پارہ 6 لایحب اللُہ

سورة النساء

رکوع 1

آیات 148 سے 152

اللہ

اُس کو پسند نہیں کرتا

کہ

آدمی بد گوئی پر زبان کھولے

الِاّ

یہ کہ

کسی پر ظلم کیا گیا ہو

اور

اللہ سب کچھ سننے اورجاننے والاہے

( مظلوم ہونے کی صورت میں

اگرچہ تم کو بد گوئی کا حق ہے )

لیکن

اگر

تم ظاہر و باطن میں بھلائی ہی کئے جاؤ

یا

کم از کم برائی سے درگزر کرو

تو

اللہ (کی صفت بھی یہی ہے کہ وہ )

بڑا معاف کرنے والا ہے

(حالانکہ سزا دینے پر) پوری قدرت رکھتا ہے

جو لوگ

اللہ اور اس کے رسولوں سے کفر کرتے ہیں

چاہتے ہیں کہ

اللہ اور اس کے رسولوں کے درمیان تفریق کریں

اور

کہتے ہیں کہ

ہم کسی کو مانیں گے

اور

کسی کو نہ مانیں گے

اور

کفرو ایمان کے بیچ میں

ایک راہ نکالنے کا ارادہ رکھتے ہیں

وہ سب پکے کافر ہیں

اور

ایسے کافروں کے لیے

ہم نے وہ سزا مہیا کر رکھی ہے

جو انہیں ذلیل و خوار کر دینے والی ہوگی

بخلاف

اس کے جو لوگ

اللہ اور اسکے تمام رسولوں کو مانیں

اور

اُن کے درمیان تفریق نہ کریں

ان کو ہم ضرور ان کے اجر عطا کریں گے

اور

اللہ بڑا درگزر فرمانے والا

اور

رحم کرنے والا ہے