پارہ 10 واعلمو
التوبة مدنیة 9
رکوع 15
آیات 67 سے72
منافق مرد اور منافق عورتیں سب
ایک دوسرے کے ہم رنگ ہیں
برائی کا حکم دیتے
اور
بھلائی سے منع کرتے ہیں
اور
اپنے ہاتھ خیر سے روکے رکھتے ہیں
یہ
اللہ کو بھول گئے تو
اللہ نے بھی ان کو بھلا دیا
یقینا
یہ منافق ہی فاسق ہیں
اِن منافقوں مردوں
اور
عورتوں اور کافروں کے لیے
اللہ نے آتشِ دوزخ کا وعدہ کیا ہے
جس میں وہ ہمیشہ رہیں گے
وہی ان کے لیے موزوں ہے
اِن پر
اللہ کی پھٹکار ہے
اور
اُن کے لیے قائم رہنے والا عذاب ہے
تم لوگوں کے رنگ ڈھنگ وہی ہیں جو تمہارے پیش رو کے تھے
وہ تم سے زیادہ زور آور
اور
تم سے بڑھ کر مال اور اولاد والے تھے
پھر
انہوں نے دنیا میں
اپنے حصہ کے مزے لوٹ لیے
اور
تم نے بھی اپنے حصے کے مزے
اُسی طرح لوٹے
جیسے انہوں نے لُوٹے تھے
اور
ویسے ہی بحثوں میں تم بھی پڑے
جیسی بحثوں میں وہ پڑے تھے
سو
ان کا انجام یہ ہوا کہ
دنیا اور آخرت میں
ان کا کیا دھرا سب ضائع ہوگیا
اور
وہی خسارے میں ہیں
کیا
ان لوگوں کو اپنے پیش روؤں کی تاریخ نہیں پہنچی ؟
نوحؑ کی قوم ؑعاد ثموؑد ابراہیمؑ کی قوم
مدین کے لوگ اور وہ بستیاں جنہیں اُلٹ دیا گیا
اُن کے رسول
اُن کے پاس کھلی کھلی نشانیاں لے کر آئے
مگر
پھر یہ
اللہ کا کام نہ تھا
کہ
ان پر ظلم کرتا
مگر
وہ آپ ہی اپنے اوپر ظلم کرنے والے تھے
مومن مرد اور مومن عورتیں
یہ
سب ایک دوسرے کے رفیق ہیں
بھلائی کا حکم دیتے ہیں
اور
برائی سے روکتے ہیں
نماز قائم کرتے ہیں
اور
زکوة دیتے ہیں
اور
اللہ اور اس کے رسولﷺ کی
اطاعت کرتے ہیں
یہ وہ لوگ ہیں جن پر
اللہ کی رحمت نازل ہو کر رہے گی
یقینا
اللہ سب پر غالب حکیم اور دانا ہے
ان مومن مردوں اور عورتوں سے
اللہ کا وعدہ ہے کہ
انہیں ایسے باغ دے گا
جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی
اور
وہ اِن میں ہمیشہ رہیں گے
اِن سدا بہار باغوں میں
اِِن کے لیے پاکیزہ قیام گاہیں ہوں گی
سب سے بڑھ کر یہ کہ
اللہ کی خوشنودی انہیں حاصل ہوگی
یہی بڑی کامیابی ہے