پارہ 10 واعلمو

سورة التوبة مدنیة 8

رکوع 14

آیات 60 سے 66

یہ صدقات تو دراصل

فقیروں اور مسکینوں کے لیے ہیں

اور

اُن لوگوں کے لئے

جو تالیفِ قلب مطلوب ہو

نیز یہ

گردنوں کے چھڑانے اور قرضداروں کی مدد کرنے میں

اور

اللہ کی راہ میں اور مسافرنوازی میں

استعمال کرنے کے لئے ہیں

ایک فریضہ ہے

اللہ کی طرف سے

اور

اللہ سب کچھ جاننے والا اور دانا و بینا ہے

اِن میں سے کچھ لوگ ہیں

جو اپنی باتوں سے نبی ﷺ کو دکھ دیتے ہیں

اور

کہتے ہیں کہ

یہ شخص کانوں کا کچا ہے

کہو

وہ تمہاری بھلائی کے لیے ایسا ہے

اللہ پر ایمان رکھتا ہے

اور

اہلِ ایمان پر اعتماد کرتا ہے

اور

سراسر رحمت ہے اُن لوگوں کے لیے

جو تم میں ایماندار ہیں

اور

جو لوگ

اللہ کے رسول کو دکھ دیتے ہیں

ان کے لیے دردناک سزا ہے

یہ لوگ تمہارے سامنے قسمیں کھاتے ہیں

تا کہ

تمہیں راضی کریں

حالانکہ

اگر یہ مومن ہیں تو

اللہ اور اس کے رسول اس کے زیادہ حقدار ہیں

کہ

یہ اِن کو راضی کرنے کی فکر کریں

کیا

یہ اِن کو راضی کرنے کی فکر کریں

کیا انہیں معلوم نہیں ہے کہ جو

اللہ اور اس کے رسول کا مقابلہ کرتا ہے

اس کے لیے دوزخ کی آگ ہے

جس میں وہ ہمیشہ رہے گا

یہ بہت بڑی رسوائی ہے

یہ منافق ڈر رہے ہیں

کہ

کہیں مسلمانوں پر ایسی سورت نازل نہ ہو جائے

جو ان کے دِلوں کے بھید کھول کر رکھ دے

اے نبی ﷺ

ان سے کہو

اور

مذاق اڑاؤ

اللہ اُس چیز کو کھول دینے والا ہے

جس کے کھل جانے سے تم ڈرتے ہو

اگر

ان سے پوچھو کہ

تم کیا باتیں کر رہے تھے

تو جھٹ سے کہہ دیں گے

کہ

ہم تو ہنسی مذاق اور دل لگی کر رہے تھے

ان سے کہو

کیا تمہاری ہنسی دل لگی

اللہ اور اس کی آیات

اور

اس کے رسولﷺہی کے ساتھ تھی

اب عذرنہ تراشو

تم نے ایمان لانے کے بعد کُفر کیا ہے

اگر

ہم نے تم میں سے ایک گروہ کو معاف کر بھی دیا

تو

دوسرے گروہ کو تو ہم ضرور سزا دیں گے

کیونکہ

وہ مجرم ہے