ کا لفظ ( زیادہ ) ہے

( یعنی یہ جنابت کا غسل ہوتا تھا )

183 باب مَنْ أَفْرَغَ بِيَمِينِهِ عَلَى شِمَالِهِ فِي الْغُسْلِ

حدیث 261

حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ

قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ

حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ

عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ

عَنْ كُرَيْبٍ

مَوْلَى ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ

عَنْ مَيْمُونَةَ بِنْتِ الْحَارِثِ

قَالَتْ وَضَعْتُ لِرَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم

غُسْلاً وَسَتَرْتُهُ، فَصَبَّ عَلَى يَدِهِ

فَغَسَلَهَا مَرَّةً أَوْ مَرَّتَيْنِ

قَالَ سُلَيْمَانُ لاَ أَدْرِي أَذَكَرَ الثَّالِثَةَ أَمْ لاَ

ثُمَّ أَفْرَغَ بِيَمِينِهِ عَلَى شِمَالِهِ

فَغَسَلَ فَرْجَهُ

ثُمَّ دَلَكَ يَدَهُ بِالأَرْضِ أَوْ بِالْحَائِطِ

ثُمَّ تَمَضْمَضَ وَاسْتَنْشَقَ

وَغَسَلَ وَجْهَهُ وَيَدَيْهِ

وَغَسَلَ رَأْسَهُ

ثُمَّ صَبَّ عَلَى جَسَدِهِ

ثُمَّ تَنَحَّى فَغَسَلَ قَدَمَيْهِ

فَنَاوَلْتُهُ خِرْقَةً

فَقَالَ بِيَدِهِ هَكَذَا

وَلَمْ يُرِدْهَا‏

ہم سے موسیٰ بن اسماعیل نے بیان کیا

انھوں نے کہا ہم سے ابوعوانہ نے بیان کیا

انھوں نے کہا ہم سے اعمش نے سالم بن ابی الجعد کے واسطہ سے بیان کیا

وہ ابن عباس رضی اللہ عنہما کے مولیٰ کریب سے

انھوں نے ابن عباس رضی اللہ عنہما سے

انھوں نے میمونہ بنت حارث رضی اللہ عنہا سے

انھوں نے کہا کہ میں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے ( غسل کا ) پانی رکھا

اور پردہ کر دیا

آپ نے ( پہلے غسل میں ) اپنے ہاتھ پر پانی ڈالا

اور اسے ایک یا دو بار دھویا

سلیمان اعمش کہتے ہیں کہ

مجھے یاد نہیں راوی ( سالم بن ابی الجعد ) نے تیسری بار کا بھی ذکر کیا یا نہیں

پھر داہنے ہاتھ سے بائیں پر پانی ڈالا

اور شرمگاہ دھوئی

پھر اپنے ہاتھ کو زمین پر یا دیوار پر رگڑا

پھر کلی کی اور ناک میں پانی ڈالا اور چہرے اور ہاتھوں کو دھویا

اور سر کو دھویا

پھر سارے بدن پر پانی بہایا

پھر ایک طرف سرک کر دونوں پاؤں دھوئے

بعد میں میں نے ایک کپڑا دیا تو

آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ہاتھ سے اشارہ کیا

اس طرح کہ اسے ہٹاؤ اور آپ نے اس کپڑے کا ارادہ نہیں فرمایا

184باب تَفْرِيقِ الْغُسْلِ وَالْوُضُوءِ

وَيُذْكَرُ عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّهُ غَسَلَ قَدَمَيْهِ بَعْدَ مَا جَفَّ وَضُوءُ

حدیث 262

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَحْبُوبٍ

قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ

قَالَ حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ

عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ

عَنْ كُرَيْبٍ

مَوْلَى ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ

قَالَ قَالَتْ مَيْمُونَةُ وَضَعْتُ لِرَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم

مَاءً يَغْتَسِلُ بِهِ

فَأَفْرَغَ عَلَى يَدَيْهِ

فَغَسَلَهُمَا مَرَّتَيْنِ مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلاَثًا

ثُمَّ أَفْرَغَ بِيَمِينِهِ عَلَى شِمَالِهِ

فَغَسَلَ مَذَاكِيرَهُ

ثُمَّ دَلَكَ يَدَهُ بِالأَرْضِ

ثُمَّ مَضْمَضَ وَاسْتَنْشَقَ

ثُمَّ غَسَلَ وَجْهَهُ وَيَدَيْهِ ثُمَّ غَسَلَ رَأْسَهُ ثَلاَثًا

ثُمَّ أَفْرَغَ عَلَى جَسَدِهِ

ثُمَّ تَنَحَّى مِنْ مَقَامِهِ فَغَسَلَ قَدَمَيْهِ‏

ہم سے محمد بن محبوب نے بیان کیا

انھوں نے کہا ہم سے عبدالواحد بن زیاد نے بیان کیا

انھوں نے کہا ہم سے اعمش نے سالم بن ابی الجعد کے واسطے سے بیان کیا

انھوں نے کریب مولیٰ ابن عباس سے

انھوں نے حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے کہ

میمونہ رضی اللہ عنہا نے کہا کہ

میں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے غسل کا پانی رکھا

تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پہلے پانی اپنے ہاتھوں پر گرا کر انہیں دو یا تین بار دھویا

پھر اپنے داہنے ہاتھ سے بائیں پر گرا کر اپنی شرمگاہوں کو دھویا

پھر ہاتھ کو زمین پر رگڑا

پھر کلی کی اور ناک میں پانی ڈالا پھر اپنے چہرے اور ہاتھوں کو دھویا

پھر اپنے سر کو تین مرتبہ دھویا

پھر اپنے سارے بدن پر پانی بہایا

پھر آپ اپنی غسل کی جگہ سے الگ ہو گئے

پھر اپنے قدموں کو دھویا