فمن اظلم 24
سورة حٰم الّسجدةِ مکیة 41
رکوع 18
آیات 26 سے 32
یہ مُنکرینِ حق کہتے ہیں
اس قرآن کو
ہرگز نہ سُنو
اور
جب یہ سُنایا جائے
تو
اس میں خلل ڈالو
شائد کہ
اسی طرح تم غالب آجاؤ
اِن کافروں کو ہم
سخت عذاب کا مزا
چکھا کر رہیں گے
اور
جو بد ترین حرکات
یہ کرتے رہے ہیں
ان کا پورا پورا بدلہ
انھیں دیں گے
وہ دوزخ ہے
جو اللہ کے دشمنوں کو
میں ملے گی
اسی میں ہمیشہ ہمیشہ کے لیے
ان کا گھر ہوگا
یہ ہے سزا اس جُرم کی
کہ
وہ ہماری آیات کا انکار کرتے رہے
وہاں یہ کافر کہیں گے
کہ
اے ہمارے ربّ
ذرا ہمیں دکھا دے
اُن جِنوّں اور انسانوں کو
جنہوں نے ہمیں گمراہ کیا تھا
ہم انہیں پاؤں تلے روند ڈالیں گے
تا کہ
وہ خوب ذلیل و خوار ہوں
جن لوگوں نے کہا
یہ اللہ ہمارا ربّ ہے
اور
پھر
وہ اس پر ثابت قدم رہے
یقینا
اُن پر فرشتے نازل ہوتے ہیں
اور ان سے کہتے ہیں
کہ
نہ ڈرو نہ غم کرو
اور خوش ہو جاؤ
اُس جنت کی بشارت سے
جس کا تم سے وعدہ کیا گیا ہے
ہم اِس دنیا کی زندگی میں بھی
تمہارے ساتھی ہیں
اور
آخرت میں بھی
وہاں جو کچھ تم چاہو گے
تمہیں ملے گا
اور
ہر چیز جس کی تم تمنا کرو گے
وہ تمہاری ہوگی
یہ ہے سامانِ ضیافت
اُس ہستی کی طرف سے
جو غفورو رحیم ہے