پارہ 6
لا یحب اللہ
سورة المائدة مدنیة
رکوع 11
آیات ٴ 44 سے50
ہم نے توراة نازل کی
جس میں ہدایت اور روشنی تھی
سارے نبی جو مسلم تھے
اُسی کے مطابق
ان یہودیوں کے معاملات کا فیصلہ کرتے تھے
اور اسی طرح
ربانی (علماء ) اور احبار بھی (اسی پر فیصلے کا مدار رکھتے تھے)
کیونکہ
انہیں
کتاب ُاللہ کی حفاظت کا ذمہ دار بنایا گیا تھا
اور
وہ اِس پر گواہ تھے
پس (اے گروہِ یہود) تم لوگوں سے نہ ڈرو
بلکہ مجھ سے ڈرو
اور
میری آیات کو ذرا ذرا معاوضے لے کر
بیچنا چھوڑ دو
جو لوگ
اللہ کے نازل کردہ قانون کے مطابق فیصلہ نہ کریں
وہی کافر ہیں
توراة میں ہم نے یہودیوں پر
یہ حکم لکھ دیا تھا
کہ
جان کے بدلے جان
آنکھ کے بدلے آنکھ
ناک کے بدلے ناک
کان کے بدلے کان
دانت کے بدلے دانت
اور
تمام زخمیوں کے لئے برابر کا بدلہ
پھر
جو قصاص کا صدقہ کر دے
تو
وہ اُس کے لئے کفارہ ہے
اور
جو لوگ اللہ کے نازل کردہ قانون کے مطابق فیصلہ نہ کریں
وہی ظالم ہیں
پھر
ہم نے اِن پیغمبروں کے بعد مریم کے بیٹے عیسیٰؑ کو بھیجا
توراة میں سے جو کچھ اُس کے سامنے موجود تھا
وہ اُس کی تصدیق کرنے والا تھا
اور
ہم نے اس کو انجیل عطا کی
جس میں رہنمائی اور روشنی تھی
اور
وہ بھی توراة میں سے جو کچھ
اُس وقت موجود تھا
اُس کی تصدیق کرنےوالی تھی
اور
خُدا ترس لوگوں کے لئے
سراسر ہدایت اور نصیحت تھی
ہمارا حکم تھا
کہ
اہلِ انجیل اُس قانون کے مطابق فیصلہ کریں جو
اللہ نے اس پر نازل کیا ہے
اور
جو
اللہ کے نازل کردہ قانون کے مطابق فیصلہ نہ کریں
وہی فاسق ہیں
پھر
اے نبیﷺ
ہم نے تمہاری طرف یہ کتاب بھیجی
جو حق لے کر آئی ہے
اور
الکتاب
میں سے جو کچھ اِس کے آگے موجود ہے
اُس کی تصدیق کرنے والی ہے
اور
اُس کی محافظ و نگہبان ہے
لہٰذا
تم خدا کے نازل کردہ قانون کے مطابق
لوگوں کے معاملات کا فیصلہ کرو
اور
جو حق تمہارے پاس آیا ہے
اُس سے منہ موڑ کر
اُن خواہشات کی پیروی نہ کرو
ہم نے تم (انسانوں ) میں سے ہر ایک کے لئے
ایک شریعت اور ایک راہِ عمل مقرر کی
اگرچہ
تمہارا خُدا چاہتا تو تم سب کو
ایک امت بنا سکتا تھا
لیکن
اُس نے یہ اس لئے کیا
کہ
جو کچھ اس نے تم لوگوں کو دیا ہے
اُس میں تمہاری آزمائش کرے
لہٰذا
بھلائیوں میں
ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کی کوشش کرو
آخرکار
تم سب کو خُدا کی طرف پلٹ کر جانا ہے
پھر
وہ تمہیں اصل حقیقت بتا دے گا
جس میں تم اختلاف کرتے رہے ہو
پس اے نبیﷺ
تم اللہ کے نازل کردہ قانون کے مطابق
اِن لوگوں کے معاملات کا فیصلہ کرو
ان کی خواہشات کی پیروی نہ کرو
ہوشیار رہو کہ
یہ لوگ تم کو فتنہ میں ڈال کر
اُس کی ہدایت سے
ذرہ برابر منحرف نہ کرنے پائیں
جو خُدا نے تمہاری طرف نازل کی ہے
پھر
اگر
یہ اُس سے منہ موڑیں تو جان لو
کہ
اللہ نے ان کے بعض گناہوں کی پاداش میں
اُن کو مبتلائے مصیبت کرنے کا ارادہ ہی کر لیا ہے
اور
یہ حقیقت ہے کہ
اِن لوگوں میں سے اکثر فاسق ہیں
(اگر یہ خُدا کے قانون سے منہ موڑتے ہیں )
تو پھر
کیا جاہلیت کا فیصلہ چاہتے ہیں ؟
حالانکہ
جو لوگ اللہ پر یقین رکھتے ہیں
اُن کے نزدیک
اللہ سے بہتر فیصلہ کرنے والا اور کون ہو سکتا ہے