پارہ 10 واعلمو

التوبة مدنیة 9

رکوع 10

آیات 25 سے 29

اللہ اس سے پہلے بہت سے مواقع پر

تمہاری مدد کر چکا ہے

ابھی غزوہ حنین کے روز

( اُس کی دستگیری کی شان تم دیکھ چکے ہو )

اُس روز تمہیں اپنی کثرتِ تعداد کا غرہ تھا

مگر

وہ تمہارے کچھ کام نہ آئی

اور

زمین اپنی وسعت کے باوجود تم پر تنگ ہو گئی

اور

تم پیٹھ پھیر کر بھاگ نکلے پھر

اللہ نے اپنی سکینت اپنے رسولﷺ پر

اور

مومنوں پر نازل فرمائی

اور

وہ لشکر اتارے جو تم کو نظر نہ آتے تھے

اور

منکرینِ حق کو سزا دی

کہ

یہی بدلہ ہے

اُن لوگو کے لئے جو حق کا انکار کریں

پھر ( تم یہ بھی دیکھ چکے ہو )

اس طرح سزا دینے کے بعد

اللہ جس کو چاہتا ہے

توبہ کی توفیق بھی بخش دیتا ہے

اللہ

درگزرکرنے والا اور رحم فرمانے والا ہے

اے لوگو

جو ایمان لائے ہو

مشرکین ناپاک ہیں

لہٰذا

اس سال کے بعد

یہ مسجدِ حرام کے قریب نہ پھٹکنے پائیں

اور

اگر تمہیں

تنگدستی کا خوف ہے

تو بعید نہیں کہ

اللہ چاہے تو

تمہیں اپنے فضل سے غنی کر دے

اللہ علیم و حکیم ہے

جنگ کرو اہلِ کتاب میں سے

اُن لوگوں کے خلاف جو

اللہ اور روزِ آخر پر ایمان نہیں لاتے

اور

جو کچھ

اللہ اور اس کے رسولﷺ نے حرام قرار دیا ہے

اسے حرام نہیں کرتے

اور

دینِ حق کو اپنا دین نہیں بناتے

( اُن سے لڑو) یہاں تک کہ

وہ اپنے ہاتھ سے جزیہ دیں

اور

چھوٹے بن کر رہیں