پارہ 6

لا یحب اللہ

سورة النساء

رکوع 4

آیات ٴ 172سے176

مسیح نے کبھی اس بات کو عار نہیں سمجھا

کہ

وہ اللہ کا ایک بندہ ہو

اور

نہ مقرب ترین فرشتے

اس کو اپنے لئے عار سمجھتے ہیں

اگر کوئی

اللہ کی بندگی کو اپنے لئے عار سمجھتا ہے

اور

تکبر کرتا ہے تو ایک وقت آئے گا

جب

اللہ سب کو گھیر کر

اپنے سامنے حاضر کرے گا

اُس وقت وہ لوگ

جنہوں نے ایمان لا کر

نیک طرزِ عمل اختیار کیا ہے

وہ اپنے اجر پورے پورے پائیں گے

اور

اللہ اپنے فضل سے ان کو مزید اجر عطا فرمائے گا

اور

جن لوگوں نے بندگی کو عار سمجھا

اور

تکبر کیا ہے

اُن کو اللہ دردناک سزا دے گا

اور

اللہ کے سوا جن جن کی سرپرستی

اور

مددگاری پر وہ بھروسہ رکھتے ہیں

ان میں سے کسی کو بھی وہ وہاں نہ پائیں گے

لوگو!!

تمہارے رب کی طرف سے

تمہارے پاس دلیلِ روشن آگئی ہے

اور

ہم نے تمہاری طرف ایسی روشنی بھیج دی ہے

جو تمہیں صاف صاف

راستہ دکھانے والی ہے

اب جو لوگ

اللہ کی بات مان لیں گے

اور

اس کی پناہ ڈھونڈیں گے

ان کو

اللہ اپنی رحمت اورفضل و کرم کے

دامن میں لے لے گا

اور

اپنی طرف آنے کا

سیدھا راستہ ان کو دکھا دے گا

اے نبیﷺ !!

لوگ تم سے

کلالہ کے معاملہ میں فتویٰ پوچھتے ہیں

کہو

اللہ تمہیں فتویٰ دیتا ہے

اگر

کوئی بے اولاد مر جائے

اور

اُس کی ایک بہن ہو

تو

وہ اس ترکہ میں نصف پائے گی

اور

اگر

بہن لاوارث مرے

تو

بھائی اس کے ترکے کا وارث ہوگا

اگر

ٌمیت کی وارث دو بہنیں ہوں

تو وہ

ترکے میں دو تہائی کی حقدار ہوں گی

اور

اگر

کئی بھائی بہنیں ہوں

تو

عورتوں کا اکہرا

اور

مردوں کا دوہرا حصہ ہوگا

اللہ لئے احکامات کی توضیح کرتا ہے

تا کہ

تم بھٹکتے نہ پھرو

اور

اللہ ہر چیز کا علم رکھتا ہے