آڈیو1

كتاب الاعتكاف

1258باب الاِعْتِكَافِ فِي الْعَشْرِ الأَوَاخِرِ وَالاِعْتِكَافِ فِي الْمَسَاجِدِ كُلِّهَا

لِقَوْلِهِ تَعَالَى

وَلاَ تُبَاشِرُوهُنَّ وَأَنْتُمْ عَاكِفُونَ فِي الْمَسَاجِدِ تِلْكَ حُدُودُ اللَّهِ فَلاَ تَقْرَبُوهَا كَذَلِكَ يُبَيِّنُ اللَّهُ آيَاتِهِ لِلنَّاسِ لَعَلَّهُمْ يَتَّقُونَ

اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ

تم اپنی عورتوں سے اس وقت تک صحبت نہ کرو جب مسجدوں میں اعتکاف کر رہے ہو

یہ اللہ کی باندھی ہوئی حدیں ہیں

ان کے پاس نہ جاؤ

اللہ اسی طرح اپنے حکم لوگوں سے بیان کرتا ہے

کہ

وہ گناہوں سے بچے رہیں

حدیث 1899

ہم سے اسماعیل بن عبداللہ نے بیان کیا

انہوں نے کہا کہ مجھ سے ابن وہب نے بیان کیا

انہوں نے کہا کہ

مجھ سے یونس نے

انہیں نافع نے خبر دی

اور

ان سے عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا

کہ

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رمضان کے آخری عشرہ میں اعتکاف کرتے تھے

حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ

قَالَ حَدَّثَنِي ابْنُ وَهْبٍ

عَنْ يُونُسَ

أَنَّ نَافِعًا

أَخْبَرَهُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ رضى الله عنهما

قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم

يَعْتَكِفُ الْعَشْرَ الأَوَاخِرَ مِنْ رَمَضَانَ‏

حدیث 1900

ہم سے عبداللہ بن یوسف تنیسی نے بیان کیا

انہوں نے کہا کہ

ہم سے لیث بن سعد نے بیان کیا

ان سے عقیل نے

ان سے ابن شہاب نے

ان سے عروہ بن زبیر نے

اور

ان سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ مطہرہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے

کہ

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی وفات تک برابر رمضان کے آخری عشرے میں اعتکاف کرتے رہے

اور

آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج مطہرات اعتکاف کرتی رہیں

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ

حَدَّثَنَا اللَّيْثُ

عَنْ عُقَيْلٍ

عَنِ ابْنِ شِهَابٍ

عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ

عَنْ عَائِشَةَ رضى الله عنها

زَوْجِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم

أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم كَانَ يَعْتَكِفُ الْعَشْرَ الأَوَاخِرَ مِنْ رَمَضَانَ

حَتَّى تَوَفَّاهُ اللَّهُ

ثُمَّ اعْتَكَفَ أَزْوَاجُهُ مِنْ بَعْدِهِ‏

حدیث

ہم سے اسماعیل بن ابی اویس نے بیان کیا

انہوں نے کہا کہ مجھ سے امام مالک رحمہ اللہ نے بیان کیا

ان سے یزید بن عبداللہ بن ہاد نے بیان کیا

ان سے محمد بن ابراہیم بن حارث تیمی نے بیان کیا

ان سے ابوسلمہ بن عبدالرحمٰن نے بیان کیا

ان سے ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ نے بیان کیا

کہ

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم رمضان کے دوسرے عشرے میں اعتکاف کیا کرتے تھے

ایک سال آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہی دنوں میں اعتکاف کیا

اور

جب اکیسویں تاریخ کی رات آئی

یہ وہ رات ہے جس کی صبح آپ صلی اللہ علیہ وسلم اعتکاف سے باہر آ جاتے تھے

تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا

کہ

جس نے میرے ساتھ اعتکاف کیا ہو وہ اب آخری عشرے میں بھی اعتکاف کرے

مجھے یہ رات ( خواب میں ) دکھائی گئی

لیکن پھر بھلا دی گئی

میں نے یہ بھی دیکھا کہ

اسی کی صبح کو میں کیچڑ میں سجدہ کر رہا ہوں

اس لیے تم لوگ اسے آخری عشرہ کی طاق رات میں تلاش کرو

چنانچہ اسی رات بارش ہوئی

مسجد کی چھت چوں کہ کھجور کی شاخ سے بنی تھی اس لیے ٹپکنے لگی

اور

خود میں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا کہ اکیسویں کی صبح کو

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشانی مبارک پر کیچڑ لگی ہوئی تھی

حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ

قَالَ حَدَّثَنِي مَالِكٌ

عَنْ يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْهَادِ

عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ الْحَارِثِ التَّيْمِيِّ

عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ

عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رضى الله عنه

أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم كَانَ يَعْتَكِفُ فِي الْعَشْرِ الأَوْسَطِ مِنْ رَمَضَانَ

فَاعْتَكَفَ عَامًا حَتَّى إِذَا كَانَ لَيْلَةَ إِحْدَى وَعِشْرِينَ

وَهِيَ اللَّيْلَةُ الَّتِي يَخْرُجُ مِنْ صَبِيحَتِهَا مِنِ اعْتِكَافِهِ قَالَ ‏

مَنْ كَانَ اعْتَكَفَ مَعِي فَلْيَعْتَكِفِ الْعَشْرَ الأَوَاخِرَ

وَقَدْ أُرِيتُ هَذِهِ اللَّيْلَةَ ثُمَّ أُنْسِيتُهَا

وَقَدْ رَأَيْتُنِي أَسْجُدُ فِي مَاءٍ وَطِينٍ مِنْ صَبِيحَتِهَا

فَالْتَمِسُوهَا فِي الْعَشْرِ الأَوَاخِرِ

وَالْتَمِسُوهَا فِي كُلِّ وِتْرٍ ‏

فَمَطَرَتِ السَّمَاءُ تِلْكَ اللَّيْلَةَ

وَكَانَ الْمَسْجِدُ عَلَى عَرِيشٍ فَوَكَفَ الْمَسْجِدُ

فَبَصُرَتْ عَيْنَاىَ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَلَى جَبْهَتِهِ أَثَرُ الْمَاءِ وَالطِّينِ

مِنْ صُبْحِ إِحْدَى وَعِشْرِينَ‏

1259باب الْحَائِضُ تُرَجِّلُ رَأْسَ الْمُعْتَكِفَ

حدیث 1902

ہم سے محمد بن مثنیٰ نے بیان کیا

کہا کہ

ہم سے یحییٰ بن سعید قطان نے بیان کیا

ان سے ہشام بن عروہ نے بیان کیا

کہا کہ مجھے میرے باپ نے خبر دی

اور

ان سے عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا

کہ

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں معتکف ہوتے

اور

سرمبارک میری طرف جھکا دیتے پھر میں اس میں کنگھا کر دیتی

حالانکہ

میں اس وقت حیض سے ہوا کرتی تھی

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى

حَدَّثَنَا يَحْيَى

عَنْ هِشَامٍ

قَالَ أَخْبَرَنِي أَبِي

عَنْ عَائِشَةَ رضى الله عنها

قَالَتْ كَانَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم يُصْغِي إِلَىَّ رَأْسَهُ وَهْوَ مُجَاوِرٌ فِي الْمَسْجِدِ

فَأُرَجِّلُهُ وَأَنَا حَائِضٌ‏

1260باب لاَ يَدْخُلُ الْبَيْتَ إِلاَّ لِحَاجَةٍ

حدیث 1903

ہم سے قتیبہ نے بیان کیا

کہا کہ

ہم سے لیث بن سعد نے بیان کیا

ان سے ابن شہاب نے

ان سے عروہ اور عمرہ بنت عبدالرحمٰن نے

کہ

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ مطہرہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا

آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم مسجد سے ( اعتکاف کی حالت میں ) سرمبارک میری طرف حجرہ کے اندر کر دیتے

اور

میں اس میں کنگھا کر دیتی

حضور صلی اللہ علیہ وسلم جب معتکف ہوتے تو بلا حاجت گھر میں تشریف نہیں لاتے تھے

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ

حَدَّثَنَا لَيْثٌ

عَنِ ابْنِ شِهَابٍ

عَنْ عُرْوَةَ

وَعَمْرَةَ بِنْتِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ

أَنَّ عَائِشَةَ رضى الله عنها

زَوْجَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَتْ

وَإِنْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم

لَيُدْخِلُ عَلَىَّ رَأْسَهُ وَهْوَ فِي الْمَسْجِدِ فَأُرَجِّلُهُ

وَكَانَ لاَ يَدْخُلُ الْبَيْتَ إِلاَّ لِحَاجَةٍ

إِذَا كَانَ مُعْتَكِفًا

1261باب غَسْلِ الْمُعْتَكِفِ

حدیث 1904

ہم سے محمد بن یوسف فریابی نے بیان کیا

کہا کہ

ہم سے سفیان بن عیینہ نے بیان کیا

ان سے منصور نے بیان کیا

ان سے ابراہیم نخعی نے

ان سے اسود نے

اور

ان سے عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ

میں حائضہ ہوتی پھر بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مجھے اپنے بدن سے لگا لیتے

اور

آپ صلی اللہ علیہ وسلم معتکف ہوتے اور میں حائضہ ہوتی

اس کے باوجود آپ سرمبارک ( مسجد سے ) باہر کر دیتے اور میں اسے دھوتی تھی

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ

حَدَّثَنَا سُفْيَانُ

عَنْ مَنْصُورٍ

عَنْ إِبْرَاهِيمَ

عَنِ الأَسْوَدِ

عَنْ عَائِشَةَ رضى الله عنها

قَالَتْ كَانَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم يُبَاشِرُنِي وَأَنَا حَائِضٌ‏

وَكَانَ يُخْرِجُ رَأْسَهُ مِنَ الْمَسْجِدِ وَهْوَ مُعْتَكِفٌ فَأَغْسِلُهُ وَأَنَا حَائِضٌ‏