پارہ 6
لا یحب اللہ
سورة المائدة مدنیة
رکوع 12
آیات ٴ 51 سے56
اے لوگو ایمان لائے ہو
یہودیوں اور عیسائیوں کو اپنا رفیق نہ بناؤ
یہ آپس میں ہی ایک دوسرے کے رفیق ہیں
اگر
تم میں سے کوئی اِن کو اپنا رفیق بناتا ہے
تو اُس کا شمار بھی پھر انہی میں ہے
یقینا
اللہ ظالموں کو اپنی رہنمائی سے محروم کر دیتا ہے
تم دیکھتے ہو
کہ
جِن دلوں میں نفاق کی بیماری ہے
وہ انہی میں دوڑ دھوپ کرتے ُپھرتے ہیں
کہتے ہیں
ہمیں ڈر لگتا ہے
کہ کہیں
ہم کسی مصیبت کے چکر میں نہ پھنس جائیں
مگر
بعید نہیں کہ
اللہ تمہیںٌ فیصلہ کُن فتح بخشے گا
یا
اپنی طرف سے کوئی اور بات ظاہر کرے گا
تو یہ لوگ اپنے اِس نفاق پر
جسے یہ دلوں میں چھپائے ہوئے ہیں
نادم ہوں گے
اور
اُس وقت اہلِ ایمان کہیں گے
کیا یہ وہی لوگ ہیں
جو اللہ کے نام سے
کڑی کڑی قسمیں کھا کر یقین دلاتے تھے
کہ
ہم تمہارے ساتھ ہیں ؟
اِن کے سب اعمال ضائع ہو گئے
اور
آخر کار یہ ناکام و نامراد رہے
اے لوگو جو ایمان لائے ہو
اگر
تم میں سے کوئی اپنے دین سے پھرتا ہے ( تو پھر جائے )
تو
اللہ ایسے لوگ پیدا کردے گا جو
اللہ کو محبوب ہوں گے
اور
اللہ اُن کو محبوب ہوگا
جو مومنوں پر نرم اور کفار پر سخت ہوں گے
جو
اللہ کی راہ میں جدوجہد کریں گے
اور
کسی ملامت کرنے والے کی ملامت سے نہ ڈریں گے
یہ اللہ کا فضل ہے
جسے چاہتا ہے عطا کرتا ہے
اللہ وسیع ذرائع کا مالک ہے
اور
سب کچھ جانتا ہے
تمہارے رفیق تو حقیقت میں صرف
اللہ اور اللہ کا رسول اور وہ اہلِ ایمان ہیں
جو نماز قائم کرتے ہیں
اور
اللہ کے آگے جھکنے والے ہیں
اور
جو
اللہ اور اُس کے رسولﷺ اور اہلِ ایمان کو
اپنا رفیق بنا لے
اُسے معلوم ہو
کہ
اللہ کی جماعت ہی غالب رہنے والی ہے