پارہ 7
واذاسمعوا
سورة الانعام مکیة
رکوع 13
آیات 56 سے 60
اے نبیﷺ اِن سے کہو کہ تم لوگ
اللہ کے سوا جن دوسروں کو پکارتے ہو
اُن کی بندگی کرنے سے مجھے منع کیا گیا ہے
کہو
میں تمہاری خواہشات کی پیروی نہیں کروں گا
اگر
میں نے ایسا کیا تو گمراہ ہو گیا
راہِ راست پانے والوں میں نہ رہا
کہو
میں اپنے رب کی طرف سے ایک دلیلِ روشن پر قائم ہوں
اور
تم نے اُسے جھٹلا دیا ہے
اب میرے اختیار میں وہ چیز ہے نہیں
جس کے لئے تم جلدی مچا رہے ہو
فیصلہ کا سارا اختیار
اللہ کو ہے
وہی امرِ حق بیان کرتا ہے
اور
وہی بہترین فیصلہ کرنے والا ہے
کہو
اگر
کہیں وہ چیز میرے اختیار میں ہوتی
جس کی تم جلدی مچا رہے ہو
تو
میرے اور تمہارے درمیان کبھی کا فیصلہ ہو چکا ہوتا
مگر
اللہ زیادہ بہتر جانتا ہے
کہ
ظالموں کے ساتھ کیا معاملہ کیا جانا چاہیے
اسی کے پاس غیب کی کنجیاں ہیں
جنہیں اُس کے سوا کوئی نہیں جانتا
بحر وبر میں جو کچھ ہے
سب سے وہ واقف ہے
درخت سے گرنے والا کوئی پتا ایسا نہیں
جس کا اُسے علم نہ ہو
زمین کے تاریک پردوں میں کوئی دانا ایسا نہیں
جسے وہ باخبر نہ ہو
خشک و تر سب کچھ
ایک کھلی کتاب میں لکھا ہوا ہے
وہی ہے
جو رات کو تمہاری روحیں قبض کرتا ہے
اور
دن کو جو کچھ تم کرتے ہو
اُسے جانتا ہے
پھر
وہ دوسرے روز تمہیں
اسی کاروبار کے عالم میں واپس بھیج دیتا ہے
تا کہ
زندگی کی مقرر مدت پوری ہو
آخر کار
اسی کی طرف تمہاری واپسی ہے
پھر
وہ تمہیں بتا دےگا
کہ
تم کیا کرتے رہے ہو