احادیث قدسیہ 110

لائق فخر اسلام کی نسبت ہے

ابی بن کعب ؓ سے روایت ہے کہ

رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں دو آدمیوں نے اپنا نسب بیان کیا

ان میں سے ایک نے کہا

میں فلاں بن فلاں ہوں

تو کون ہے ؟

تیری ماں نہ رہے

اس پر رسول اللہﷺ نے فرمایا

موسیٰ ؑ کے زمانے میں (بھی ) دو آدمیوں نے اپنا نسب بیان کیا تھا

ان میں سے ایک نے کہا

میں فلاں ہوں فلاں کا بیٹا

یہاں تک کہ

اس نے سلسلہ نسب میں سے نو آباء و اجداد گنے اور کہا

تو کون ہے ؟

تیری ماں نہ رہے

دوسرے آدمی نے کہا

میں فلاں کا بیٹا تھا جو ابن الاسلام (اسلام کا بیٹا یعنی نو مسلم ) تھا

تو اللہ تعالیٰ نے موسیٰ ؑ کو وحی کی

یہ دو نسب بیان کرنے والے

ان میں سے ایک سے کہو

اے وہ شخص جس نے نو آباء و اجداد تک اپنا نسب بیان کیا

وہ سارے (آباء و اجداد ) آگ میں ہیں

اور تو ان کا دسواں ہے

اور اے وہ شخص جس نے اپنا نسب دو تک بیان کیا

وہ دونوں جنت میں ہیں اور تو ان کا تیسرا ہے

الحمد للہ

اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے اپنے خاص فضل سے کتاب مکمل کروا دی

اللہ پاک اس خدمت کو قبول فرمائیں

اس کو لکھنے والے اور پڑہنے والے کو عمل کی توفیق خاص عطا فرمائے

دعاؤں کی طلبگار

شاہ بانو میر

پیرس فرانس