پارہ 6
لا یحب اللہ
سورة المائدة مدنیة
رکوع 8
آیات ٴ 20 سے26
یاد کرو
جب موسٰیؑ نے اپنی قوم سے کہا
اے میری قوم کے لوگو
اللہ کی اُس نعمت کا خیال کرو
جو اِس نے تمہیں عطا کی تھی
اُس نے تم میں
نبی پیدا کیے تم کو فرماں روا بنایا
اور
تم کو وہ کچھ دیا جو دنیا میں
کسی کو نہ دیا تھا
اے برادارنِ قوم
اس مقدس سرزمین میں داخل ہو جاؤ جو
اللہ نے تمہارے لئے لکھ دی ہے
پیچھے نہ ہٹو
ورنہ
ناکام و نامراد پلٹو گے
انہوں نے جواب دیا
اے موسیٰؑ
وہاں تو بڑے زبردست لوگ رہتے ہیں
ہم وہاں ہرگز نہ جائیں گے
جب تک وہ وہاں سے نکل نہ جائیں
ہاں
اگر
وہ نکل گئے تو
ہم داخل ہونے کے لئے تیار ہیں
اُن ڈرنے والوں میں
دو شخص ایسے بھی تھے
جن کو
اللہ نے اپنی نعمت سے نوازا تھا
انہوں نے کہا
ان جابروں کے مقابلے میں
دروازے کے اندر گھُس جاؤ
جب تم اندر پہنچ جاؤ گے
تو تم ہی غالب رہو گے
اللہ
پر بھروسہ رکھو
اگر تم مومن ہو
لیکن
انہوں نے پھر یہی کہا
کہ
اے موسیٰؑ
ہم تو وہاں کبھی نہ جائیں گے
جب تک وہ وہاں موجود ہیں
پس
تم اور تمہارا رب دونوں جاؤ
اور
لڑو ہم یہاں بیٹھے ہیں
پر موسیٰؑ نے کہا
اے میرے رب میرے اختیار میں کوئی نہیں
مگر
یہ میری اپنی ذات یا میرا بھائی
پس
تو ہمیں ان نافرمان لوگوں سے الگ کر
اللہ نے جواب دیا
اچھا
وہ ملک چالیس سال تک اِن پر حرام ہے
یہ زمین میں مارے مارے پِھریں گے
ان نافرمانوں کی حالت پر ہرگز ترس نہ کھاؤ