پارہ 7
واذاسمعوا
سورة الانعام مکیة
رکوع 16
آیات 83 سے 90
یہ تھی ہماری حُجت
جو ہم نے ابراہیمؑ کو
اُس کی قوم کے مُقابلے میں عطا کی
ہم جسے چاہتے ہیں
بُلند مرتبے عطا کرتے ہیں
حق یہ ہے کہ
تمہارا ربّ نہایت دانا اور حلیم ہے
پھر ہم نے
ابرہیمؑ کو اسحٰق ؑ اور یعقوبؑ جیسی اولاد عطا کی
اور
ہر ایک کو راہِ راست دکھائی
(وہی راہ راست جو )
اس سے پہلے نوحؑ کو دکھائی تھی
اور
اُسی کی نسل سے ہم نے
داؤدؑ
سلیمان
یوسفؑ
موسیٰؑاور ہارونؑ کو
(ہدایت بخشی)
ہم اس طرح
نیکو کاروں کو اُن کی نیکی کا بدلہ دیتے ہیں
(اُسی کی اولاد سے)
زکرّیا
اور
یحیٰیؑ
اور
عیسیٰ ؑ
اور
الیاسؑ کو
(راہِ یاب کیا)
ہر ایک اُن میں صالح تھا
٬ (اسی کے خاندان سے )
اسماعیلؑ
الیسعؑ
اور
یونسؑ
اور
لوطؑ کو (راستہ دکھایا )
اِن میں سے ہر ایک کو ہم نے
دنیا والوں پر فضیلت عطا کی
نیز
ان کے آباؤ اجداد اور ان کی اولاد
اور
ان کے بھائی بندوں میں سے بہتوں کو ہم نے نوازا
انہیں اپنی خدمت کے لئے چُن لیا
اور
سیدھے راستے کی طرف ان کی رہنمائی کی
اللہ کی یہ ہدایت ہے
جس کی چاہتا ہے رہنمائی کرتا ہے
لیکن
اگر کبھی ان لوگوں نے شرک کیا ہوتا
تو
ان سب کا کیا کرایا غارت ہوجاتا ہے
وہ لوگ تھے جن کو ہم نے
کتاب اور حُکم اور نبوّت عطا کی تھی
اب اگر یہ لوگ اس کو ماننے سے انکار کرتے ہیں
تو (پرواہ نہیں) ہم نے کچھ
اور
لوگوں کو یہ نعمت سونپ دی ہے
جو اس سے مُنکر نہیں ہیں
اے نبیﷺ وہی لوگ
اللہ کی طرف سے ہدایت یافتہ تھے
انہی کے راستے پر تم چلو
اور
کہ دو
کہ
میں (اس تبلیغِ و ہدایت کے) کام پر
تم سے کسی اجر کا طالب نہیں ہوں
یہ تو ایک عام نصیحت ہے
تمام دنیاوالوں کے لئے