پارہ 6
لا یحب اللہ
سورة المائدة مدنیة
رکوع 10
آیات ٴ 35 سے43
اے لوگو ایمان لائے ہو اللہ سے ڈرو
اور
اُس کی جناب میں باریابی کا ذریعہ تلاش کرو
اور
اُس کی راہ میں جدوجہد کرو
شائد
کہ
تمہیں کامیابی نصیب ہو جائے
خوب جان لو
جن لوگوں نے کُفر کا رویہ اختیار کیا ہے
اگر
اُن کے قبضہ میں ساری زمین کی دولت ہو
اور
وہ اتنی ہی اور اس کے ساتھ
اور
وہ چاہیں کہ
اِسے فدیہ میں دے کر
روزِ قیامت عذاب سے بچ جائیں
تب بھی وہ اُن سے قبول نہ کی جائے گی
اور
انہیں دردناک ،سزا مل کر رہے گی
وہ چاہیں گے کہ
دوزخ کی آگ سے نکل بھاگیں
مگر نہ نکل سکیں گے
اور
انہیں قائم رہنے والا عذاب دیا جائے گا
اور
چور خواہ عورت ہو یا مرد دونوں کے ہاتھ کاٹ دو
یہ اُنکی کمائی کا بدلہ ہے
اور
اللہ کی طرف سے عبرت ناک سزا ہے
اللہ کی قدرت سب پر غالب ہے
اور
وہ دانا و بینا ہے
پھر
جو ظلم کرنے کے بعد توبہ کرے
اور
اپنی اصلاح کرلے
تو
اللہ کی نظرِ عنایت پھر اُس پر مائل ہو جائے گی
اللہ بہت درگزر کرنے والا اور رحم فرمانے والا ہے
کیا تم جانتے نہیں ہو
کہ
اللہ زمین اور آسمانوں کی سلطنت کا مالک ہے ؟
جسے چاہے سزا دے دے
اور
جسے چاہے معاف کر دے
وہ ہر چیز کا اختیار رکھتا ہے
اے پیغمبرﷺ
تمہارے لئے باعثِ رنج نہ ہو
وہ لوگ جو کفر کی راہ میں بڑی تیزگامی دکھا رہے ہیں
خواہ
وہ اُن میں سے ہوں جو منہ سے کہتے ہیں
ہم ایمان لائے
مگر
دل ان کے ایمان نہیں لائے
یا
اُن میں سے ہوں جو یہودی ہیں
جن کا حال یہ ہے
کہ
جھوٹ کے لئے کان لگاتے ہیں
اور
دوسرے لوگوں کی خاطر
جو تمہارے پاس کبھی نہیں آئے
سُن گُن لیتے پھرتے ہیں
کتاب ُاللہ کے الفاظ کو
ان کا صحیح محل متعین ہونے کے باوجود
اصل معنی سے پھیرتے ہیں
اور
لوگوں سے کہتے ہیں
کہ
اگر
تمہیں یہ حُکم دیا جائے تو مانو
نہیں تو نہ مانو
جِسے
اللہ ہی نے فتنے میں ڈالنے کا ارادہ کر لیا ہو
اُس کو
اللہ کی گرفت سے بچانے کے لئے تم کچھ نہیں کر سکتے
یہ وہ لوگ ہیں جن کے دلوں کو
اللہ نے پاک کرنا نہ چاہا
اُن کے لئے دنیا میں رسوائی
اور
آخرت میں سخت سزا ہے
یہ جھوٹ سننے والے
اور
حرام کا مال کھانے والے ہیں
لہٰذا
اگر
یہ تمہارے پاس
(اپنے مقدمات لے کر ) آئیں
تو تمہیں اختیار دیا جاتا ہے
کہ
چاہو ان کا فیصلہ کرو ورنہ انکار کر دو
تو
یہ تمہارا کچھ بگاڑ نہیں سکتے
اور
فیصلہ کرو تو پھر
ٹھیک ٹھیک انصاف کے ساتھ کرو
کہ
اللہ انصاف کرنے والوں کو پسند کرتا ہے
اور
یہ تمہیں کیسے ""حُکم "" بناتے ہیں
جب کہ
ان کے پاس"" توراة "" موجود ہے
جس میں اللہ کا حکم لکھا ہوا ہوتا ہے
اور
پھر یہ اِس سے منہ موڑ رہے ہیں ؟
اصل بات یہ ہے کہ
یہ لوگ ایمان ہی نہیں رکھتے