پارہ 9 قال الملا

سورة الاعراف مکیة 7

رکوع 5

آیات 127سے 129

ٰ فرعون سے اس کی قوم کے سرداروں نے کہا

کیا تو

موسیٰؑ اور اس کی قوم کو یونہی چھوڑ دےگا

کہ

وہ ملک میں فساد پھیلائیں

اور

وہ تیری اور تیرے معبودوں کی بندگی چھوڑ بیٹھیں ؟

فرعون نے جواب دیا

٬٬ میں اُن کے بیٹوں کو قتل کراؤں گا

اور

اُن کی عورتوں کو جیتا رہنے دوں گا

ہمارے اقتدار کی گرفت ان پر مضبوط ہے

موسیٰؑ نے اپنی قوم سے کہا

اللہ سے مدد مانگو اور صبر کرو

زمین

اللہ کی ہے

اپنے بندوں میں سے جس کو چاہتا ہے

اس کا وارث بنا دیتا ہے

اور

آخری کامیابیاں انہی کے لئے ہے

جو اس سے ڈرتے ہوئے کام کریں

اس کی قوم کے لوگوں نے کہا

تیرے آنے سےپہلے ہم ستائے جاتے تھے

اور

اب تیرے آنے پر بھی ستائے جا رہے ہیں

اس نے جواب دیا قریب ہے وہ وقت

کہ تمہارا

رب تمہارے دشمن کو ہلاک کر دے

اور

تم کو زمین میں خلیفہ بنائے

پھر دیکھے کہ

تم کیسے عمل کرتے ہو