پارہ 15 سبحٰن الذّی
سورةُ بنی اسراءیل مکیةُ 17
رکوع 9
آیات 78 سے 84
نماز قائم کرو
زوال آفتاب سے لے کر رات کے اندھیرے تک
اور
فجر کے قرآن کا بھی التزام کرو
کیونکہ
قرآن فجر مشہود ہوتا ہے
اور
رات کو تہجد پڑھو
یہ تمہارے لیے نفل ہے
بعید نہیں کہ
تمہیں
تمہارا رب مقامِ محمود پے فائز کر دے
اور
ٌدعا کرو کہ
اے پروردگار
مجھ کو جہاں بھی تولے جا
سچائی کے ساتھ لے جا
اور
جہاں سے بھی نکال
سچّائی کے ساتھ نکال
اور
اپنی طرف سے ایک اقتدار کو
میرا مددگار بنا دے
اور
اعلان کردو
کہ
حق آگیا اور باطل مِٹ گیا
باطل مِٹنے ہی والا ہے
ہم اِس قرآن کے سلسلہ تنزیل میں
وہ کچھ نازل کر رہے ہیں
جو ماننے والوں کے لیے
شفا اور رحمت ہے
مگر
ظالموں کے لیے خسارے کے سوا
اور
کسی چیز میں اضافہ نہیں کرتا
انسان کا حال یہ ہے
کہ
جب ہم اس کو نعمت عطا کرتے ہیں
تو
وہ اینٹھتا اور پیٹھ موڑ لیتا ہے
اور
جب ذرا مصیبت سے دوچار ہوتا ہے
تو مایوس ہونے لگتا ہے
اے نبیﷺ اِن لوگوں سے کہہ دو
کہ
ہر ایک اپنے طریقے پر عمل کر رہا ہے
اب یہ
تمہارا ربّ ہی بہتر جانتا ہے
کہ
سیدھی راہ پر کون ہے