پارہ ومامن دآبّة 12

سورة ھُود 11 مکیة

رکوع 7

آیات 69 سے 83

اور

دیکھو

ابراہیمؑ کے پاس ہمارے فرشتے

خوشخبری لیے ہوئے پہنچے

کہا

تم پر سلام ہو

ابراہیم ؑنے جواب دیا

تم پر بھی سلام ہو

پھر

کچھ دیر نہ گزری کہ

ابراہیمؑ ایک بھنا ہوا بچھڑا

(ان کی ضیافت کے لئے) لے آیا

مگر

جب دیکھا کہ

ان کے ہاتھ کھانے کی طرف نہیں بڑہتے

تو وہ اُن سے مشتبہ ہوگیا

اور

دِل میں اُن سے خوف محسوس کرنے لگا

انہوں نے کہا

ڈرو نہیں

ہم تو لوطؑ کی قوم کی طرف بھیجے گئے ہیں

ابراہیمؑ کی بیوی بھی کھڑی ہوئی تھی

وہ یہ سُن کر ہنس دی

پھر

ہم نے اُس کو

اسحٰقؑ اور اُس کے بعد یعقوبؑ کی خوشخبری دی

وہ بولی

ہائے

میری کم بختی

کیا اب میرے ہاں اولاد ہوگی

جب کہ

میں بوڑھیا پھونس ہو گئی ہِوں

اور

میرے میاں بھی بوڑھے ہو چکے ؟

یہ توبڑی عجیب بات ہے

فرشتوں نے کہا

اللہ کے حُکم پے تعجب کرتی ہو ؟

ابراہیمؑ کے گھر والو

تم لوگوں پر تو

اللہ کی رحمت اور اُس کی برکتیں ہیں

اور

یقینا

اللہ نہایت قابلِ تعریف اور بڑی شان والا ہے

پھر

جب ابراہیم ؑ کی گھبراہٹ دور ہو گئی

اور

(اولاد کی بشارت سے) اِس کا دِل خوش ہوگیا

تو

اِس نے قومِ لوطؑ کے بارے میں

ہم سے جھگڑا شروع کیا

حقیقت میں

ابراہیمؑ بڑا حلیم اور نرم دل آدمی تھا

اور

ہر حال میں

ہماری طرف رجوع کرتا تھا

(آخرکار ہمارے فرشتوں نے اِس سے کہا)

اے ابراہیم

ؑ تم اِس سے باز آجاؤ تمہارے

رب کا حُکم ہو چکا ہے

اور

اب اِن لوگوں پر وہ عذاب کر رہے گا

جو کسی کے پھیرے نہیں پھر سکتا

اور

جب ہمارے فرشتے لوطؑ کے پاس پہنچے

تو

اِن کی آمد سے وہ بہت گھبرایا اور دِل تنگ ہوا

اور

کہنے لگا کہ

آج بڑی مصیبت کا دِن ہے

(اِن مہمانوں کا آنا تھا کہ )

اس کی قوم کے لوگ بے اختیار

اس کے گھر کی طرف دوڑ پڑے

پہلے سے وہ

ایسی ہی بدکاریوں کے خُوگر تھے

لُوطؑ نے اِن سے کہا

بھائیو

یہ میری بیٹیاں موجود ہیں

یہ تمہارے لیے پاکیزہ تر ہیں

کچھ اللہ کا خوف کرو

اور

میرے مہمانوں کے معاملہ میں

مجھے ذلیل نہ کرو

کیا تم میں کوئی بھلا آدمی نہیں ؟

انہوں نے جواب دیا

تجھے تو معلوم ہی ہے

کہ

تیری بیٹیوں میں ہمارا کوئی حصہ نہیں ہے

اور

تو یہ بھی جانتا ہے

کہ

ہم چاہتے کیا ہیں

لوطؑ نے کہا

کاش میرے پاس اتنی طاقت ہوتی

کہ

تمہیں سیدھا کردیتا

یا کوئی مضبوط سہارا ہی ہوتا

اسکی پناہ لیتا

تب فرشتوں نے اِس سے کہا

کہ

اے لُوطؑ

ہم تیرے رب کے بھیجے ہوئے فرشتے ہیں

یہ لوگ تیرا کچھ نہ بگاڑ سکیں گے

بس تو کچھ رات رہے

اپنے اہل و عیال کو لے کر یہاں سے نکل جا

اور

دیکھو

تم میں سے کوئی شخص پیچھے پلٹ کر نہ دیکھے

مگر

تیری بیوی( ساتھ نہیں جائے گی )

کیونکہ

اس پر بھی وہی گزرنے والا ہے

جو اِن لوگوں پر گزرنا ہے

ان کی تباہی کے لیے صبح کا وقت مقرر ہے

صبح ہونے میں اب دیر ہی کتنی ہے

پھر

جب ہمارے فیصلہ کا وقت آپہنچا

تو ہم نے

اِس بستی کو تلپٹ کر دیا

اور

اس پر پکی ہوئی مٹی کے پتھر تابڑ توڑ برسائے

جِن میں ہر پتھر تیرے

رب کے ہاں نشان زدہ تھا

اور

ظالموں سے یہ سزا

کچھ دور نہیں ہے