پارہ 6

لا یحب اللہ

سورة المائدة مدنیة

رکوع 6

آیات 6 سے11

اے لوگو

جو ایمان لائے ہو

جب تم نماز کے لیے اٹھو تو چاہیے

کہ

اپنے منہ اور ہاتھ کہنیوں تک دھو لو

سروں پر ہاتھ پھیرلو

اور

پاؤں ٹخنوں تک دھو لیا کرو

اگر

جنابت کی حالت میں ہو تو

نہا کر پاک ہو جاؤ

اگر

بیمار ہو یا سفر کی حالت میں ہو

یا

تم میں سے کوئی رفع حاجت کر کے آئے

یا

تم نے عورتوں کو ہاتھ لگایا ہو

اور

پانی نہ ملے تو پاک مٹی سے کام لو

بس

اُس پر ہاتھ مار کر

اپنے منہ اور ہاتھوں پر پھیر لیا کرو

اللہ تم پر زندگی کو تنگ نہیں کرنا چاہتا

مگر وہ چاہتا ہے

کہ

تمہیں پاک کرے

اور

اپنی نعمت تم پر تمام کر دے

شائد کہ تم شکر گزار بنو

اللہ کو جو نعمت تم عطا کی ہے

اُس کا خیال رکھو

اور

اُس پُختہ عہد و پیمان کو نہ بھولو

جو اُس نے تم سے لیا ہے

یعنی

تمہارا یہ قول کہ

ہم نے سُنا اور اطاعت قبول کی

اللہ سے ڈرو

اللہ دِلوں کے راز تک جانتا ہے

اے لوگو جو ایمان لائے ہو

اللہ کی خاطر راستی پر قائم رہنے والے

اور

انصاف کی گواہی دینے والے بنو

کسی گروہ کی دشمنی

تم کو اتنا مشتعل نہ کردے

کہ انصاف سے پھر جاؤ

عدل کرو یہ خُدا ترسی سے

زیادہ مناسبت رکھتا ہے

اللہ سے ڈر کر کام کرتے رہو

جو کچھ تم کرتے ہو

اللہ اُس سے پوری طرح با خبر ہے

جو لوگ ایمان لائیں

اور

نیک عمل کریں

اللہ نے اُن سے وعدہ کیا ہے

کہ

اُن کی خطاؤں سے درگزر کیا جائے گا

اور

انہیں بڑا اجر ملے گا

رہے وہ لوگ جو کُفر کریں

اور

اللہ کی آیات کو جھٹلائیں تو

وہ دوزخ میں جانے والے ہیں

اے لوگو

اے لوگو ایمان لائے ہو

اللہ کے اُس احسان کو یاد کرو

جو اُس نے (ابھی حال میں ) تم پر کیا ہے

جب کہ

ایک گروہ نے تم پر

دست درازی کا ارادہ کر لیا تھا

مگر

اللہ نے ان کے ہاتھ تم پر

اٹھنے سے روک دیے

اللہ سے ڈر کر کام کرتے رہو

ایمان رکھنے والوں کو

اللہ ہی پر بھروسہ کرنا چاہیے