قد افلح 18
سورةالنُّور مدنیة 24
رکوع 10
آیات 27 سے 34
اے لوگو جو ایمان لائے ہو
اپنے گھروں کے سوا
دوسروں کے گھروں میں داخل نہ ہوا کرو
جب تک کہ
گھر والوں کی رضانہ لے لو
اور
گھر والوں پر سلام نہ بھیج لو
یہ طریقہ تمہارے لئے بہتر ہے
توقع ہے کہ تم
اس کا خیال رکھو گے
پھر اگر
تم وہاں کسی کو نہ پاؤ تو داخل نہ ہو
جب تک کہ
تم کو اجازت نہ دے دی جائے
اور
اگر تم سے کہا جائے کہ
واپس چلے جاؤ تو واپس ہو جاؤ
یہ تمہارے لیے زیادہ پاکیزہ طریقہ ہے
اور
جو کچھ تم کرتے ہو
اللہ اِسے خوب جانتا ہے
البتہ
تمہارے لیے اس میں کوئی مضائقہ نہی ہے
ایسے گھروں میں داخل ہو جاؤ ٬
جو کسی کے رہنے جگہ نہ ہو
اور
جن میں تمہارے فائدے
یا کام کی کوئی چیز ہو
تم جو کچھ ظاہر کرتے ہو
اور
جو کچھ چھپاتے ہو
سب کی اللہ کو خبر ہے
اے نبیﷺ مومن مردوں سے کہو
کہ اپنی نظریں بچا کر رکھیں
اور
اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کریں
یہ ان کیلیۓ زیادہ پاکیزہ طریقہ ہے
جو کچھ وہ کرتے ہیں
اللہ اُس سے باخبر رہتا ہے
اور
اے نبیﷺ
مومن عورتوں سے کہہ دو
کہ
اپنی نظریں بچا کر رکھیں
اور
اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کریں
اپنا بناؤ سنگھار نہ دکھائیں
بُجز
اس کے جو خود ظاہر ہو جائے
اور
اپنے سینوں پر اپنی اوڑھنیوں کے آنچل ڈالے رہیں
وہ اپنا بناؤ سنگھارنہ ظاہر نہ کریں
مگر
اِن لوگوں کے سامنے
شوہر باپ شوہروں کے باپ
اپنے بیٹے شوہروں کے بیٹے
بھائی بھائیوں کے بیٹے بہنوں کے بیٹے
اپنے میل جول کی عورتیں
اپنے لونڈی غلام وہ زیرِ دست مرد
جو کسی اور قسم کی غرض نہ رکھتے ہوں
اور
وہ بچے جو عورتوں کی پوشیدہ باتوں سے
ابھی واقف نہ ہوئے ہوں
وہ اپنے پاؤں زمین پر مارتی ہوئی نہ چلا کریں
کہ اپنی
جو زینت اُنھوں نے چھپا رکھی ہو
اس کا لوگوں کو علم ہو جائے
اے مومنوتم سب مل کر
اللہ سے توبہ کرو توقع ہے
کہ فلاح پاؤ گے
تم میں سے جو لوگ مجّرد ہوں
اور
تمہاری لونڈی غلاموں میں سے جو صالح ہوں
ان کے نکاح کر دو
اگر
وہ غریب ہوں تو
اللہ اپنے فضل سے ان کو غنی کر دے گا
اللہ بڑی وسعت والا اور علیم ہے
اور
جو نکاح کا موقع نہ پائیں
انھیں چاہیے کہ
عفت مآبی اختیار کریں
یہاں تک کہ
اللہ اپنے فضل سے ان کو غنی کر دے
اور
تمہارے ممکولوں میں سے
جو مُکاتبت کی درخواست کریں
ان سے مُکاتبت کی درخواست کریں
اُن سے مکاتبت کر
تمہیں معلوم ہو کہ
ان کے اندر بھلائی ہے
اور
اُن کو اُس مال میں سے دو
جو اللہ نے تمہیں دیا ہے
اور
اپنی لونڈیوں کو اپنے دنیوی فائدوں کی خاطر
قحبہ گری پر مجبور نہ کرو
جب کہ
وہ خود پاکدامن رہنا چاہتی ہوں
اور
ٌجو کوئی ان کو مجبور کرے تو
اس جبر کے بعد
اللہ اُن کے لیے غفورو رحیم ہے
ہم نے صاف صاف ہدایات دینے والی
آیات تمہاری طرف بھیج دی ہیں
اور
ان قوموں کی عبرتناک مثالیں بھی
ہم تمہارے سامنے پیش کر چکے ہیں
جو تم سے پہلے ہو گزری ہیں
اور
وہ نصیحتیں ہم نے کر دی ہیں
جو ڈرنے والوں کے لیے ہوتی ہیں