پارہ4 لن تنالو
سورہ آلِ عمران (مدنی )
رکوع 6
آیات 144 سے 148
محمدﷺ
اس کے سِوا کچھ نہیں کہ بس ایک رسول ہیں
اُن سے پہلے
اور
رسول بھی گزر چکے ہیں
پھرکیا
اگر وہ مر جائیں یا قتل کر دیے جائیں
تو
تم لوگ الٹے پاؤں پھِر جاؤ گے؟
یاد رکھو
جو الٹا پھرے گا
وہ اللہ کا کچھ نقصان نہ کرےگا
البتہ جو
اللہ کے شکر گزار بندے بن کر رہیں گے
انہیں وہ اسکی جزا دے گا
کوئی ذی روح
اللہ کے اذِن کے بغیر نہی مر سکتا
موت کا وقت تو لکھا ہوا ہے
جو شخص ثوابِ دنیا کے ارادہ سے کام کرے گا
اس کو ہم دنیا ہی میں سے دیں گے
اور
جو ثوابِ آخرت کے ارادہ سے کام کرے گا
وہ آخرت کا ثواب پائے گا
اور
شکر کرنے والوں کو ہم
اُن کی جزا ضرور عطا کریں گے
اس سے پہلے
کتنے ہی نبی ایسے گزر چکے ہیں
جن کے ساتھ مل کر
بہت سے
اللہ پرستوں نے جنگ کی
اللہ کی راہ میں جو مصیبتیں ان پر پڑیں
اُن سے وہ دل شکستہ نہیں ہوئے
انہوں نے کمزوری نہیں دکھائی
وہ ( باطل کے آگے ) سر نگوں نہیں ہوئے
ایسے ہی صابروں کو
اللہ پسند کرتا ہے
اُن کی دعا بس یہ تھی
کہ
اے ہمارے رب
ہماری غلطیوں اور کوتاہیوں سے درگزر فرما
ہمارے کام میں
تیرے حدود سے جو کچھ تجاوز ہو گیا ہو
اُسے معاف کر دے ہمارے قدم جما دے
اور
کافروں کے مقابلے میں ہماری مدد کر
آخر کار
اللہ نے انکو دنیا کا ثواب بھی دیا
اور
اس سے بہتر ثوابِ آخرت بھی عطا کیا
اللہ کو ایسے ہی نیک عمل لوگ پسند ہیں