پارہ 14 ربما

سورة النحل مکی 16

رکوع 14

آیات 61 سے 65

اگر کہیں

اللہ لوگوں کو

ان کی زیادتی پر فورا ہی پکڑ لیا کرتا

تو

روئے زمین پر کسی متنفس کو نہ چھوڑتا

لیکن

وہ سب کو ایک وقتِ مقرر تک مہلت دیتا ہے

پھر

جب وہ وقت آجاتا ہے تو

اس سے کوئی ایک گھڑی بھر بھی

آگے پیچھے نہیں ہو سکتا

آج یہ لوگ وہ چیزیں

اللہ کے لیے تجویز کر رہے ہیں

جو

خود اپنے لیے انہیں نا پسند ہیں

اور

جھوٹ کہتی ہیں

ان کی زبانیں کہ

ان کے لیے بھلا ہی بھلا ہے

ان کے لیے تو ایک ہی چیز ہے

اور

وہ ہے دوزخ کی آگ

ضرور

یہ سب سے پہلے اُس میں پہنچائے جائیں گے

خُدا کی قسم

اے نبیﷺ تم سے پہلے بھی بہت سی قوموں میں

ہم رسولﷺ بھیج چکے ہیں

(اور پہلے بھی یہی ہوتا رہا ہے )

کہ

شیطان نے ان کے بُرے کرتوت خوشنما بنا کر دکھائے

(اور رسولوں کی بات انہوں نے مان کر نہ دی)

وہی شیطان آج اِن لوگوں کا بھی سرپرست بنا ہوا ہے

اور

یہ دردناک سزا کے مستحق بن رہے ہیں

ہم نے

یہ کتاب تم پر اِس لیے نازل کی ہے

کہ تم

اُن اختلافات کی حقیقت ان پر کھول دو

جن میں یہ پڑے ہوئے ہیں

یہ کتاب رحمت اور رہنمائی بن کر اتری ہے

ان لوگوں کے لیے جو

اُسے مان لیں

(تم ہر برسات میں دیکھتے ہو کہ)

اللہ نے آسمان سے پانی برسایا

اور یکایک

مُردہ پڑی ہوئی زمین میں

اُس کی بدولت جان ڈال دی

یقینا

اس میں ایک نشانی ہے

سننے والوں کے لیے