آڈیو 1

كتاب الوضوء

96 بَابُ مَا جَاءَ فِي الْوُضُوءِ

وَقَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى

إِذَا قُمْتُمْ إِلَى الصَّلاَةِ فَاغْسِلُوا وُجُوهَكُمْ

وَأَيْدِيَكُمْ إِلَى الْمَرَافِقِ وَامْسَحُوا بِرُءُوسِكُمْ

وَأَرْجُلَكُمْ إِلَى الْكَعْبَيْنِ

قَالَ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ وَبَيَّنَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

أَنَّ فَرْضَ الْوُضُوءِ مَرَّةً مَرَّةً

وَتَوَضَّأَ أَيْضًا مَرَّتَيْنِ وَثَلاَثًا

وَلَمْ يَزِدْ عَلَى ثَلاَثٍ

وَكَرِهَ أَهْلُ الْعِلْمِ الإِسْرَافَ فِيهِ وَأَنْ يُجَاوِزُوا

فِعْلَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

باب اللہ تعالیٰ نے جو (سورت المائدہ میں )فرمایا

جب تم نماز کیلیۓ کھڑے ہو تو

تم اپنے منہ دھوؤ

اور

اپنے ہاتھ کہنیوں تک

اور

اپنے سروں پر مسح کرو

اور

اپنے پاؤں ٹخنوں تک (دھوؤ)

ابو عبد اللہ امام بخاری رحمة اللہ علیہ نے کہا

اور

آنحضرت ﷺ نے (حدیث شریف ) میں بیان کر دیا کہ

وضو میں ایک ایک بار (اعضاء ) کا دھونا فرض ہے

اور

آپﷺ نے دو بار بھی وضو میں دھویا ہے

اور

تین تین بار بھی

اور

تین بار سے زیادہ نہیں دھویا

اور

عالموں نے وضو میں اسراف (ناحق پانی کا بہانا )

اور

آنحضرت ﷺ نے جتنا کیا اس سے بڑھ جانا برا سمجھا ہے

97 باب لاَ تُقْبَلُ صَلاَةٌ بِغَيْرِ طُهُورٍ

وضو کے بغیر نماز قبول نہیں ہوتی

حدیث 135

حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْحَنْظَلِيُّ

قَالَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ

قَالَ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ

عَنْ هَمَّامِ بْنِ مُنَبِّهٍ

أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ

يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم ‏

لاَ تُقْبَلُ صَلاَةُ مَنْ أَحْدَثَ حَتَّى يَتَوَضَّأَ ‏

قَالَ رَجُلٌ مِنْ حَضْرَمَوْتَ

مَا الْحَدَثُ يَا أَبَا هُرَيْرَةَ

قَالَ فُسَاءٌ أَوْ ضُرَاطٌ‏

ہم سے اسحاق بن ابراہیم الحنظلی نے بیان کیا

انہیں عبدالرزاق نے خبر دی

انہیں معمر نے ہمام بن منبہ کے واسطے سے بتلایا کہ

انھوں نے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے سنا

وہ کہہ رہے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ

جو شخص حدث کرے اس کی نماز قبول نہیں ہوتی

جب تک کہ وہ ( دوبارہ ) وضو نہ کر لے

حضرموت کے ایک شخص نے پوچھا کہ حدث ہونا کیا ہے ؟

آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ

( پاخانہ کے مقام سے نکلنے والی ) آواز والی یا بےآواز والی ہوا

98 باب فَضْلِ الْوُضُوءِ، وَالْغُرُّ الْمُحَجَّلُونَ مِنْ آثَارِ الْوُضُوءِ

(وضو کی فضیلت اور ان لوگوں کی (جو قیامت کے دن )

وضو کے نشانوں سے سفید پیشانی اور سفید ہاتھ پاؤں ہوں گے)

حدیث 136

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ

قَالَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ

عَنْ خَالِدٍ

عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي هِلاَلٍ

عَنْ نُعَيْمٍ الْمُجْمِرِ

قَالَ رَقِيتُ مَعَ أَبِي هُرَيْرَةَ عَلَى ظَهْرِ الْمَسْجِدِ

فَتَوَضَّأَ فَقَالَ إِنِّي سَمِعْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ ‏

إِنَّ أُمَّتِي يُدْعَوْنَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ غُرًّا مُحَجَّلِينَ مِنْ آثَارِ الْوُضُوءِ

فَمَنِ اسْتَطَاعَ مِنْكُمْ أَنْ يُطِيلَ غُرَّتَهُ فَلْيَفْعَلْ ‏

ہم سے یحییٰ بن بکیر نے بیان کیا

ان سے لیث نے خالد کے واسطے سے نقل کیا

وہ سعید بن ابی ہلال سے نقل کرتے ہیں

وہ نعیم المجمر سے ، وہ کہتے ہیں کہ

میں ( ایک مرتبہ ) ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ مسجد کی چھت پر چڑھا

تو آپ نے وضو کیا اور کہا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا تھا

کہ

آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے تھے کہ

میری امت کے لوگ وضو کے نشانات کی وجہ سے قیامت کے دن

سفید پیشانی اور سفید ہاتھ پاؤں والوں کی شکل میں بلائے جائیں گے

تو تم میں سے جو کوئی اپنی چمک بڑھانا چاہتا ہے تو وہ بڑھا لے ( یعنی وضو اچھی طرح کرے )

99 باب لاَ يَتَوَضَّأُ مِنَ الشَّكِّ حَتَّى يَسْتَيْقِنَ

شک سے وضو نہیں ٹوٹتا جب تک حدث کا یقین نہ ہو

حدیث 137

حَدَّثَنَا عَلِيٌّ

قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ

قَالَ حَدَّثَنَا الزُّهْرِيُّ

عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ

وَعَنْ عَبَّادِ بْنِ تَمِيمٍ

عَنْ عَمِّهِ

أَنَّهُ شَكَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم

الرَّجُلُ الَّذِي يُخَيَّلُ إِلَيْهِ أَنَّهُ يَجِدُ الشَّىْءَ فِي الصَّلاَةِ‏

فَقَالَ ‏

لاَ يَنْفَتِلْ

أَوْ لاَ يَنْصَرِفْ

حَتَّى يَسْمَعَ صَوْتًا أَوْ يَجِدَ رِيحًا ‏

ہم سے علی نے بیان کیا

ان سے سفیان نے

ان سے زہری نے سعید بن المسیب کے واسطے سے نقل کیا

وہ عبادہ بن تمیم سے روایت کرتے ہیں

وہ اپنے چچا ( عبداللہ بن زید ) سے روایت کرتے ہیں کہ

انھوں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے شکایت کی کہ

ایک شخص ہے جسے یہ خیال ہوتا ہے کہ

نماز میں کوئی چیز ( یعنی ہوا نکلتی ) معلوم ہوئی ہے

آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ

( نماز سے ) نہ پھرے یا نہ مڑے

جب تک آواز نہ سنے یا بو نہ پائے

100 باب التَّخْفِيفِ فِي الْوُضُوءِ

ہلکا وضو کرنے کا بیان

حدیث 138

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ

قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ

عَنْ عَمْرٍو

قَالَ أَخْبَرَنِي كُرَيْبٌ

عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ

أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم نَامَ حَتَّى نَفَخَ ثُمَّ صَلَّى

وَرُبَّمَا قَالَ اضْطَجَعَ حَتَّى نَفَخَ

ثُمَّ قَامَ فَصَلَّى‏

ثُمَّ حَدَّثَنَا بِهِ سُفْيَانُ مَرَّةً بَعْدَ مَرَّةٍ عَنْ عَمْرٍو عَنْ كُرَيْبٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ بِتُّ عِنْدَ خَالَتِي مَيْمُونَةَ لَيْلَةً

فَقَامَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم مِنَ اللَّيْلِ

فَلَمَّا كَانَ فِي بَعْضِ اللَّيْلِ قَامَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم فَتَوَضَّأَ مِنْ شَنٍّ مُعَلَّقٍ وُضُوءًا خَفِيفًا

يُخَفِّفُهُ عَمْرٌو وَيُقَلِّلُهُ

وَقَامَ يُصَلِّي فَتَوَضَّأْتُ نَحْوًا مِمَّا تَوَضَّأَ

ثُمَّ جِئْتُ فَقُمْتُ عَنْ يَسَارِهِ

وَرُبَّمَا قَالَ سُفْيَانُ عَنْ شِمَالِهِ

فَحَوَّلَنِي فَجَعَلَنِي عَنْ يَمِينِهِ

ثُمَّ صَلَّى مَا شَاءَ اللَّهُ، ثُمَّ اضْطَجَعَ

فَنَامَ حَتَّى نَفَخَ

ثُمَّ أَتَاهُ الْمُنَادِي فَآذَنَهُ بِالصَّلاَةِ

فَقَامَ مَعَهُ إِلَى الصَّلاَةِ

فَصَلَّى وَلَمْ يَتَوَضَّأْ‏

قُلْنَا لِعَمْرٍو إِنَّ نَاسًا يَقُولُونَ

إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم تَنَامُ عَيْنُهُ وَلاَ يَنَامُ قَلْبُهُ‏

قَالَ عَمْرٌو سَمِعْتُ عُبَيْدَ بْنَ عُمَيْرٍ يَقُولُ رُؤْيَا الأَنْبِيَاءِ وَحْىٌ

ثُمَّ قَرَأَ ‏

إِنِّي أَرَى فِي الْمَنَامِ أَنِّي أَذْبَحُكَ‏

ہم سے علی بن عبداللہ نے بیان کیا

ان سے سفیان نے عمرو کے واسطے سے نقل کیا

انہیں کریب نے ابن عباس رضی اللہ عنہما سے خبر دی کہ

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سوئے یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم خراٹے لینے لگے

پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز پڑھی

اور کبھی ( راوی نے یوں ) کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم لیٹ گئے

پھر خراٹے لینے لگے ۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے اس کے بعد نماز پڑھی

پھر سفیان نے ہم سے دوسری مرتبہ یہی حدیث بیان کی عمرو سے

انھوں نے کریب سے

انھوں نے ابن عباس رضی اللہ عنہما سے نقل کیا کہ

وہ کہتے تھے کہ ( ایک مرتبہ ) میں نے اپنی خالہ ( ام المؤمنین ) حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا کے گھر رات گزاری

تو ( میں نے دیکھا کہ ) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رات کو اٹھے

جب تھوڑی رات باقی رہ گئی ۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اٹھ کر ایک لٹکے ہوئے مشکیزے سے ہلکا سا وضو کیا

عمرو اس کا ہلکا پن اور معمولی ہونا بیان کرتے تھے اور آپ کھڑے ہو کر نماز پڑھنے لگے

تو میں نے بھی اسی طرح وضو کیا

جس طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا تھا

پھر آ کر آپ کے بائیں طرف کھڑا ہو گیا اور کبھی سفیان نے

عن يساره کی بجائے عن شماله کا لفظ کہا ( مطلب دونوں کا ایک ہی ہے )

پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے پھیر لیا اور اپنی داہنی جانب کر لیا

پھر نماز پڑھی جس قدر اللہ کو منظور تھا

پھر آپ لیٹ گئے اور سو گئے

حتیٰ کہ خراٹوں کی آواز آنے لگی

پھر آپ کی خدمت میں مؤذن حاضر ہوا اور اس نے آپ کو نماز کی اطلاع دی

آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کے ساتھ نماز کے لیے تشریف لے گئے

پھر آپ نے نماز پڑھی اور وضو نہیں کیا

( سفیان کہتے ہیں کہ ) ہم نے عمرو سے کہا

کچھ لوگ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی آنکھیں سوتی تھیں

دل نہیں سوتا تھا

عمرو نے کہا میں نے عبید بن عمیر سے سنا

وہ کہتے تھے کہ انبیاء علیہم السلام کے خواب بھی وحی ہوتے ہیں

پھر ( قرآن کی یہ ) آیت پڑھی

” میں خواب میں دیکھتا ہوں کہ میں تجھے ذبح کر رہا ہوں “

101باب إِسْبَاغِ الْوُضُوءِ

وَقَالَ ابْنُ عُمَرَ إِسْبَاغُ الْوُضُوءِ الإِنْقَاءُ

وضو پورا کرنے کا بیان

حدیث 139

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ

عَنْ مَالِكٍ

عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ

عَنْ كُرَيْبٍ

مَوْلَى ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ

أَنَّهُ سَمِعَهُ يَقُولُ دَفَعَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم مِنْ عَرَفَةَ

حَتَّى إِذَا كَانَ بِالشِّعْبِ نَزَلَ فَبَالَ

ثُمَّ تَوَضَّأَ وَلَمْ يُسْبِغِ الْوُضُوءَ‏

فَقُلْتُ الصَّلاَةَ يَا رَسُولَ اللَّهِ‏.‏ فَقَالَ ‏

الصَّلاَةُ أَمَامَكَ

فَرَكِبَ

فَلَمَّا جَاءَ الْمُزْدَلِفَةَ نَزَلَ فَتَوَضَّأَ

فَأَسْبَغَ الْوُضُوءَ، ثُمَّ أُقِيمَتِ الصَّلاَةُ فَصَلَّى الْمَغْرِبَ

ثُمَّ أَنَاخَ كُلُّ إِنْسَانٍ بَعِيرَهُ فِي مَنْزِلِهِ

ثُمَّ أُقِيمَتِ الْعِشَاءُ فَصَلَّى وَلَمْ يُصَلِّ بَيْنَهُمَا‏

ہم سے عبداللہ بن مسلمہ نے بیان کیا

ان سے امام مالک رحمہ اللہ نے موسیٰ بن عقبہ کے واسطے سے بیان کیا

انھوں نے کریب مولیٰ ابن عباس سے

انھوں نے اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما سے سنا

وہ کہتے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میدان عرفات سے واپس ہوئے

جب گھاٹی میں پہنچے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اتر گئے

آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ( پہلے ) پیشاب کیا

پھر وضو کیا اور خوب اچھی طرح نہیں کیا

تب میں نے کہا

یا رسول اللہ ! نماز کا وقت ( آ گیا ) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا

نماز

تمہارے آگے ہے ( یعنی مزدلفہ چل کر پڑھیں گے )

جب مزدلفہ میں پہنچے تو آپ نے خوب اچھی طرح وضو کیا

پھر جماعت کھڑی کی گئی ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مغرب کی نماز پڑھی

پھر ہر شخص نے اپنے اونٹ کو اپنی جگہ بٹھلایا

پھر عشاء کی جماعت کھڑی کی گئی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز پڑھی

اور

ان دونوں نمازوں کے درمیان کوئی نماز نہیں پڑھی

102 باب غَسْلِ الْوَجْهِ بِالْيَدَيْنِ مِنْ غَرْفَةٍ وَاحِدَةٍ

ایک ہاتھ سے پانی کا چلو لے کر دونوں ہاتھوں سے منہ دھونا

حدیث 140

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحِيمِ

قَالَ أَخْبَرَنَا أَبُو سَلَمَةَ الْخُزَاعِيُّ

مَنْصُورُ بْنُ سَلَمَةَ قَالَ أَخْبَرَنَا ابْنُ بِلاَلٍ

يَعْنِي سُلَيْمَانَ

عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ

عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ

عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ

أَنَّهُ تَوَضَّأَ فَغَسَلَ وَجْهَهُ

ثُمَّ أَخَذَ غَرْفَةً مِنْ مَاءٍ، فَمَضْمَضَ بِهَا وَاسْتَنْشَقَ

ثُمَّ أَخَذَ غَرْفَةً مِنْ مَاءٍ

فَجَعَلَ بِهَا هَكَذَا

أَضَافَهَا إِلَى يَدِهِ الأُخْرَى

فَغَسَلَ بِهِمَا وَجْهَهُ

ثُمَّ أَخَذَ غَرْفَةً مِنْ مَاءٍ

فَغَسَلَ بِهَا يَدَهُ الْيُمْنَى

ثُمَّ أَخَذَ غَرْفَةً مِنْ مَاءٍ

فَغَسَلَ بِهَا يَدَهُ الْيُسْرَى

ثُمَّ مَسَحَ بِرَأْسِهِ

ثُمَّ أَخَذَ غَرْفَةً مِنْ مَاءٍ فَرَشَّ عَلَى رِجْلِهِ الْيُمْنَى حَتَّى غَسَلَهَا

ثُمَّ أَخَذَ غَرْفَةً أُخْرَى

فَغَسَلَ بِهَا رِجْلَهُ

يَعْنِي الْيُسْرَى

ثُمَّ قَالَ هَكَذَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَتَوَضَّأُ‏

ہم سے محمد بن عبدالرحیم نے روایت کیا

انھوں نے کہا مجھ کو ابوسلمہ الخزاعی منصور بن سلمہ نے خبر دی

انھوں نے کہا ہم کو ابن بلال یعنی سلیمان نے زید بن اسلم کے واسطے سے خبر دی

انھوں نے عطاء بن یسار سے سنا

انھوں نے حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے نقل کیا کہ

( ایک مرتبہ ) انھوں نے ( یعنی ابن عباس رضی اللہ عنہما نے ) وضو کیا تو اپنا چہرہ دھویا

"" اس طرح کہ پہلے ""

پانی کے ایک چلو سے کلی کی اور ناک میں پانی دیا

پھر پانی کا ایک اور چلو لیا

پھر اس کو اس طرح کیا ( یعنی ) دوسرے ہاتھ کو ملایا

پھر اس سے اپنا چہرہ دھویا

پھر پانی کا دوسرا چلو لیا اور اس سے اپنا داہنا ہاتھ دھویا

پھر پانی کا ایک اور چلو لے کر اس سے اپنا بایاں ہاتھ دھویا

اس کے بعد اپنے سر کا مسح کیا

پھر پانی کا چلو لے کر داہنے پاؤں پر ڈالا اور اسے دھویا

پھر دوسرے چلو سے اپنا پاؤں دھویا

یعنی بایاں پاؤں اس کے بعد کہا کہ

میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اسی طرح وضو کرتے ہوئے دیکھا ہے

103 باب التَّسْمِيَةِ عَلَى كُلِّ حَالٍ وَعِنْدَ الْوِقَاعِ

ہر کام کے شروع میں بسمہ اللہ کہنا اور صحبت کرتے وقت بھی

حدیث 141

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ

قَالَ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ

عَنْ مَنْصُورٍ

عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ

عَنْ كُرَيْبٍ

عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ

يَبْلُغُ بِهِ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم قَالَ

‏ لَوْ أَنَّ أَحَدَكُمْ إِذَا أَتَى أَهْلَهُ قَالَ

"" بِسْمِ اللَّهِ اللَّهُمَّ جَنِّبْنَا الشَّيْطَانَ وَجَنِّبِ الشَّيْطَانَ مَا رَزَقْتَنَا‏""

فَقُضِيَ بَيْنَهُمَا وَلَدٌ

لَمْ يَضُرَّهُ

ہم سے علی بن عبداللہ نے بیان کیا

کہا ہم سے جریر نے منصور کے واسطے سے روایت کیا

انھوں نے سالم ابن ابی الجعد سے نقل کیا

وہ کریب سے ، وہ ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہیں

وہ اس حدیث کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تک پہنچاتے تھے کہ

آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا

” جب تم میں سے کوئی اپنی بیوی سے جماع کرے تو کہے

""بسم الله اللهم جنبنا الشيطان وجنب الشيطان ما رزقتنا‏""

"" اللہ کے نام کے ساتھ شروع کرتا ہوں ""

اے اللہ ! ہمیں شیطان سے بچا اور شیطان کو اس چیز سے دور رکھ جو تو

( اس جماع کے نتیجے میں ) ہمیں عطا فرمائے

یہ دعا پڑھنے کے بعد ( جماع کرنے سے )

میاں بیوی کو جو اولاد ملے گی اسے شیطان نقصان نہیں پہنچا سکتا

104 بابُ ما یقول عند الخلاء

پاخانے میں جاتے وقت کیا کہے

حدیث 142

حَدَّثَنَا آدَمُ

قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ

عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ صُهَيْبٍ

قَالَ سَمِعْتُ أَنَسًا

يَقُولُ كَانَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم إِذَا دَخَلَ الْخَلاَءَ قَالَ ‏

اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْخُبُثِ وَالْخَبَائِثِ ‏

تَابَعَهُ ابْنُ عَرْعَرَةَ عَنْ شُعْبَةَ‏

وَقَالَ غُنْدَرٌ عَنْ شُعْبَةَ

"" إِذَا أَتَى الْخَلاَءَ‏""

وَقَالَ مُوسَى عَنْ حَمَّادٍ إِذَا دَخَلَ‏

وَقَالَ سَعِيدُ بْنُ زَيْدٍ

حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ

"" إِذَا أَرَادَ أَنْ يَدْخُلَ‏ ""

ہم سے آدم نے بیان کیا

ان سے شعبہ نے عبدالعزیز بن صہیب کے واسطے سے بیان کیا

انھوں نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے سنا

وہ کہتے تھے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب ( قضائے حاجت کے لیے ) بیت الخلاء میں داخل ہوتے تو

یہ ( دعا ) پڑھتے

اے اللہ ! میں ناپاک جنوں اور ناپاک جنیوں سے تیری پناہ مانگتا ہوں