پارہ 14 ربما

سورة النحل مکی 16

رکوع 15

آیات 66 سے 70

اور

تمہارے لیے مویشیوں میں بھی

ایک سبق موجود ہے

ان کے پیٹ سے گوبر اور خون کے درمیان

ہم ایک چیز تمہیں پِلاتے ہیں

یعنی

خالص دودھ جو پینے والوں کے لیے

نہایت خوشگوار ہے

(اسی طرح) کھجور کے درختوں

اور

انگور کی بیلوں سے بھی

ہم ایک چیز تمہیں پِلاتے ہیں

جسے تم نشہ آور بھی بنا لیتے ہو

اور

پاک رزق بھی

یقینا

اس میں ایک نشانی ہے

عقل سے کام لینے والوں کے لیے

اور

دیکھو

تمہارے رب نے

شہد کی مکھی پر یہ بات وحی کر دی

کہ

پہاڑوں میں

اور

درختوں میں

اور

بلندیوں پر چڑہائی ہوئی بیلوں میں

اپنے چھتے بنا

اور

ہر طرح کے پھلوں کا رس چوس

اور

اپنے ربّ کی ہموار کی ہوئی راہوں پر چلتی رہ

اِس مکھی کے اندر سے

رنگ برنگ کا ایک شربت نکلتا ہے

جس میں شِفا ہےِ لوگوں کے لیے ٬

یقینا

اِس میں بھی ایک نشانی ہے

اُن لوگوں کے لیے

جو غورو فکر کرتے ہیں

اور

دیکھو

اللہ نے تم کو پیدا کیا

پھر

وہ تم کو موت دیتا ہے

اور

تم میں سے کوئی

بد ترین عمر کو پہنچا دیا جاتا ہے

تا کہ

سب کچھ جاننے کے بعد پھر کچھ نہ جانے

حق یہ ہے کہ

اللہ ہی علم میں بھی کامل ہے

اور

قدرت میں بھی