پارہ 14 ربما

سورة الحجر مکی 15

رکوع 4

آیات 45 سے 60

بخلاف اس کے

متّقی لوگ باغوں اور چشموں میں ہوں گے

اور

ان سے کہا جائے گا

کہ

داخل ہو جاؤ

اُن میں سلامتی کے ساتھ

بے خوف و خطر

اُن کے دلوں میں جو تھوڑی بہت کھوٹ کھپٹ ہوگی

اسے ہم نکال دیں گے

وہ آپس میں بھائی بھائی بن کر

آمنے سامنے تختوں پر بیٹھیں گے

انہیں نہ وہاں

کسی مشقت سے پالا پڑے گا

اور

نہ وہ وہاں سے نکالے جائیں گے

اے نبیﷺ

میرے بندوں کو خبر دے دو

کہ

میں بہت درگزر کرنے والا اور رحیم ہوں

مگر

اس کے ساتھ

میرا عذاب بھی نہایت دردناک عذاب ہے

اور ٌ

انہیں

ذرا ابراہیمؑ کے مہمانوں کا قصہ سناؤ

جب وہ آئے اس کے ہاں اور کہا

٬ سلام ہو تم پر

تو اس نے کہا ہمیں تم سے ڈر لگتا ہے

انہوں نے جواب دیا

ڈرو نہیں

ہم تمہیں

ایک بڑے سیانے لڑکے کی بشارت دیتے ہیں

ابرہیمؑ نے کہا

کیا تم اس بڑہاپے میں مجھے اولاد کی بشارت دیتے ہو؟

ذرا سوچو تو سہی

یہ کیسی بشارت تم مجھے دے رہے ہو ؟

انہوں نے جواب دیا

ہم تمہیں برحق بشارت دے رہے ہیں

تم مایوس نہ ہو

ابرہیمؑ نے کہا

اپنے ربّ کی رحمت سے

مایوس تو گمراہ لوگ ہی ہوا کرتے ہیں

پھر ابراہیمؑ نے پوچھا

اے فرستادگانِ الہیٰ

وہ مہم کیا ہے

جس پر آپ حضرات تشریف لائے ہیں

وہ بولے

ہم ایک مجرم قوم کی طرف بھیجے گئے ہیں

صرف لوطؑ کے گھروالے مستثنیٰ ہیں

اُن سب کو ہم بچا لیں گے

سوائے

اس کی بیوی کے جس کے لیے ( اللہ فرماتا ہے کہ )

ہم نے مقدر کر دیا ہے

کہ

وہ پیچھے رہ جانے والوں میں شامل رہے گی