احادیث قدسیہ 109

اللہ کی برکات سے کوئی مستغنی نہیں

ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ

نبی ﷺ نے فرمایا

ایوب ؑ برہنہ ہو کر نہا رہے تھے

کہ

اسی اثنا میں ان پر سونے کی ٹڈیوں کا ایک ڈھیر گرا

وہ لپیں بھر بھر کے اسے اپنے کپڑے میں ڈالنے لگے

تو

رب تعالیٰ نے انہیں آواز دی

اے ایوب

کیا جو تو دیکھ رہا ہے میں نے تجھے اس سے مستغغنیٰ نہیں کیا؟

انہوں نے فرمایا

کیوں نہیں اے میرے رب

لیکن

مجھے آپ کی برکت سے کوئی استغنٰا نہیں

صحیح البخاری احادیث الانبیاء

حدیث 3391