پارہ 6

لا یحب اللہ

سورة النساء

رکوع 2

آیات ٴ153 سے 162

اے نبی ﷺ

یہ اہلِ کتاب

اگر

آج تم سے مطالبہ کر رہے ہیں

کہ

تم آسمان سے کوئی تحریر ان پر نازل کراؤ

تو اِس سے بڑھ چڑھ کر مجرمانہ مطالبے

یہ پہلے موسٰیؑ سے کر چکے ہیں

اُس سے تو انہوں نے کہا تھا کہ

ہمیں

اللہ کو اعلانیہ دِکھا دو

اور

اسی سرکشی کی وجہ سے

یکایک

اِن پر بجلی ٹوٹ پڑی تھی

پھر

انہوں نے بچھڑے کو اپنا معبود بنا لیا

حالانکہ

یہ کھلی کھلی نشانیاں دیکھ چکے تھے

اِس پر بھی ہم نے اِن سے درگزر کیا

ہم نے موسیٰؑ کو صریح فرمان عطا کیا

اور

لوگوں پر طور کو اٹھا کر اِن سے

(اِس فرمان کی اطاعت کا) عہد لیا

ہم نے ان کو حکم دیا کہ

دروازہ میں سجدہ ریز ہوتے ہوئے داخل ہو

ہم نے ان سے کہا

کہ

سبت کا قانون نہ توڑو

اور

اِس پر اِن سے پُختہ عہد لیا

آخر کار ان کی عہد شکنی کی وجہ سے

اور

اِس وجہ سے کہ انہوں نے

اللہ کی آیات کو جھٹلایا

اور

متعدد پیغمبروں کو ناحق قتل کیا

اور

یہاں تک کہا کہ

ہمارے دل غلافوں میں محفوظ ہیں

ٌحالانکہ

درحقیقت

ان کی باطل پرستی کے سبب سے

اللہ نے ان کے دِلوں پر ٹھپہ لگا دیا ہے

اور

اسی وجہ سے یہ بہت کم ایمان لاتے ہیں

پھر

اپنے کُفر میں یہ اتنے بڑھے

کہ

مریم پر سخت بہتان لگایا

اور

خود کہا کہ

ہم نے مسیح عیسیٰ ابن مریم

رسول اللہ کو قتل کر دیا ہے

حالانکہ

فی الواقع

انہوں نے نہ

اُس کو قتل کیا اور نہ صلیب پر چڑہایا

بلکہ

معاملہ ان کے لئے مشتبہ کر دیا گیا

اور

جن لوگوں نے

اس کے بارے میں اختلاف کیا ہے

وہ بھی دراصل

شک میں مبتلا ہیں

ان کے پاس

اس معاملے میں کوئی علم نہیں ہے

محض گمان ہی کی پیروی ہے

انہوں نے مسیح کویقینا قتل نہیں کیا

بلکہ

اللہ نے اس کو اپنی طرف اٹھا لیا

اللہ زبردست طاقت رکھنے والا اور حکیم ہے

اور

اہل کتاب میں سے کوئی ایسا نہ ہوگا جو

اپنی موت سے پہلے اُس پر ایمان نہ لے آئےگا

اور

قیامت کے روزوہ اُن پر گواہی دے گا

غرض

اِن یہودیوں کے اسی ظالمانہ رویے کی بِنا پر

کہ

یہ کثرت سے

اللہ کے راستے سے روکتے ہیں

اور

سود لیتے ہیں

جس سے انہیں منع کیا گیا تھا

اور

لوگوں کے مال ناجائز طریقوں سے کھاتے ہیں

ہم نے بہت سی وہ پاک چیزیں

اِن پر حرام کر دیں

جو پہلے اِن کے لئے حلال تھیں

اور

جو لوگ ان میں سے کافر ہیں

اِن کے لئے ہم نے

دردناک عذاب تیار کر رکھا ہے

مگر

اِن میں جو پُختہ علم رکھنے والے ہیں

اور

ایمان دار ہیں

وہ سب اُس تعلیم پر ایمان لاتے ہیں

جو اے نبیﷺ

تمہاری طرف نازل کی گئی ہے

اور

جو تم سےپہلے نازل کی گئی تھی

اس طرح کے ایمان لانے والے

اور

نماز روزہ زکوة کی

پابندی کرنے والے

اور

اللہ اور روزِ آخر پر

سچا عقیدہ رکھنے والے لوگوں کو

ہم ضرور اجرِ عظیم عطا کریں گے