احادیث قدسیہ 108

موسیٰ نے ملک الموت کی آنکھ پھوڑ دی

ابو ہریرہ ؑ سے روایت ہے کہ

رسول اللہﷺ نے فرمایا

ملک الموت موسیٰ ؑ کے پاس آیا

اور

ان سے کہا

اپنے رب کی دعوت قبول کیجیۓ (آپ کا وقت اجل آچکا ہے )

موسیٰ نے انہیں آنکھ پر چانٹا دے مارا

جس سے وہ باہر نکل آئی

ملک الموت واپس اللہ کے پاس گیا اور عرض کی

آپ نے مجھے ایسے بندے کے پاس بھیجا جو موت نہیں چاہتا

اور

اس نے میری آنکھ پھوڑ دی ہے

آپﷺ نے فرمایا

اللہ نے اس کی آنکھ واپس لوٹا دی

اور فرمایا

میرے بندے کے پاس جاؤ

اور کہو

کیا (مزید) زندگی چاہتے ہیں؟

اگر (مزید) زندگی چاہیے تو اپنا ہاتھ بیل کی کمر پر رکھیں

آپ کے ہاتھ نے جتنے بالوں کو ڈھانپ لیا

آپ اتنے سال جئیں گے

عرض کیا پھر کیا ہوگا؟

فرمایا

پھر فوت ہو جائیں گے

تو عرض کی

پھر تو ابھی جلدی سے اٹھا لے

اے میرے رب (اور) مجھے ایسی جگہ موت دینا

جو ارض مقدس سے ایک پتھر پھینکنے کی مسافت پر ہو

صحیح مسلم الفضائل

حدیث 2372