پارہ 9 قال الملا
سورة الاعراف مکیة 7
رکوع 10
آیات 158 سے 162
اے نبیﷺ کہو
کہ
اے انسانوَ
میں تم سب کی طرف اُس
اللہ کا پیغمبر ہوں
جو زمین اور آسمانوں کی بادشاہی کا مالک ہے
اُس کے سِوا کوئی
اللہ نہیں ہے
وہی زندگی بخشتا ہے اور وہی موت دیتا ہے
پس ایمان لاؤ
اللہ پر اور اُس کے بھیجے ہوئے
نبیﷺ اُمّی پر جو
اللہ اور اس کے ارشادات کو مانتا ہے
اور
پیروی اختیار کرو اس کی
امید ہے تم راہِ راست پا لوگے
موسیٰؑ کی قوم میں ایک گروہ ایسا بھی تھا
جو حق کے مطابق ہدایت کرتا
ٌاور
حق ہی کے مطابق انصاف کرتا تھا
اور
ہم نے اس قوم کو بارہ گھرانوں میں تقسیم کر کے
انہیں مستقل گروہوں کی شکل دے دی تھی
اور
جب موسیٰؑ سے اس کی قوم نے پانی مانگا
تو ہم نے اس کو اشارہ کیا
کہ
فلاں چٹان پر اپنی لاٹھی مارو
چناچہ
اس چٹان سے یکایک 12 چشمے پھوٹ نکلے
اور
ہر گروہ نے اپنے پانی لینے کی جگہہ متعین کر لی
ہم نے اُن پر بادل کا سایہ کیا
اور
اُن پر من و سلویٰ اتارا
کھاؤ
وہ پاک چیزیں جو ہم نے تمہیں بخشی ہیں
مگر
اس کے بعد انہوں نے جو کچھ کیا
تو ہم پر ظلم نہیں کیا
بلکہ
اپنے اوپر ظلم کرتے رہےیاد کرو وہ وقت
جب اِن سے کہا گیا تھا
کہ
اس بستی میں جا کر بس جاؤ
اور
اس کی پیداوار سے
اپنی حسبِ منشا روزی حاصل کرو
اور
ِحِطةُ حِطةُ کہتے جاؤ
اور
شہر کے دروازے میں سجدہ ریز ہوتے ہوئے داخل ہو
٬ ہم تمہاری خطائیں معاف کریں گے
اور
نیک رویہ رکھنے والوں کو
مزید فضل سے نوازیں گے
مگر
جو لوگ اُن من سے ظالم تھے
انہوں نے اِس بات کو جو
اُن سے کہی گئی تھی بدل ڈالا
اور
نتیجہ
یہ ہوا کہ ہم نے
اُن کے ظلم کی پاداش میں
ان پر آسمان سے عذاب بھیج دیا