پارہ 5 والمُحصنت
النساء (مدنیہ )
رکوع 11
آیات 97 سے 100
جو لوگ اپنے نفس پر ظلم کر رہے تھے
اُن کی روحیں جب فرشتوں نے قبض کیں
تو
اُن سے پوچھا کہ
یہ تم کس حال میں مبتلا تھے ؟
انہوں نے جواب دیا
کہ
ہم زمین میں کمزور اور مجبور تھے
فرشتوں نے کہا
کیا
اللہ کی زمین وسیع نہ تھی
کہ
تم اس میں ہجرت کرتے
یہ وہ لوگ ہیں
جن کا ٹھکانہ جہنم ہے
اور
وہ بڑا ہی بُرا ٹھکانہ ہے
ہاں
جو مرد عورتیں اور بچے واقعی بے بس ہیں
اور
نکلنے کا کوئی راستہ اور ذریعہ نہیں پاتے
بعید نہیں
ٌ کہ
ٌ اللہ انہیں معاف کردے
اللہ بڑا معاف کرنے والا
اور
درگزر فرمانے والا ہے
جو کوئی
اللہ کی راہ میں ہجرت کرے گا
وہ زمین میں پناہ لینے کیلئے
بہت جگہہ اور گزر واوقات کے لیے
بڑی گنجائش پائےگا
اور
جو اپنے گھر سے
اللہ اور رسول ﷺ کی
ہجرت کے لیے نکلے
پھر
راستے ہی میں اسے موت آجائے
اس کا اجر
اللہ کے ذمہ واجب ہوگیا
اللہ بہت بخشش فرمانے والا
اور
رحیم ہے