پارہ 6

لا یحب اللہ

سورة المائدة مدنیة

رکوع 5

آیات ٴ 1سے5

اللہ کے نام سے جو بے انتہاء مہربان اور نہایت رحم فرمانے والا ہے

اے لوگو

جو ایمان لائے ہو

بندشوں کی پوری پابندی کرو

تمہارے لئے مویشی کی قسم کے

سب جانور حلال کئے گئے ہیں

سوائے اُن کے جو

آگے چل کر تم کو بتائے جائیں گے

لیکن

احرام کی حالت میں

شکار کو اپنے لئے حلال نہ کر لو

بے شک

اللہ جو چاہتا ہے حکم دیتا ہے

اے لوگو

جو ایمان لائے ہو

اللہ پرستی کی نشانیوں کو بے حُرمت نہ کرو

حرام مہینوں میں کسی کو حلال نہ کر لو

قربانی کے جانوروں پردست درازی نہ کرو

اُن جانوروں پر ہاتھ نہ ڈالو

جن کی گردنوں میں

نذرِ اللہ کی علامت کے طور پے

پٹے پڑے ہوئے ہوں

نہ اُن لوگوں کو چھیڑو

جو اپنے

رب کے فضل اور خوشنودی کی تلاش میں

مکانِ محترم (کعبہ) کی طرف جا رہے ہوں

ہاں

جب احرام کی حالت ختم ہو جائے

تو شکار تم کر سکتے ہو

اور

دیکھو

ایک گروہ نے جو

تمہارے لئے مسجدِ حرام کا

راستہ بند کر دیا ہے

تو

اِس پر تمہارا غصہ تمہیں

اتنا مشتعل نہ کر دے

کہ

تم بھی ان کے مقابلے میں

ناروا زیادتیاں کرنے لگو

نہیں

جو کام نیکی اور خُدا ترسی کے ہیں

اِن میں سب سے تعاون کرو

ٌجو گناہ اور زیادتی کے کام ہیں

اِن میں کسی سے تعاون نہ کرو

اللہ سے ڈرو

اس کی سزا بہت سخت ہے

تم پر حرام کیا گیا مُردار خون سور کا گوشت

وہ جانور جو

اللہ کے سوا کسی اور کے نام پر ذبح کیا گیا ہو

اور

وہ جو گلا گھٹ کر ٌ

یا

چوٹ کھا کر

یا

بلندی سے گِر کر

یا

ٹکر کھا کر مرا ہو

یا

جسے کسی درندے نے پھاڑا ہو

سوائے اس کے جسے

تم نے زندہ پا کر ذبح کرلیا

اور

وہ جو کسی آستانے پر ذبح کیا گیا ہو

نیز

یہ بھی تمہارے لئے ناجائز ہے

کہ

پانسوں کے ذریعے سے

اپنی قسمت کا حال معلوم کرو

یہ سب افعالِ فِسق ہیں ـ

آج کافروں کو تمہارے دِین کی طرف سے

پوری مایوسی ہو چکی ہے

لہٰذا

تم ان سے نہ ڈرو

بلکہ

مجھ سے ڈرو

آج میں نے تمہارے دین کو

تمہارے لئے مکمل کر دیا ہے

اور

اپنی نعمت تم پر تمام کر دی ہے

اور

تمہارے لئے اسلام کو

تمہارے دین کی حیثیت سے قبول کر لیا ہے

(لہٰذا حرام اور حلال کی جو قیود

تم پر لاگو کر دی گئی ہیں

ان کی پابندی کرو )

البتہ

ٌجو شخص بھوک سے مجبور ہو کر

ان میں سے کوئی چیز کھا لے

بغیر

اس کے کہ گناہ کی طرف اس کا میلان ہو

تو بے شک

اللہ معاف کرنے والا اور رحم فرمانے والا ہے

لوگ پوچھتے ہیں

کہ

ان کے لئے حلال کیا ہے؟

کہو تمہارے لئے

ساری پاک چیزیں حلال کر دی گئی ہیں

اور

جِن شکاری جانوروں کو تم نے سدھایا ہو

جِن کو خُدا کے دیے ہوئے علم کی بِنا پر

تم شکار کی تعلیم دیا کرتے ہو

وہ جِس جانور کو تمہارے لئے پکڑ رکھیں

اس کو بھی تم کھا سکتے ہو

البتہ

اس پر اللہ کا نام لے لو

اور

اللہ کا قانون توڑنے سے ڈرو

اللہ کو حساب لینے میں دیر نہیں لگتی

آج تمہارے لئے

ساری پاک چیزیں حلال کر دی گئی ہیں

اہل کتاب کا کھانا تمہارے لئے حلال ہے

اور تمہارا کھانا ان کے لئے

اور

محفوظ عورتیں بھی تمہارے لئے حلال ہیں

خواہ وہ اہلِ ایمان کے گروہ سے ہوں

یا

اُن قوموں میں سے جن کو

تم سے پہلے کتاب دی گئی تھی

بشرطیکہ

تم اُن کے مہر ادا کر کے

نکاح میں اُن کے محافظ بنو

نہ

یہ کہ

آزاد شہوت رانی کرنے لگو

یا

چوری چھپے آشنائیاں کرو

اور

جس کسی نے ایمان کی روش پر چلنے سے انکار کیا

تو اس کا سارا کارنامہ زندگی ضائع ہو جائے گا

اور

وہ آخرت میں دیوالیہ ہو جائے گا