پارہ اقترب للناس 17

سورة الحج مدنیة 22

رکوع 12

آیات 34 سے 38

ہر امّت کے لیے ہم نے

قربانی کا ایک قاعدہ

مقرر کر دیا ہے

تا کہ

(اس امت کے) لوگ اُن جانوروں پر

اللہ کا نام لیں

جو اُس نے اِن کو بخشے ہیں

( ان مختلف طریقوں کے اندر مقصد ایک ہی ہے)

پس

تمہارااللہ ایک ہی اللہ ہے

اور

اُسی کے تم مطیع و فرمان بنو

اور

اے نبیﷺ بشارت دے دے

عاجزانہ روش اختیار کرنے والوں کو

جن کا حال یہ ہے کہ

اللہ کا ذکر سنتےہیں

تو

ان کے دل کانپ اٹھتے ہیں

جو مصیبت بھی اُن پر آتی ہے

اُس پر صبر کرتے ہیں

نماز قائم کرتے ہیں

اور جو کچھ

رزق ہم نے اُن کو دیا ہے

اُس میں سے خرچ کرتے ہیں

اور

(قربانی کے) اونٹوں کو ہم نے

تمہارے لئے شعائر

اللہ میں شامل کیا ہے

تمہارے لیے اُن میں بھلائی ہے٬

پس

انہیں کھڑا کرکے

اُن پر

اللہ کا نام لو

اور

جب ( قربانی کے بعد) ان کی پیٹھیں

زمین پر ٹِک جائیں

تو ان میں سے خود بھی کھاؤ

اور

اُن کو بھی کھلاؤ جو

قناعت کیے بیٹھے ہیں

اور

ان کو بھی جو اپنی حاجت پیش کریں

انِ جانوروں کواس طرح ہم نے

تمہارے لیے مسخّر کیا ہے

تا کہ

تم شکریہ ادا کرو

نہ اُن کے گوشت

اللہ کو پہنچتے ہیں

نہ خون

مگر

اُسے تمہارا تقویٰ پہنچتا ہے

اس نے ان کو اس طرح

تمہارے لیے مسخّر کیا ہے

تا کہ

اس کی بخشی ہوئی ہدایت پر

تم اس کی تکبیر کرو

اور

اے نبی ﷺ بشارت دے دے

نیکوکار لوگوں کو

یقینا

اللہ مدافعت کرتا ہے

اُن لوگوں کی طرف

جو ایمان لائے ہیں

یقینا

اللہ کسی خائن کافرِ نعمت کو

پسند نہیں کرتا