پارہ 6
لا یحب اللہ
سورة المائدة مدنیة
رکوع 13
آیات 57 سے66
اے لوگو جو ایمان لائے ہو
تمہارے پیش روا اہلِ کتاب میں سے
جِن لوگوں نے تمہارے دین کو مذاق
اور
تفریح کا سامان بنا لیا ہے
انہیں اور دوسرے کافروں کو
اپنا دوست اور رفیق نہ بناؤ
اللہ سے ڈرو
اگر
تم مومن ہو جب تم نماز کے لئے منادی کرتے ہو تو
وہ اس کا مذاق اڑاتے اور اس سے کھیلتے ہیں
اس کی وجہ یہ ہے کہ
وہ عقل نہیں رکھتے
اِن سے کہو
اے اہلِ کتاب
تم جس بات پر ہم سے بگڑے ہو
وہ اس کے سِوا اور کیا ہے
کہ
ہم اللہ پر اور دین کی اُس تعلیم پر ایمان لے آئے ہیں
جو ہماری طرف نازل ہوئی ہے
اور
ہم سے پہلے بھی نازل ہوئی تھی
اور
تم میں سے اکثر لوگ فاسق ہیں
پھر کہو
کیا میں اُن لوگوں کی نشاندہی کروں
جن کا انجام
خُدا کے ہاں فاسقوں کے انجام سے بھی بدتر ہے
وہ جِن پر خُدا نے لعنت نے کی
جن پر اُس کا غضب ٹوٹا
جِن میں سے بندر اور سور بنائے گئے
جنہوں نے طاغوت کی بندگی کی
اُن کا درجہ اور بھی زیادہ برا ہے
اور
وہ سواءالسبیل سے بہت زیادہ بھٹکے ہوئے ہیں
ٌجب یہ تم لوگوں کے پاس آتے ہیں
تو کہتے ہیں
ہم ایمان لائے
حالانکہ
کُفر لئے ہوئے آئے تھے
اور
کُفر ہی لئے ہوئے واپس گئے
اور
اللہ خوب جانتا ہے
جو کچھ یہ دِلوں میں چھپائے ہوئے ہیں
تم دیکھتے ہو
کہ
اِن میں سے بکثرت لوگ
گناہ اور ظلم و زیادتی کے کاموں میں
دوڑ دھوپ کرتے پھرتے ہیں
اور
حرام کے مال کھاتے ہیں
بہت بری حرکات ہیں
جو یہ کر رہے ہیں
کیوں
ان کے علماء اور مشائخہ
انہیں گناہ پر زبان کھولنے اور حرام کھانے سے نہیں روکتے؟
یقینا
بہت ہی بُرا کارنامہ زندگی ہے جو وہ تیار کر رہے ہیں
یہودی کہتے ہیں
اللہ کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں
باندھے گئے اُن کے ہاتھ اور لعنت پڑی اِن پر
اُس بکواس کی بدولت جو یہ کرتے ہیں
اللہ کے ہاتھ تو کشادہ ہیں
جس طرح چاہتا ہے خرچ کرتا ہے
حقیقت یہ ہے
کہ
جو کلام تمہارے
رب کی طرف سے تم پر نازل ہوا ہے
وہ اُن میں سے اکثر لوگوں کی
سرکشی و باطل پرستی میں الٹے اضافے کا موجب بن گیا ہے
اور
( اس کی پاداش میں ) ہم نے اُن کے درمیان
قیامت تک کے لئے عداوت اور دشمنی ڈال دی ہے
جب کبھی یہ جنگ کی آگ بھڑکاتے ہیں
اللہ اُس کو ٹھنڈا کر دیتا ہے
یہ
زمین میں فساد پھیلا نےکی سعی کر رہے ہیں
مگر
اللہ فساد برپا کرنے والوں کو ہرگز پسند نہیں کرتا
اگر (اس سرکشی کی بجائے) یہ اہلِ کتاب ایمان لے آتے
اور
خُدا ترسی کی روش اختیار کر لیتے
تو ہم ان کی برائیاں اِن سے دور کر دیتے
اور
اِن کو نعمت بھری جنتوں میں پہنچاتے
کاش
انہوں نے توراة اور انجیل اور اُن دوسری کتابوں کو قائم کیا ہوتا
جو اِن کے
رب کی طرف سے ان کی طرف بھیجی گئی تھیں
ایسے کرتے تو اِن کے لئے
اوپر سے رزق برستا اور نیچے سے اُبلتا
اگرچہ
اُن میں کچھ لوگ راست روا بھی ہیں
لیکن
اُن کی اکثریت سخت بد عمل ہے