پارہ 5 والمُحصنت
النساء (مدنیہ )
رکوع 7
آیات 71 سے 76
اے لوگو جو ایمان لائے ہو
مقابلہ کیلئے ہر وقت تیار رہو
پھر
جیسا موقعہ ہو
الگ الگ دستوں کی شکل میں نکلو
یا
اکٹھے ہو کر
ہاں
تم میں کوئی آدمی ایسا بھی ہے
جو لڑائی سے جی چُراتا ہے
اگر
تم پر کوئی مصیبت آئے
تو کہتا ہے
اللہ نے مجھ پر بڑا فضل کیا
کہ
میں ان لوگوں کے ساتھ نہ گیا
اور
ٌاگر
اللہ کی طرف سے تم پر فضل ہو
تو کہتا ہے
اور
اس طرح کہتا ہے
کہ
گویا
تمہارے اوراس کے درمیان
محبت کا تو کوئی تعلق تھا ہی نہیں
کہ
کاش
میں بھی اِن کے ساتھ ہوتا تو بڑا کام بن جاتا
( ایسے لوگوں کو معلوم ہو کہ )
اللہ کی راہ میں لڑنا چاہیے
اُن لوگوں کو جو
آخرت کے بدلے میں زندگی کو فروخت کر دیں
پھر
جو اللہ کی راہ میں لڑے گا
اور
مارا جائے گا یا غالب رہےگا
اسے ضرور
ہم اجرِ عظیم عطا کریں گے
آخر کیا وجہ ہے
کہ
تم
اللہ کی راہ میں
اُن بے بس مردوں عورتوں اور بچوں کی خاطر نہ لڑو
جو کمزور پا کر دبا لئے گئے ہیں
اور
فریاد کر رہے ہیں
کہ
خدایا
ہم کو اِس بستی سے نکال
جس کے باشندے ظالم ہیں
اور
اپنی طرف سے
ہمارا کوئی حامی و مددگار پیدا کر دے
جن لوگوں نے
ایمان کا راستہ اختیار کیا ہے
وہ اللہ کی راہ میں لڑتے ہیں
اور
جنہوں نے کُفر کا راستہ اختیار کیا ہے
وہ طاِغوت کی راہ میں لڑتے ہیں
پس
شیطان کے ساتھیوں سے لڑو اور یقین جانو
کہ
شیطان کی چالیں حقیقت میں نہایت کمزور ہیں