قد افلح 18
سورةالنُّور مدنیة 24
رکوع 9
آیات 21 سے 26
( تو یہ چیز جو ابھی تمہارے اندر
پھیلائی گئی تھی
بد ترین نتائج ڈھا دیتی )
اے لوگو جو ایمان لائے ہو ؟
شیطان کے نقشِ قدم پر نہ چلو
اس کی پیروی کوئی کرے گا
تو وہ تو اسے
فحش اور بدی ہی کا حکم دے گا
اگر
اللہ کا فضل اور اس کا رحم و کرم
تم پر نہ ہوتا
تو
تم میں سے کوئی شخص پاک نہ ہوسکتا
مگر
اللہ ہی جسے چاہتا ہے پاک کر دیتا ہے
اور
اللہ سننے اور جاننے والا ہے
تم میں سے جو لوگ صاحبِ فضل
اور
صاحبِ مقدرت ہیں
٬ وہ اس بات کی قسم نہ کھا بیٹھیں
کہ
اپنے رشتہ دار٬ مسکین اور مہاجر فی سبیل اللہ
لوگوں کی مدد نہ کریں گے
انھیں معاف کر دینا چاہیے
اور
درگزر کرنا چاہیے
کیا تم نہیں چاہتے
کہ
اللہ معاف کرے؟
اور
اللہ کی صفت یہ ہے کہ وہ غفور اور رحیم ہے
جو لوگ پاکدامن بے خبر مومن عورتوں پر تہمت لگاتے ہیں
اِن پر دنیا اور آخرت میں لعنت کی گئی ہے
اور
ان کے لئے بڑا عذاب ہے
اور
ان کے لیے بڑا عذاب ہے
وہ اس دن کو بھول نہ جائیں
جب کہ
ان کی اپنی زبانیں اور ان کے اپنے ہاتھ پاؤں
ان کے کرتوتوں کی گواہی دیں گے
اس دن اللہ وہ بدلہ انھیں بھرپور دے دے گا
جس کے وہ مستحق ہیں
اور
انہیں معلوم ہو جائے گا کہ
اللہ ہی حق ہے سچ سچ کر دکھانے والا
خبیث عورتیں خبیث مردوں کے لیے ہیں
اور
خبیث مرد خبیث عورتوں کے لیے
پاکیزہ عورتیں پاکیزہ مردوں کے لیے ہیں
اور
پاکیزہ مرد پاکیزہ عورتوں کے لئے
ان کا دامن پاک ہے
اُن باتوں سے جو بنانے والے بناتے ہیں
ان کے لیے مغفرت ہے اور رزقِ کریم