پارہ 14 ربما
سورة النحل مکی 16
رکوع 18
آیات 84 سے 89
(انہیں کچھ ہوش بھی ہے
کہ
اُس دن کیا بنے گی) جب کہ
ہم ہر امت میں سے
ایک گواہ کھڑا کریں گے
پھر
کافروں کو نہ حجتیں پیش کرنے کا موقع دیا جائے گا
نہ اِن سے
توبہ استغفار کا مطالبہ کیا جائے گا
ظالم لوگ جب ایک دفعہ عذاب دیکھ لیں گے
تو
اس کے بعد نہ تو
اُن کے عذاب میں کوئی تخفیف کی جائے گی
اور نہ انہیں
ایک لمحہ بھر کی مہلت دی جائے گی
اور
جب وہ لوگ جنہوں نے
دنیا میں شرک کیا تھا
اپنے ٹھہرائے ہوئے شریکوں کو
دیکھیں گے تو کہیں گے
اے پروردگار
یہی ہے ہمارے وہ شریک
جنہیں
ہم تجھے چھوڑ کر پُکارا کرتے تھے
اس پر اُن کے
وہ معبود انہیں صاف جواب دیں گے
کہ
تم جھوٹے ہو
اُس وقت یہ سب
اللہ کے آگے جھک جائیں گے
اور
ان کی وہ ساری
افترا پردازیاں رفوچکر ہو جائیں گی
جو یہ دنیا میں کرتے رہے تھے٬
جن لوگوں نے خود کُفر کی راہ اختیار کی
اور
دوسروں کو
اللہ کی راہ سے روکا
انہیں ہم عذابِ پر عذاب دیں گے
اُس فساد کے بدلے جو
وہ دنیا میں برپا کرتے رہے
(اے نبی انہیں اس دن سے خبردار کر دو)
جب کہ ہم
ہر امت میں خود اسی کے اندر سے
ایک گواہ اٹھا کر کھڑا کریں گے
جو اس کے مقابلہ میں شہادت دے گا
اور
ان لوگوں کے مقابلے میں
شہادت دینے کے لیے ہم تمہیں لائیں گے
اور(یہ اسی شہادت کی تیاری ہے)
کہ ہم نے
یہ کتاب تم پر نازل کر دی ہے
جو ہر چیز کی
صاف صاف وضاحت کرنے والی ہے
اور
ہدایت و رحمت اور بشارت ہے
اُن لوگوں کے لیے
جنہوں نے سر تسلیم خم کر دیا ہے