پارہ 10 واعلمو
التوبة مدنیة 9
رکوع 12
آیات 38 سے 42
اے لوگو
جو ایمان لائے ہو تمہیں کیا ہوگیا
کہ
جب تم سے
اللہ کی راہ میں نکلنے کے لیے کہا گیا
تو تم زمین سے چِمٹ کر رہ گئے؟
کیا تم نے
آخرت کے مقابلہ میں دنیا کی زندگی کو پسند کر لیا؟
ایسا ہے
تو تمہیں معلوم ہو کہ
دنیوی زندگی کا یہ سب سروسامان
آخرت میں بہت تھوڑا نکلے گا
تم نہ اٹھو گے تو
اللہ تمہیں دردناک سزا دے گا
اور
ٌتمہاری جگہہ کسی اور گروہ کو اٹھائےگا
اور
تم
اللہ کا کچھ بھی نہ بگاڑ سکو گے
اور
وہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے
تم نے اگر
نبیﷺ کی مدد نہ کی تو کچھ پرواہ نہیں
اللہ اُس کی مدد اُس وقت کر چکا ہے
جب کافروں نے اسے نکال دیا تھا
٬ جب وہ صرف دو میں کا دوسرا تھا
جب وہ دونوں غار میں تھے
جب وہ اپنے ساتھی سے کہہ رہا تھا
کہ
غم نہ کر
اللہ ہمارے ساتھ ہےاُس وقت
اللہ نے اِس پر اپنی طرف سے
سکونِ قلب نازل کیا
اور
اس کی مدد
ایسے لشکروں سے کی جو تم کو نظر نہ آتے تھے
اور
کافروں کا بول نیچا کر دیا
اور
اللہ کا بول تو اونچا ہی ہے
اللہ زبردست اور داناو بینا ہے
نکلو خواہ ہلکے ہو یا بوجھل
اور
جہاد کرو
اللہ کی راہ میں
اپنے مالوں اور جانوں کے ساتھ
یہ تمہارے لیے بہتر ہے
اگر تم جانو
اے نبیﷺ
اگر
فائدہ سہل الحصول ہوتا
اور
سفر ہلکا ہوتا تو
وہ ضرور تمہارے پیچھے چلنے پر آمادہ ہو جاتے
مگر
اِن پر تو یہ راستہ بہت کٹھن ہوگیا
اب وہ
اللہ کی قسم کھا کھا کر کہیں گے
کہ
ہم چل سکتے
تو
یقینا تمہارے ساتھ چلتے
وہ اپنے آپ کو ہلاکت میں ڈال رہے ہیں
اللہ خوب جانتا ہے
کہ
وہ جھوٹے ہیں