پارہ اقترب للناس 17

سورة الحج مدنیة 22

رکوع 15

آیات 58 سے 64

اور

جن لوگوں نے

اللہ کی راہ میں ہجرت کی

پھر

قتل کر دیے گئے یا مر گئے

اللہ ان کو اچھا رزق دے گا

اور یقینا

اللہ ہی بہترین رازق ہے

وہ انہیں ایسی جگہ پہنچائے گا

جس سے وہ خوش ہو جائیں گے

بے شک

اللہ علیم و حکیم ہے

یہ تو ہے ان کا انجام

اور

جو کوئی بدلہ لے

ویسا ہی جیسا

اُس کے ساتھ کیا گیا

اور پھر

اُس پر زیادتی بھی کی گئی ہو تو

اللہ اس کی مدد ضرور کرے گا

اللہ معاف کرنے والا

اور

درگزر کرنے والا ہے

یہ اس لیے کہ

رات سے دن اور دن سے رات نکالنے والا

اللہ ہی ہے

اور

وہ سمیع و بصیر ہے

یہ اس لیے کہ

اللہ ہی حق ہے

اور

وہ سب باطل ہیں

جنہیں یہ

اللہ کو چھوڑ کر پُکارتے ہیں

اور

اللہ ہی بالا دست اور بزرگ ہے

کیا تم دیکھتے نہیں ہو کہ

اللہ آسمان سے پانی برساتا ہے

اور

اس کی بدولت

زمین سرسبزہو جاتی ہے؟

حقیقت یہ ہے

کہ

وہ لطیف و خبیر ہے

اُسی کا ہے

جو کچھ آسمانوں میں ہے

اور

جو کچھ زمین میں ہے

بے شک وہی غنی و حمید ہے